1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ماتھے کی لکیروں سے نجات

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏26 ستمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    ماتھے کی لکیروں سے نجات
    تحریر : نجف زہرا تقوی
    یوں تو وقت کے ساتھ ساتھ چہرے پر بڑھتی عمر کے اثرات ظاہر ہونے لگتے ہیں،لیکن بعض اوقاکم عمری میں ہی آپ اپنی عمر سے بڑی دکھائی دینے لگتی ہیں۔مختلف وجوہات کی بناء پر آپ کی آنکھوں کے گرد حلقے اور گڑھے پڑجاتے ہیں،یا ماتھے پر لکیریں نمودار ہونے لگتی ہیں۔آپ جو بھی کھاتے پیتے ہیں اس کا اثر آپ کے چہرے پر ضرور نظر آتا ہے۔لہٰذا بڑھٹی عمر کے اثرات ظاہر ہونے کی ایک بڑی وجہ پانی کی کمی ہے۔کم پانی پینے کی صورت میں جلد کو نمی کی مناسب مقدار نہیں ملتی اور یہ خشک ہو کر بے رونق نظر آتی ہے۔خشکی کے باعث چہرے پر لکیریں نمودار ہونے لگتی ہیںجو آپ کو عمر سے کہیں بڑا ظاہر کرتی ہیں۔تیس سال سے زائد عمر کی خواتین کے لیے اپنی جلد کو خصوصی توجہ دینا ضروری ہے۔ایسے میں جب آپ روزانہ کلینزنگ کے ذریعے جلد کی صفائی نہیں کرتیں اس صورت میں بھی جلد بے جان اور بے رونق ہو جاتی ہے۔اس سب کے علاوہ کام کا بوجھ اور ڈپریشن بھی ان بد نما لکیروں کی وجہ ہو سکتا ہے،لیکن اب آپ کو ان سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔دن بھر میں صرف پانچ منٹ اپنے چہرے کے لیے نکال کر آپ ماتھے کی ان لکیروں سے نجات حاصل کر سکتی ہیں۔چہرے کا مساج کرنے کے لیے ناریل کا تیل بہترین ہے۔ہاتھوں پر تیل لگا کر انگلیوں کی مدد سے ماتھے پر اچھی طرح مل لیں۔اب دونوں ہاتھوں کی درمیانی انگلیوں کو بھنوئوں کے بالکل درمیان میں رکھیں ،اور پانچ سیکنڈ کے لیے ہلکا سا دبائو ڈالیں۔ انگلیوں کی پوروں کو بھنوئوں کے ساتھ ساتھ تھوڑا سا پیچھے لے کے جائیں اور یہاں بھی پانچ سیکنڈ کا دبائو دیں۔اسی طرح تھوڑے تھوڑے فاصلے سے انگلیوں کو پیچھے لاتے جائیںاور چار حصوں میں ابرو کے آخر تک دبائو دیتی جائیں۔یہ عمل نو بار دہرائیں۔اب ہاتھوں پر تھوڑا اور تیل لگا کر آپس میں مل لیں۔ایک ہاتھ کی تین درمیانی انگلیاں ماتھے کے درمیان عمودی شکل میں رکھیں ۔ ہلکا سا دبائو ڈال کر جلد کو کھینچتے ہوئے اوپر کی طرف لے کے جائیںاوربالوں تک لے جا کر چھوڑ دیں۔یہ عمل بھی نو بار دہرائیں۔اب ہاتھ کو تھوڑا پیچھے یعنی آنکھ کے عین اوپر لے کر جائیں اور اسی طرح ہلکا سا دبائو ڈال کر جلد کو اوپر کی جانب کھینچتے ہوئے نو بار دہرائیں۔آخر میں ہاتھ کو کنپٹی کے قریب لے آئیں اور یہی عمل نو تک گن کر دہرائیں۔دائیں جانب کا مساج کر لینے کے بعد ماتھے کے بائیں جانب یہی یہی سار ا عمل نو ،نو بار دہرائیں۔اس کے بعددائیں ہاتھ کی درمیانی تین انگلیوں کو ماتھے پر بھنوئوں کے درمیان عمودی شکل میں رکھ کرہلکا سا پیچھے کی جانب کھینچیں اور دوسرے ہاتھ کی پوروںکو پھیرتے ہوئے متوازی سمت میں لے کر جائیں۔نو بار مساج کر لینے کے بعد یہی عمل بائیں ہاتھ سے ماتھے کو کھینچ کر دوسرے ہاتھ سے دہرائیں۔اس کے بعد ماتھے کے عین درمیان دائیاںہاتھ رکھ کر پوروں کی مدد سے جلد کو کھینچیں اور دوسرے ہاتھ سے متوازی جانب مساج کریں ۔دائیں اور بائیں دونو ں جانب یہی عمل نو،نو بار دہرائیں۔تیل کی تھوڑی مقدار لے کر دونوں ہاتھو ں کو ایک بار پھر آپس میں مل لیں۔اب دونوں ہاتھوں کی درمیانی تین ،تین انگلیوں ماتھے کی درمیان اس طرح رکھیں کی ہتھیلیاں آنکھوں کے سامنے آ جائیں۔آپس میں ہاتھ جوڑے رکھیں اور پوروں کی مدد سے ہلکا سا دبائو ڈال کر انگلیوں کو اوپر کی جانب بالوں تک لے جو کر چھوڑ دیں ۔ہاتھوں کو ایک دوسرے سے قدرے دور رکھ کر آنکھوں کے عین اوپر بھنوئوں سے انگلیوں پھیرتے ہوئے بالوں تک لے جائیں۔آخر میں کنپٹیوں پر انگلیوں کا دبائو ڈال کر بالوں کے قریب لے جا کر چھوڑ دیں۔اس پورے عمل کو بھی نو بار دہرائیں۔بعد میں پانی سے چہرہ دھو لیں۔چند منٹ کا یہ مساج جہاں ماتھے کی لکیروں سے نجات دلانے کا ذریعہ ہے وہیں چہرے کی کلینزنگ میں بھی مدد گار ہے۔

     

اس صفحے کو مشتہر کریں