1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

لوئر دیر: سیکیورٹی فورسز کا پاک افغان سرحد کے قریب آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏2 فروری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    لوئر دیر: سیکیورٹی فورسز کا پاک افغان سرحد کے قریب آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز نے لوئر دیر میں پاک افغان سرحد کے قریب آپریشن کیا ہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں عابد اور یوسف خان شامل ہیں۔ دونوں دہشتگردوں کا تعلق سوات سے بتایا جاتا ہے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں مردان کا عبدالستار بھی ہلاک ہو گیا۔

    دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں ان کے قبضے سے اسلحہ، بارود اور دستی بم بھی برآمد کر لئے گئے۔ یہ آپریشن دہشت گردوں کو داخل ہونے سے روکنے کے لیے کیا گیا۔


    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد 2019ء میں سوات میں ٹارگٹ کلنگ کے مختلف واقعات میں ملوث تھے۔ یہ دہشت گرد پاکستان میں متعدد عمائدین کو بھی نشانہ بنانے کی پلاننگ ملوث تھے۔ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کی وجہ سے دہشتگرد اپنے ارادوں میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

    علاقہ مکینوں نے بروقت آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کرتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مکمل تعاون کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 24 جنوری کو بھی سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خفیہ معلومات پر کامیاب آپریشن کرکے 2 سرغنہ سمیت 5 دہشتگردوں ہلاک کو ہلاک کر دیا تھا۔

    ہلاک ہونیوالوں میں دہشتگرد رحیم عرف عابد اور سیف اللہ نور شامل تھے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ دہشتگرد رحیم 2007ء سے سیکیورٹی فورسز کیخلاف 17 کارروائیوں میں ملوث تھا۔

    دہشتگرد رحیم عرف عابد وانا اور میر علی میں خود کش حملہ آوروں کا سینٹر انچارج تھا۔ دشمن ایجنسیوں نے دہشتگردوں کی ٹارگٹ کلنگ کے ٹاسک دے رکھے تھے۔ جبکہ سیف اللہ سیکیورٹی فورسز پر بارودی سرنگوں کے حملوں میں ملوث تھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد رحیم نومبر 2020ء سے جنوری 2021ء تک دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث رہا۔ یہ دہشتگرد 4 قبائلی عمائدین اور 3 انجینئرز کے قتل میں بھی ملوث تھا۔

     

اس صفحے کو مشتہر کریں