1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

"محبتِ علی علیہ السلام " امت مسلمہ کا متفقہ عقیدہ ہے

'عظیم بندگانِ الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از برادر, ‏26 ستمبر 2008۔

  1. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    " شانِ علی علیہ السلام" بزبانِ صحابہ کرام علیھم الرضوان
    خطاب (شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری)​

    شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 21 رمضان المبارک کو حضرت علی علیہ السلام کی شہادت کے حوالے سے شان علی کے موضوع پر شہر اعتکاف کا افتتاحی خطاب کیا۔ آپ نے سورہ الدھر کی مذکورہ آیہ کریمہ کو اپنا موضوع بنایا۔

    يُوفُونَ بِالنَّذْرِ وَيَخَافُونَ يَوْمًا كَانَ شَرُّهُ مُسْتَطِيرًاO

    (یہ بندگانِ خاص وہ ہیں) جو (اپنی) نذریں پوری کرتے ہیں اور اس دن سے ڈرتے ہیں جس کی سختی خوب پھیل جانے والی ہےo (الدھر: 7)

    ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ آج کا دن حضرت علیٰ علیہ السلام کی شہادت کا دن ہے۔ اس مناسبت سے ہم اپنے اعتکاف کا آغاز یاد علی سے کر رہے ہیں۔ امام احمد بن حنبل رضی اللہ عنہ کا کہنا ہے کہ جتنی آیات قرآنی حضرت علی علیہ السلام کی شان میں نازل ہوئیں اتنی کسی اور فرد کی شان میں نہیں۔

    صحاح ستہ کے آئمہ حدیث سمیت جملہ اہلسنت والجماعت کا عقیدہ

    شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ آج ہمیں "اہل بیت کی محبت کا دم بھرنے والے طبقہ کو مخصوص گروہ قرار دینے" جیسے شبہات کا ازالہ کرنا ہے۔ شان علی علیہ السلام امام بخاری، امام مسلم، امام نسائی، امام ترمذی اور امام ابن ماجہ رحمۃ اللہ علیھم کا عقیدہ ہے۔ انہوں نے حضرت علی علیہ السلام کی وہ شان بیان کی جو کوئی اور نہیں کر سکتا۔ ان ائمہ کا تعلق اہلسنت سے ہے، لہذا یہی عقیدہ اہل سنت کا ہے۔

    آپ نے بالصراحت کہا کہ میرے عقیدہ کے بارے میں کوئی شش و پنج میں نہ پڑے۔ میں سنی، حنفی اور امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کا پیروکار ہوں اور قادری سلسلہ میرا مشرب ہے۔ غوث الاعظم سیدنا عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ میرے شیخ اور مربی ہیں۔ مرتے دم تک اسی عقیدہ پر قائم رہوں گا لیکن میں اہل بیت کا بھی خادم ہوں۔

    شیعہ سنی اختلافات دراصل یزید کے پیروکار خارجیوں کا پیداکردہ فتنہ ہیں

    ڈاکٹر قادری نے کہا کہ شیعہ سنی اختلافات خارجیت کے پیدا کردہ ہیں۔ خارجی فتنہ کا آغاز بنو امیہ کے دور سے ہوا۔ انہوں نے کہا آج تک یہ خارجیت کی لہر قائم ہے۔ یہی لوگ یزید کے پیروکار ہیں جو آج بھی موجود ہیں اور یہ دین میں رخنہ سازی کا کام کر رہے ہیں۔ ہمیں ان کو پہچاننا اور پھر ان سے بچنا ہے۔ خارجیت سے متاثر ہو کر لوگوں نے حب علی کو اہل تشیع اور حب صحابہ کو اہلسنت سے جوڑ دیا۔ اس فتنہ نے امت کو گمراہ کیا ہے۔ آج ہمیں علم کے ذریعے اس فتنہ کو ختم کرنا ہے۔ یہی فتنہ ہے جس نے اہلسنت اور اہل تشیع کا عقیدہ دو لخت کر دیا ہے۔

    آج خارجی فتنہ نے اہلسنت پر گردوغبار ڈال دیا۔ بعض دہشت گرد تنظیموں نے اس طرح واویلا مچایا کہ لوگ ڈر گئے کہ حب علی اور اہل بیت کا نام لیا تو نجانے کیا ہوگا۔ حالانکہ ایسا نہیں ہے اور تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا، حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے محبت علی کا درس دیا۔

    امام مسلم رحمہ اللہ کا حضرت علی علیہ السلام کے متعلق عقیدہ

    حضرت امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے صحیح مسلم کا باب نمبر 16 قائم کرتے ہوئے لکھا کہ "جو شخص حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے شدید محبت نہیں کرتا وہ مسلمان ہی نہیں" اسی طرح انہوں نے مسلم شریف کے باب نمبر 33 میں لکھا کہ "انصار کی محبت اور علی شیر خدا کی محبت ایمان ہے، ان سے بغض رکھنا منافقت کی علامت ہے"۔ اس پر شیخ الاسلام نے مزید کہا کہ مسلم شریف کے اس باب کی تناظر میں مومن وہی ہوگا جس کے دل میں حب علی ہوگی اور منافق وہی ہو گا جس دل میں بغض علی ہوگا۔

    جس کے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مولا ہیں ۔ اسکا علی کرم اللہ وجہہ مولا ہیں

    حضرت علی علیہ السلام کو مولا کہنے کے حوالے سے معترضین کے اعتراض کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب ایک مولوی صاحب اپنے نام کیساتھ مولانا لکھتے ہے ہیں تو پھر حضرت علی علیہ السلام کے مولا ہونے پر کیوں اعتراض کرتے ہیں؟ آپ نے کہا کہ مولا کا لقب تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا علی المرتضیٰ کرم اللہ وجھہ الکریم کو غدیر خم کے مقام پر عطا کیا۔

    مَنْ کُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ.(جامع ترمذی)

    ’’جس کا میں مولا ہوں اُس کا علی مولا ہے۔‘‘

    حضرت علی کو " علیہ السلام " کہنے کی وضاحت

    آج لوگ حضرت علی علیہ السلام کو "علیہ السلام" کہنے پر اعتراض کرتے ہیں۔ اس کی وجہ صرف بغضِ علی ہے جو کہ خارجی ذہن کی پیداوار ہے۔ انہوں نے کہا آج یہ میرا تخلیق کردہ خطاب نہیں بلکہ اس سے قبل قاضی ثناء اللہ پانی پتی، مجدد الف ثانی، امام قسطلانی سمیت دیگر مستند ائمہ حدیث سیدنا علی المرتضیٰ کرم اللہ وجھہ الکریم کے نام کیساتھ علیہ السلام لکھتے تھے۔
    ہم ہر نماز میں اپنے اوپر سلام بھیجتے ہیں تو پھر ہر نمازی علیہ السلام ہو گیا۔ ہمارے اپنے علیہ السلام ہونے پر کوئی اعتراض نہیں لیکن سیدنا علی کے علیہ السلام ہونے پر شک اور اعتراض کیونکر ہوسکتا ہے۔ آپ نے کہا کہ یہ وہ خانوادہ ہے جس کے دم سے دنیا کو ہدایت نصیب ہوئی۔ آپ مہادی و ہادی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن کے قدموں سے دنیا کو ہدایت نصیب ہوئی کیا وہ علیہ السلام نہیں ہو سکتے؟ یہ کہنا صرف خارجی فتنہ ہے۔ جس نے آج امت کو مختلف گروہوں میں تقسیم دیا ہے۔

    آپ نے واضح کیا کہ اہل بیت اطہار علیھم السلام کے بارے میں آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صحابہ کرام کو فرمایا کہ میں تمہارے اندر دو چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں۔ ایک قرآن اور دوسری میری اہل بیت۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تین بار اللہ کا واسطہ دیتے ہوئے فرمایا کہ کہ یہ میری اہل بیت ہے اور اس سے پیار کرنا۔

    تحریک منہاج القرآن ، محبت اہلبیت اور محبتِ صحابہ (رضوان اللہ علیھم) کا سنگم ہے

    آخر میں شیخ الاسلام نے کہا کہ منہاج القرن آج دنیا میں واحد تحریک ہے جو اہل بیت کی محبت اور صحابہ کی محبت کا سنگم ہے۔ جو امت میں خارجی فتنہ کے خلاف شعور بیدار کر کے قیام امن کی کوششوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد دلوں کو جوڑنا ہے ، توڑنا نہیں۔ ان شاء اللہ وہ وقت جلد آئے گا جب امت دوبارہ متحد ہو جائے گی ۔

    بشکریہ و مزید تفصیلات اعتکاف ڈاٹ کوم
     
  2. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    جزاک اللہ براد بھائی۔۔ :dilphool:
     
  3. گجر110
    آف لائن

    گجر110 ممبر

    شمولیت:
    ‏4 مئی 2007
    پیغامات:
    10
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جزاک اللہ
    :a180:
     
  4. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    اتحاد امت مسلمہ کے لیے ایسے حقائق سامنے لانے کی اشد ضرورت ہے۔
    برادر بھائی ۔ شئیرنگ کا شکریہ
     
  5. وسیم
    آف لائن

    وسیم ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2007
    پیغامات:
    953
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    سبحان اللہ۔
    اللہ تعالی ہر مسلمان کو محبت تعظیمِ اہلبیت پاک اور محبت و تعظیمِ صحابہ کرام کی دولت دے ۔ آمین
     
  6. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    برادر انکل۔ آپ نے بہت اچھی شئرنگ کی ہے۔
    اللہ تعالی جزا دے۔ اور ہم سب کو اپنی اصلاح کی ہدایت دے۔ آمین
     
  7. آبی ٹوکول
    آف لائن

    آبی ٹوکول ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2007
    پیغامات:
    4,163
    موصول پسندیدگیاں:
    50
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ جزاک اللہ :dilphool:
     
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ ۔ بہت اچھے حقائق بیان کیے ہیں
    اللہ تعالی ہمیں نورِ ایمان سے منور فرمائے۔ آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں