1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

متحدہ کو سندھ حکومت میں شامل کیا جائے : زرداری

Discussion in 'خبریں' started by آصف احمد بھٹی, Jun 2, 2013.

  1. آصف احمد بھٹی
    Offline

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص Staff Member

    Joined:
    Mar 27, 2011
    Messages:
    40,593
    Likes Received:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    کراچی (نوائے وقت رپورٹ + این این آئی) صدر آصف علی زرداری سے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور صوبائی کابینہ کے ارکان نے بلاول ہاﺅس میں ملاقات کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق صدر زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ اور کابینہ کے ارکان کو مبارکباد دی۔ قائم علی شاہ نے صدر کو صوبے کی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر صدر زرداری نے ہدایت کی ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شمولیت کی دعوت دی جائے۔ دعوت کے بعد ایم کیو ایم کے جواب کا انتظار کریں۔ پی پی اور ایم کیو ایم پائیدار امن کیلئے اقدامات کر سکتے ہیں۔ عوامی مسائل کے حل کیلئے مفاہمتی پالیسی جاری رکھی جائے۔ این این آئیکے مطابق صدر زرداری نے کہا کراچی سمیت صوبے بھر میں قیام امن اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے نومنتخب صوبائی کابینہ اپنا بھرپور کردار ادا کرے اور کراچی سے کشمور تک قیام امن کے لئے تمام اقدامات کو بروئے کار لایا جائے۔ صوبہ سندھ کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں کے لئے اقدامات کئے جائیں اور وزراءکو ان کے قلمدان سونپ کر فوری طور پر تمام رکے ہوئے ترقیاتی کاموں کو مکمل کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ، کابینہ کے ارکان کو ان کے قلمدان اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق صدر زرداری نے کہا صوبے کے امن کو خراب کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ کو ہدایت کی صوبے کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کو تیز کیا جائے اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے اس میں اقدامات کئے جائیں۔​
    بشکریہ - نوائے وقت
     

Share This Page