1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ماہ محرم الحرام۔۔ اسلامی کیلنڈر کا پہلا مہینہ

'تعلیماتِ قرآن و حدیث' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏27 دسمبر 2008۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ماہِ محرم الحرام ۔۔۔ اسلامی کیلنڈر کا پہلا مہینہ​


    ہمارا دین، دینِ اسلام ہے جو کہ ایک عالمی دین اور مکمل ضابطہ حیات ہے ۔ ہر قوم کا کوئی نہ کوئی کیلنڈر رہا ہے۔ یہودیوں کا سن ۳۷۰۰ق م سے شروع ہوتا ہے، عیسوی سن کی ابتداء حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے یوم ولادت سے ہوتی ہے، اس طرح بکرمی سن کی ابتداء مہاراجہ بکر ما جیت کو ساکھا قوم پر فتح حاصل ہونے کے واقعے سے ہوتی ہے، اس طرح سن ہجری حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سفرِ ہجرتِ مدینہ کی یاد دلاتا ہے ۔ مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کا یہ سفر آٹھ ربیع الاول کو ہوا۔ جو عیسوی سن کے مطابق ۲۰ستمبر ۶۲۲/ کا واقعہ ہے، یہیں سے اسلامی سال کی ابتداء ہوتی ہے، جس کو سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ نے اپنے دورِ خلافت میں نافذ کیا اور اسی سال یکم محرم الحرام سے اسلامی سن کی ابتداء کی گئی۔گو یا پہلے اسلام صدی کی ابتداء اور آغاز ۱۶جولائی ۶۲۲/ کو ہوا۔ اس امر میں بھی ایک عجیب حکمت پنہاں ہے کہ جب پہلی اسلامی صدی کی ابتداء ہوئی تو یکم محرم الحرام کو جمعہ کا دن تھا۔

    قمری تقویم اور اس کے فوائد​


    اگر ہم سن ہجر ی کا دوسرے مروجہ سنین سے تقابل کر کے دیکھیں۔ تو یہ سن بہت سی باتوں میں دوسروں سے منفرد و ممتاز نظر آتا ہے۔ سن ہجری کی ابتداء چاند کو بنایا گیا۔اور اسلامی مہینوں کا تعلق چاند سے جوڑا گیا۔ یہ تقدیم خالق کی بنائی چیزسے تعلق رکھتی ہے ۔ اس میں کسی پیوند کاری کی کوئی ضرورت نہیں ۔ اسلام چونکہ سادہ ، عجزوانکساری والا آسان مذہب ہے (لاکراہ فی الدین)․․․ لہٰذا چاند کے ذریعے ہر علاقہ کے لوگ خواہ پہاڑوں میں رہتے ہوں یا کہ جنگلوں میں ․․․ خواہ جزیرو ں میں ۔ ان کے لئے آسان ہے کہ اپنے معاملات چاند کے مطابق طے کریں۔ اس میں کوئی مشکل و پیچیدگی نہیں۔پڑھے لکھے اور اَن پڑھ سب آسانی سے حساب کر سکتے ہیں۔ اس کے برعکس دیگر تقویمیں ہر آدمی آسانی سے معلوم نہیں کر سکتا۔ جبکہ چاند ہر جگہ نکلتا ہے۔کسی مشکل حساب کتاب کی ضرورت نہیں۔ جبکہ دوسری تاریخوں میں یہ بات نہیں۔ اسلام چوں کہ دینِ فطرت اور عدل و انصاف کا دین ہے ۔ اس میں مساوات و ہمہ گیری ہے۔ اس لیے اللہ تعالیٰ نے یہی پسند فرمایا۔کہ اسلامی مہینے ادلتے بدلتے آیا کریں۔ لہٰذا قمری تقویم کو بنیاد قرار دیا گیا۔اگر اسلام دیگر اقوام کے طریق کواپنا لیتا یا گوارہ کر لیتا جیسے شمسی(عیسوی) تقویم توماہ صیام کسی ایک مقام پر ہمیشہ ایک ہی موسم میں آیا کرتا جس کا لازمی نتیجہ یہی نکلتا کہ نصف دنیا کے مسلمان جہاں موسم سرد اور دن چھوٹے ہوتے ہمیشہ آسانی میں رہتے ۔ اسی طرح سفرِ حج کا بھی یہی حال رہتا۔

    محرم الحرام اور تاریخ انسانیت​


    طلوع اسلام سے قبل بھی تاریخِ انسانیت کے بے شمار واقعات محرم الحرام میں رونما ہوئے ۔ یہ واقعات محض اتفاقی یا حادثاتی نہ تھے۔ بلکہ قسام ِ ازل کا اٹل فیصلہ تھا جو ہونا تھا اور ہو کر رہا۔ ذیل میں چند اُن واقعات کا تذکرہ کرتے ہیں جو محرم الحرام میں ظہور پذیر ہوئے:

    (۱) اس ماہ میں کائنات کی تخلیق ہوئی۔
    (۲) حضرت آدم علیہ السلام پیدا ہوئے۔
    (۳) حضرت آدم علیہ السلام کی توبہ قبول ہوئی۔
    (۴) حضرت آدم علیہ السلام کو خلافت کا تاج پہنایا گیا (انی جاعل فی الارض خلیفہ)
    (۵) سیدنا ادریس علیہ السلام کو درجات عالیہ عطا ہوئے۔
    (۶) کشتی نوح علیہ السلام وادی جودی پہ ٹھہری۔
    (۷) سیدنا ابراہیم علیہ السلام کو منصب و مقام خلیل سے سرفراز فرمایا گیا۔
    (۸) سیدنا یوسف علیہ السلام صدیق اللہ کو جیل سے رہائی ملی۔
    (۹) سیدنا یعقوب علیہ السلام کی بینائی لوٹائی گئی۔
    (۱۰) سیدنا یونس علیہ السلام کو مچھلی کے پیٹ سے رہائی ملی۔
    (۱۱) فرعون غرقِ نیل ہوا اور موسیٰ علیہ السلام کلیم اللہ کو کامیابی عطا ہوئی۔
    (۱۲) سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کو آسمان پر زندہ اُٹھایا گیا۔
    (۱۳) اس روز قیامت آئے گی۔
    (۱۴) اسی ماہ یوم عاشورہ کو اہلِ مکہ خانہ کعبہ پر غلاف چڑھاتے تھے اور اس دن کو یوم الزینتہ کہتے تھے۔
    (۱۵) اسی ماہ امام الانبیاء خاتم المعصومین سیدنا محمدرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت سے چند سال قبل ابرہہ بیت اللہ پر حملہ کی نیت سے نکلا ۔ تو اللہ نے ابا بیلوں کا لشکر بھیج کر اسے تباہ و برباد کر دیا۔

    محرم الحرام اور تاریخ اسلام

    ذیل میں ہم تاریخ اسلام کے اُن واقعات پر طائرانہ نظر ڈالتے ہیں جو محرم میں رونما ہوئے:

    (۱) شعب ابی طالب کی محصوری جویکم محرم ۴ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ۔
    (۲) نکاح سیدہ فاطمہ الزہرہ رضی اللہ عنہا بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمراہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ ۲ ہجری۔
    (۳) غزوہ غطفان ۳ ہجری۔
    (۴) نکاح سیدہ اُم کلثوم رضی اللہ عنہا بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمراہ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ ۔
    (۵) سلاطین عالم کو دعوت اسلام ۷ہجری۔
    (۶) غزوہ خیبر ۷ ہجری۔
    (۷) وفد اشعرین کا قبول اسلام ۷ ہجری۔
    (۸) نکاح ام المومنین سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا ہمراہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ۔
    (۹) غزوہ وادی القریٰ ۷ ہجری۔
    (۱۰) عام الوفود ۹ ہجری۔
    (۱۱) تقرر عاملین زکوٰۃ ۹ ہجری۔
    (۱۲) طاعونِ عمواس ۱۸ہجری۔
    (۱۳) امارتِ سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ ۱۹ہجری۔
    (۱۴) خلافت سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ یکم محرم ۲۴ہجری۔
    (۱۵) فتح قبرص ۲۸ ہجری۔
    (۱۶) خلافت سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ ۳۴ ہجری۔
    (۱۷) جنگ صفین ۳۷ ہجری۔
    (۱۸) واقعہ کربلا و شہادتِ امام حسین علیہ السلام
    (۱۹) ابو مسلم کاخراسان پر قبضہ۱۳۱ ہجری۔
    (۲۰) بنو اُمیہ کا قتلِ عام ۱۳۳ہجری۔
    (۲۱) قیصر روم کی شکست۱۳۸ ہجری۔
    (۲۲) مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی توسیع ۱۶۱ ہجری۔

    ماہ محرم الحرام میں وفات یا شہادت پانے والی چند شخصیات​


    (۱) سیدنا ابو عبیدہ بن الجراح رضی اللہ عنہ ۔
    (۲) شہادتِ سیدنا عمرفاروق -رضی اللہ عنہ- ۔
    (۳) شہادت سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ ۔
    (۴) سیدنا عبدالرحمن ،بن ابی بکرصدیق رضی اللہ عنہما ۔
    (۵) سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہما ۔
    (۶) اُم المومنین سیدہ جویریہ رضی اللہ عنہا ۔
    (۷) سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہما ۔
    (۸) شہادت ِسیدنا امام حسین ابن علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہما ۔
    (۹) سیدنا عبداللہ بن عمر فاروق رضی اللہ عنہما ۔

    بشکریہ : آئی ٹی دنیا
     
  2. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    جزاک اللہ
     
  3. الف
    آف لائن

    الف ممبر

    شمولیت:
    ‏1 اگست 2008
    پیغامات:
    398
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    سبحان اللھ
    بھت معلومات والا مضمون ہے۔ محرم کا مہینہ اتنا اھم ہے
    پہلے خبر نہ تھی :nose:
     
  4. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    :salam:
    اللہ کریم آپ کو جزائے خیر عطا فرمائیں آمین
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ،، کاشفی بھائی ۔ الف بھائی ۔ اور ہارون رشید بھائی ۔
    آپ کی محبتوں کا بہت شکریہ ۔ اللہ تعالی ہم سب کو دین مبین پر استقامت عطا فرمائے۔ آمین
     
  6. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ۔نعیم بھائی۔موقعہ کی مناسبت سے دلپذیر تحریرپیش فرمائی۔ادخلک اللہ دارالسلام :flor:
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ محترم مجیب منصور بھائی ۔
    آپ جیسے بھائیوں کی صحبت و سنگت کا فیض ہے۔

    ایک فاضل معلم ہونے کے ناطے براہ کرم آپ بھی کچھ تحریر فرمایا کریں۔ آپ جیسی صاحبِ علم شخصیات کا وجود بلاشبہ باعثِ فیض ہوتا ہے
     
  8. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    نعیم چاچو ۔
    بہت اچھا مضمون ہے۔
    بہت معلوماتی ۔ ماشاءاللہ
     
  9. عادل سہیل
    آف لائن

    عادل سہیل ممبر

    شمولیت:
    ‏24 جولائی 2008
    پیغامات:
    410
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
    جزاک اللہ خیرا نعیم بھائی ، ماشا اللہ مختصر پیرائے میں مفید معلومات ہیں ، اللہ ان کو آپ کے لیے اور پڑھنے والوں کے لیے دنیا اور آخرت کی خیر کے اسباب میں قبول فرمائے ، والسلام علیکم۔
     
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم۔
    عقرب بھائی اور عادل سہیل بھائی ۔
    حوصلہ افزائی کا شکریہ ۔

    اپنی خاص الخاص دعاؤں میں یاد رکھا کیجئے۔

    والسلام
     
  11. وسیم
    آف لائن

    وسیم ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2007
    پیغامات:
    953
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    السلام علیکم۔
    بہت ہی معلوماتی مضمون ہے۔ بہت کچھ نئی باتیں پڑھنے کو ملیں ہیں۔
    جزاک اللہ نعیم بھائی ۔
     
  12. طارق راحیل
    آف لائن

    طارق راحیل ممبر

    شمولیت:
    ‏18 ستمبر 2007
    پیغامات:
    414
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    ملک کا جھنڈا:
    نیا سال مبارک ہو۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں