1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

لب پہ ہے بس اسی کی ثنا کا بیاں ۔ بلال رشید

'حمد و ثنائے الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏13 جون 2018۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    ہے مرا مدعا خالق۔دو جہاں
    لب پہ ہے بس اسی کی ثنا کا بیاں
    ہر عبادت کا اک وہ سزاوار ہے
    بزم۔ہستی کا ہے اک وہی حکمراں
    جائیں جس بھی طرف بزم۔کونین میں
    اسکی توحید کی گونجتی ہے اذاں
    چاہے ہو نیک کوئی یا بدکار ہو
    سب پہ یکساں ہے میرا خدا مہرباں
    نغمہء حمد پڑھتے رہیں ہر گھڑی
    پاک ہوتی ہے اسکی ثنا سے زباں
    جس سے ناراض ہو جائے رب العُلی
    وہ نہ پائے کہیں پر بھی جائے اماں
    عشق اسکا ہی مومن کی معراج ہے
    قلب۔ مومن ہے کیا؟میرے رب کا مکاں
    چاند تارے اسی کے ثنا گو ہیں سب
    حمد خورشید بھی کر رہا ہے بیاں
    ورد اسکا سمندر کی موجوں میں ہے
    حمد کرتے ہوئے سب ہیں دریا رواں
    گو کہ وہ بے نشاں ہے ازل سے بلال
    چار سو ہیں مگر سب اسی کے نشاں
    ----
    بلال رشید
     
    محمد ذولفقار قادری، محمد شہزاد اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. محمد شہزاد
    آف لائن

    محمد شہزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏20 جون 2018
    پیغامات:
    1,738
    موصول پسندیدگیاں:
    3,172
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ- جزاک اللہ
     
    محمد رضوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    محمد ذولفقار قادری اور محمد شہزاد .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں