1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مجھے سمجھ نہیں آتی۔۔۔!!

'کالم اور تبصرے' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضی الرحمن طاہر, ‏25 مارچ 2015۔

  1. محمد رضی الرحمن طاہر
    آف لائن

    محمد رضی الرحمن طاہر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 اپریل 2011
    پیغامات:
    465
    موصول پسندیدگیاں:
    40
    ملک کا جھنڈا:

    مجھے سمجھ نہیں آتی۔۔۔!!
    رضی طاہر

    9ستمبر 2013ء کوممنون حسین نے پاکستان کے سب سے بڑے عہدے ’’صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ‘‘ کا حلف اٹھایا۔ اس وقت بھی میں نے اپنے تمام جاننے والوں سے پوچھا کہ ’’ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ ممنون حسین صدر کیسے بن گئے؟ ‘‘ ان کے اندر کون سی ایسی خاصیت ہے جس کی وجہ سے ان کو اس عہدے کیلئے چنا گیا؟ کوئی خاص صلاحیت ؟ کوئی خاص خدمات؟ مجھے ان کی زندگی کے تنہا سنہری دور میں نہ کوئی خدمت نظر آئی نہ صلاحیت اور خاصیتیں ان کے دور صدارت میں پاکستان کی اٹھارہ کروڑ عوام دیکھ ہی رہی ہے۔ موصوف صدر گرامی کئی کئی ہفتے غائب ہی رہتے ہیں اور کسی کو فکر ہو نہ ہو سوشل میڈیا کے منچلے ان کی تلاش گمشدہ کے اشتہار جاری کردیتے ہیں۔ تاہم عوام پاکستان کے شدید اضطراب اور سوشل میڈیا کی شکایات پر صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان 23مارچ 2015ء کو پردہ سکرین پر نمودار ہوئے اور مسلسل کئی گھنٹے تک اپنا دیدار کراتے رہے۔ بگی پر انہیں ایسے لایا گیا جیسے ’’ روٹھے ہوئے بزرگ ‘‘ کو منایا جارہا ہو۔
    صدر پاکستان نے 23مارچ کو صدارتی ایوارڈ تقسیم کیے ۔ مجھے تمام ایوارڈز پرکوئی اعتراض نہیں مگر مجھے سمجھ نہیں آتی کہ پروفیسر مسرور اکرم کو کسی خوشی میں ایوارڈ دیا گیا۔ یہ وہی پروفیسر صاحب ہیں جنہیں تھیسز چوری کرنے پر ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے بلیک لسٹ کیا گیا تھا۔ گویا ایک بلیک لسٹ شخص کو ایوارڈ دے کر ایجوکیشن کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ اس سے قبل آصف علی زرداری صاحب کی جانب سے نوازے گئے ایوارڈز کی ایک طویل لسٹ ہے جس کے بارے میں یہ ہی کہہ دینا کافی ہے کہ ’’اندھا بانٹے ریوڑیاں‘‘ بار بار اپنوں میں۔ اس سے سابق صدر پرویز مشرف صاحب کا ریکارڈ اس حوالے سے درست ہے۔ مگر مجھے ممنون حسین کی پروفیسر مسرور اکرم کو نوازنے کی سمجھ نہیں آئی ، اور آتی بھی کیسے؟ مجھے ابھی تک یہ بھی سمجھ نہیں آئی کہ ممنون حسین صدر کیوں ہیں؟
    مجھے سمجھ نہیں آتی کہ آخر کیوں ؟ رینجرز کے نائین زیرو آپریشن کے بعد الطاف حسین اور ایم کیو ایم کی تمام قیادت یہ ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ یہ آپریشن متحدہ کیخلاف ہی ہے جبکہ ایسا نہیں ہے متحدہ سے پہلے پیپلز پارٹی کے اندر سے بھی صفائی کاسلسلہ جاری ہے اب نائین زیرو چھاپے سے دہشتگرد پکڑے نہ جاتے تو الطاف بھائی کی چھ چھ گھنٹے کی تقریریں سننے کو ملتی اب اگر پوری کی پوری دال ہی کالی ہے تو واویلا کس بات پر ہے؟
    مجھے سمجھ نہیں آتی کہ عمران خان صاحب نے کیسے مسلم لیگ ن پر اعتماد کرلیا۔ مئی2013سے آج تک ان کی زبان سے ایک ہی بات سنیں تھی کہ نواز شریف کا کوئی اعتماد نہیں پھر راتوں رات یہ اعتماد کیسے بحال ہوگیا کہ جناب عمران خان نے گو نواز گو کا نعرہ لگانے پر بھی پاندی عائد کردی؟ کیا وہ سٹیٹس کو کا حصہ بن گئے ہیں جس کیخلاف انہوں نے جہاد کا اعلان کررکھا ہے اور نوجوانوں کی بڑی تعداد اسی وجہ سے ان کیساتھ شانہ بشانہ ہے؟
    المختصر مجھے سمجھ نہیں آتی کہ
    کیسے پنجاب پولیس میں سیاسی بھرتیوں کا دفاع کیا جارہا ہے؟ ​
    محمد علی نیکوکارا جیسے ایماندار افسران کو کس جرم کی سزا دی جارہی ہے ؟ ​
    رانا ثنا اللہ کس منہ سے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر اپنے آپ کو بے قصور ثابت کرنے میں کوشاں ہیں ؟ ​
    میاں نواز شریف 23مارچ کی پریڈ کے دوران اتنے پریشان کیوں تھے ؟ ​
    کالعدم تنظیمیں کس منہ سے نظریہ پاکستان کا نام لیتی ہیں ؟ ​
    پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی بدترین شکست کے باوجود سلیکشن کمیٹی قائم ہے !!​
    وزیراعلیٰ پنجاب بحثیت ملزم جے آئی ٹی میں پیش ہوئے تو سلیوٹ کیا گیا !!​
    وطن عزیز کی سیاست پر روز بروز اٹھتے واقعات اور سیاسی تبدیلیوں سے کونسا قیمہ پک رہا ہے ؟ اس بات کا اندازہ قبل از وقت لگانا مشکل ہے مجھے اس سارے موسم میں ایک ہی شخص کی خوب سمجھ آتی ہے اور وہ ہیں چیف آف آرمی سٹاف ۔۔۔ یہ بات ماننی پرے گی کہ ان کی Yesمیں ہی اس وقت حکومت کی بقا ہے اور دہشتگردوں کو Noکہنے میں ہی ان کی Yesہے۔ سپہ سالار نے ایسے فیصلے کیے جو پچھلے پچیس سال میں کوئی نہ کرسکا۔مشکل فیصلے اور پھر عمل درآمد۔۔۔ یہ بات میرے سمیت ہر پاکستانی سمجھ چکا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف فیصلہ کن جنگ کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ شکریہ چیف ۔
     
  2. نظام الدین
    آف لائن

    نظام الدین ممبر

    شمولیت:
    ‏17 فروری 2015
    پیغامات:
    1,981
    موصول پسندیدگیاں:
    2,049
    ملک کا جھنڈا:
    واقعی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مجھے بھی ابھی تک سمجھ نہیں آئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہا ہا ہا ہا
    ویسے بہت دلچسپ تحریر ہے ۔۔۔۔ بہت شکریہ شیئرنگ کرنے کا
     

اس صفحے کو مشتہر کریں