1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

محبت / بڑائی / ڈر ۔۔۔؟

'تعلیماتِ قرآن و حدیث' میں موضوعات آغاز کردہ از باذوق, ‏17 ستمبر 2006۔

  1. باذوق
    آف لائن

    باذوق مشتاق

    شمولیت:
    ‏17 ستمبر 2006
    پیغامات:
    77
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

    السلام علیکم عزیزانِ گرامی !

    والدین سے محبت تو ایک مسلم بھی کرتا ہے اور ایک غیر مسلم بھی ۔
    والدین کی اطاعت اور فرمانبرداری ایک مسلم بھی کرتا ہے اور ایک غیرمسلم بھی ۔
    یعنی ۔۔۔ والدین سے محبت کرنا ، ان سے ڈرنا ، ان کی بڑائی کا قائل ہونا ۔۔۔ یہ دنیا کے تمام انسان کرتے ہیں ۔
    پھر قرآن ، مسلم اور کافر کو دو الگ طبقوں میں کیوں بانٹتا ہے ؟

    وجہ ۔۔۔ ایمان ہی کے تفریق کی ہے ۔ اور ایمان نام ہے ۔۔۔
    اَطِيعُوا اللَّهَ وَاَطِيعُوا الرَّسُولَ (سورہ محمد ؛ ٣٣ )۔
    یعنی اللہ اور رسول (ص) کی اطاعت کرو ۔ اور اطاعت کا مطلب ہے اللہ اور رسول (ص) کی ہر بات کسی شرط کے بغیر ماننا ۔

    اور اللہ فرماتا ہے ؛
    ہم نے انسان کو اپنے والدین کے ساتھ احسان (نیک سلوک) کا حکم دیا ہے ۔ (سورہ العنکبوت ؛ ٨ )۔
    اور رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) فرماتے ہیں ؛
    بڑے گناہوں میں سے ایک یہ ہے کہ والدین کی نافرمانی کی جائے ۔ (بخاری و مسلم)۔
    اور پھر آپ (ص) یہ بھی فرماتے ہیں کہ ؛
    اللہ کی نافرمانی میں (کسی کی) کوئی اطاعت نہیں ہے۔ اطاعت تو معروف (قرآن و سنت کے مطابق) میں ہے ۔ (بخاری و مسلم)۔

    محترم دوستو ۔
    بات صرف اتنی ہے کہ ہم والدین کی ، یا امیر کی ، یا خلیفہ کی اطاعت صرف اس لیے نہیں کرتے کہ ہم اُن سے محبت کرتے ہیں یا اُن سے ڈرتے ہیں یا اُن کی بڑائی کے قائل ہوتے ہیں ۔۔۔ بلکہ اس لیے کرتے ہیں کہ یہ اللہ اور اس کے پیارے رسول (ص) کا فرمان ہے ۔
    اور اللہ اور اس کے رسول (ص) کے احکامات کو بجا لانا ہر مسلمان پر فرض ہے ۔
     
  2. سموکر
    آف لائن

    سموکر ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    859
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    بے شک
     

اس صفحے کو مشتہر کریں