1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مانی کا تعارف

'میں کون ہوں؟' میں موضوعات آغاز کردہ از ع س ق, ‏30 مئی 2006۔

  1. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    السلام علیکم مانی جی!
    یہاں آپ کے تعارف کے لئے ایک پرچہ پیش کیا گیا ہے۔ براہ مہربانی اسے حل کریں تاکہ دوسرے صارفین بھی آپ کی اِتباع کریں۔ نوازش ہوگی۔

    پرچہ ہماری اُردو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جماعت مبتدیان

    کوئی سے 5 سوال حل کریں۔ نمبر یکساں ہیں۔
    پرچہ حل کرنے کا وقت: 15 دن
    نوٹ: خوشخطی کے الگ نمبر ہوں گے۔


    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)
    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)
    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)
    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)

    یا

    اگر آپ پرچہ حل کرنا غیرضروری خیال کریں تو اس کی کوئی سی تین وجوہات بیان کریں۔
     
  2. مانی
    آف لائن

    مانی ممبر

    شمولیت:
    ‏28 مئی 2006
    پیغامات:
    26
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کے خلاف کوئی پرچہ نہیں دیا جائ

    میں پرچہ حل نہیں کرنا چاہتا
    لیکن آپ نے وجہ پوچھی ھے تو وہ کچھ یوں ہےکہ کیا ہم ساری عمر پرچے ھی دیتے رہیں ۔
    پرچے دے دے کر ہم تھک گئے ہیں
    لیکن جس بندے پر پرچہ دیتے ہیں وہ بندہ اندر ہی نہیں ہوتا اور باہر ہو جاتا ہے
    سو کیا فائدہ
    ہم آپ پرتو بالکل نہیں دیں گے پرچہ نہیں دیں گے چاہے آپ جتنی ہی بدمعاشیاں کر لیں۔

    پھر آپ کی شرائط بھی تو بہت سخت ہیں نا

    1- دوسروں کا پرچہ حل کرنا منع ہے۔

    2- دوسروں کے پرچے سے نقل مارنا منع ہے۔

    3- اپنی اِمدادی کتب کمرہء اِمتحان سے باہر چھوڑ کر آئیں۔

    4- اگر آپ نقل مارتے ہوئے پکڑے گئے تو موقع پر فی سوال 5 روپے جرمانہ کیا جائے گا۔

    5- اساتذہ کا اِحترام کریں۔

    6- سکول کی دیواروں پر چاک سے لائنیں مت لگائیں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں