1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

لاہور۔بادامی باغ میں میسحی برادری کے 100گھروں کو آگ لگا دی گئی۔ساون مسیح پرتوہین رسالت کا الزام

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏9 مارچ 2013۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    لاہور : بادامی باغ میں عیسائی شخص ساون مسیح پر توہین رسالت کا الزام
    مسیحی برادری کے 100 گھروں کو آگ لگا دی گئی۔
    [​IMG]

    لاہور…لاہور کے علاقے بادامی باغ میں توہین رسالت کے الزام میں چھبیس سالہ مسیحی شخص کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔سینکڑوں مشتعل افراد نے قریب واقع مسیحی آبادی کا محاصرہ کرلیا اورگھروں کے سامان کو آگ لگادی۔ لاہور کے علاقے بادامی باغ میں26سالہ مسیحی نوجوان ساون مسیح پر توہین رسالت کا الزام تھا،واقعے کی اطلاع ملنے پرسیکڑوں افراد نے مسیحی آبادی کا محاصرہ کرلیا ، مشتعل افراد نے شدید ہنگامہ آرائی کی۔ مکینوں نے دعویٰ کیا ہے کہ مشتعل مظاہرین نے 100سے زائد گھروں کو آگ لگادی جبکہ متعدد موٹرسائیکلیں اوررکشے بھی جلا دیئے،شدید اشتعال کے باعث پولیس نے کارروائی سے گریزکیا۔پولیس حکام کے مطابق توہین رسالت کے الزام میں 26 سالہ نوجوان ساون مسیح کیخلاف مقدمہ درج کر کے اس کو گرفتار کرلیاہے۔کشیدہ صورتحال کوکنٹرول کرنے کیلئے بادشاہی مسجدکے خطیب اوردیگرعلمابھی وقوع پر پہنچ گئے جس کے بعد صورت حال معمول پر آ گئی ہے تاہم آگ نہیں بجھائی جا سکی ۔

    جنگ نیوز
     
  2. محسن ندیم
    آف لائن

    محسن ندیم ممبر

    شمولیت:
    ‏24 نومبر 2011
    پیغامات:
    196
    موصول پسندیدگیاں:
    45
    ملک کا جھنڈا:
    بہت ہی افسوس کا مقام ہے۔ اللہ ہمیں مسلمان بنائے نام نہاد دین پرستوں نے بچائے
    اور یہ ہے ہمارے وزیر اعلی صاحب جن کو جاگ بعد میں آتی اور ٹھیک دو دن بعد ختم
    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بادامی باغ واقعے کے ذمہ داروں کو 24 گھنٹے میں گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی کہ واقعے کی تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن قائم کیا جائے۔

    بادامی باغ واقعے پر وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہنگامی اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ کو واقعے کی ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق واقعے میں 170 مکان نذرآتش کیے گئے جن میں سے 70 مکان مکمل تباہ ہوگئے۔

    اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے متاثرین کو فی کس 2 لاکھ روپے دینے کا اعلان کرتے ہوئے ہدایت کی کہ شہریوں کو اشتعال دلانے والے افرد کو 24 گھنٹے میں گرفتار کیا جائے اور واقعے کی جوڈیشل انکوائری کی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ متاثرین کے لیے رات گزارنے کے لئے ریلیف کیمپ لگائے جائیں اور متاثرہ گھروں کی تعمیر صبح شروع کردی جائے۔ شہباز شریف نے کہا کہ صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو واقعے کی تحقیقات کی نگرانی کرے گی۔

    اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ واقعے کی جوڈیشل انکوائری کے لئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو خط لکھیں گے جس کے بعد حقیقت سامنے آجائے گی اور جو گستاخ ہوگا اسے عدالت سزا سنادے گی۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ ڈی ایس پی سمیت 3 پولیس حکام کو فوری معطل کردیا ہے اور ایس ایس پی آپریشنز، متعلقہ ایس پی کو او ایس ڈی بنادیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ لاہور کے علاقے بادامی باغ کے رہائشی ساون مسیح پر مبینہ طورپرتوہین رسالت کے الزام کی خبروں کے بعد مشتعل افراد نے مسیحی برادری کے گھر اور املاک کو آگ لگادی تھی۔
     
  3. محسن ندیم
    آف لائن

    محسن ندیم ممبر

    شمولیت:
    ‏24 نومبر 2011
    پیغامات:
    196
    موصول پسندیدگیاں:
    45
    ملک کا جھنڈا:
  4. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    الزام ایک شخص پر ہے اور اسے گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔اور جرم ثابت ہونے پراسے سخت سے سخت سزا ملنی چاھیے۔جن لوگوں کے گھر جلائے گے ہیں ان کا کیا قصور تھا۔دین ہمیں اس کی اجازت نہیں دیتا کہ اس طرح لوگوں کے گھر جلا کر انہیں بے گھر کر دیں۔ یہ پنجاب گورنمنٹ کی نااہلی کا ایک اور ثبوت ہے۔اور ہماری جہالت کا۔جن لوگوں نے یہ گھر جلائے ہیں انہیں بھی سزا ملنی چاھیےاور جن کے گھر جلے ہیں انہیں حکومت کا فرض ہے کہ دوبارہ آباد کرے
     
  5. محسن ندیم
    آف لائن

    محسن ندیم ممبر

    شمولیت:
    ‏24 نومبر 2011
    پیغامات:
    196
    موصول پسندیدگیاں:
    45
    ملک کا جھنڈا:
  6. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
    بادامی باغ سانحہ پاکستان کے خلاف گہری سازش ہے، دہشت گردی اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے۔ ڈاکٹر طاہر القادری

    دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں جبکہ مرکزی اور صوبائی حکومتیں پانچ سال پورے کرنے کا جشن منا رہی ہیں۔
    پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے بادامی باغ سانحے کوپاکستان کے خلاف گہری سازش قرار دیتے ہوئے اسکی پر زور مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے اب ہمیں یہ فیصلہ کر لینا چاہیے۔ پاکستان کے امن کو سبوتاژ کرنے والے دندناتے پھر رہے ہیں اور مرکزی اور صوبائی حکومتیں پانچ سال پورے کرنے کا جشن منا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ غیر انسانی کارروائی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پنجاب حکومت کی کھلی ناکامی ہے۔ بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخواہ بھی دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے۔ پشاور کی مسجد میں بم دھماکے میں نمازیوں کی ہلاکت جیسے واقعات بیرونی دنیا میں پاکستان کے خطرناک ترین ملک کے امیج کو اور پختہ کر رہے ہیں جو یقینا بطور قوم ہمارے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔
    وہ کینیڈا سے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی سے ٹیلی فونک گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کا تسلسل پاکستان کے وجود کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے۔ جسکی طرف مرکزی اور صوبائی حکومتوں کی توجہ نہیں ہے۔

    ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ آئین پاکستان غیر مسلموں کے حقوق کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے۔ ایسے واقعات آئین پاکستان کے خلاف کھلا حملہ ہے اور حکومت وقت پابند ہے کہ آئین اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اور کڑوے فیصلے کرے۔ مصلحت کی ان دیکھی زنجیروں نے حکومتی اداروں کے آہنی ہاتھوں کو جکڑ رکھا ہے۔ پاکستان کے امن کو سبوتاژ کرنے والے دندناتے پھر رہے ہیں اور مرکزی اور صوبائی حکومتیں پانچ سال پورے کرنے کا جشن منا ری ہیں۔گذشتہ پانچ سال ہزاروں افراد دہشت گردی کی بھینٹ چڑ ھے اور اس فتنے کے خاتمے کیلئے قانون سازی تک نہیں کی گئی۔ حکومت کی یہ روش اسکی ترجیحات کو واضح کرتی ہے۔
     
    نعیم اور محسن ندیم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. کنعان
    آف لائن

    کنعان ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جولائی 2009
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    977
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم

    حکومت میں انپڑھ لوگ ہوں تو لاقانونیت عام ہوتی ھے۔ ریاست میں ہر اقلیت کی حفاظت کرنا حکومت کی ذمہ داری ھے اور عوام کے کانوں میں دوسری اقلیتوں پر زہر اگلنا چند نالائق علماء کی نشانی ھے۔

    جہاں میں ہوں یہاں عیسائی ملک میں اگر کوئی ہمسائیہ عیسائی کوئی گالی دے دے تو 999 پر کال کرنے سے پولیس اسے الٹا ٹانک دیتی ھے وہ پولیس یہ نہیں دیکھتی کہ دونوں میں کون مسلمان ھے اور کون عیسائی، وہ دیکھتی ھے کہ ان کا داخلی پالیسی پر قانون اس پر کیا کہتا ھے اس کے مطابق وہ عمل کرتی ھے۔

    والسلام
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. نذر حافی
    آف لائن

    نذر حافی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جولائی 2012
    پیغامات:
    403
    موصول پسندیدگیاں:
    321
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان کے دشمنوں کا جو بھی یار اور نوکر ہے اور پاکستان کو بدنام کرنے کے لئے کام کر رہاہے،بالاخر رسوائی اس کا مقدر ہے۔اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی۔ ۔در اصل غیر مسلم قوتیں خصوصا امریکہ پاکستان سے ڈرا ہوا ہے:

    پاکستان دنیا کا پہلا اسلامی نظریاتی ملک ہے

    پاکستان دنیا کی واحد اسلامی ایٹمی طاقت ہے

    پاکستان خطے میں جغرافیائی اعتبار سے اہم اسلامی ملک ہے

    ملت پاکستان کا دل فلسطین سے لے کر کشمیر اور افغانستان و بحرین و بوسنیا سمیت پوری دنیا کے مسلمانوں کے ساتھ ملا ہوا ہے

    ہزار ہا مشکلات کے باوجود پاکستانی ایک زندہ اسلامی ملت ہیں،جو ملت اسلامیہ کے ہر درد میں شریک ہوتے ہیں اور ہر گلی کوچے میں امریکہ کی سازشوں کو بے نقاب کرتے ہیں اور اہم مقام پر مردہ باد امریکہ کا نعرہ لگاتے ہیں۔

    جہاں بھی جو کچھ بھی پاکستان کے خلاف ہورہاہے ،سب امریکہ کی ایما پر ہورہاہے۔امریکہ کے بجائے طالبان کو میدان میں لانا یہ خود امریکہ کی سازش ہے تاکہ ہماری توجہ امریکہ سے ہٹ کر طالبان پر لگ جائےاوربے گناہ انسانوں کے گھروں کو جلانا یہ سب بیرونی ایجنٹوں کا کام ہے۔
    ہمیں صرف اور صرف متحد رہنے کی ضرورت ہے۔اس وقت امریکہ ہم سے ایک تاریخی ثقافتی ،نظریاتی اور دینی جنگ لڑ رہاہے۔امریکہ کی اس چومکھی جنگ کا جواب ہم صرف اور صرف اتحاد سے ہی دے سکتے ہیں۔جو شخص بھی جس محاز سے بھی امریکہ کے خلاف قیام کر سکتاہے اسے کرنا چاہیے،جو بھی امریکہ کی سازشوں کا جواب دے سکتاہے اسے دینا چاہیے۔چاہے زبان سے یا قلم سے،نہیں تو کم از کم دل میں تو امریکہ سے نفرت کرے۔

    ہمیں امریکہ اور اس کے یاروں پر یہ ثابت کرنا چاہیے کہ ہم سب ایک ہیں،ہم بھائی بھائی ہیں اور اپنے ملک میں بسنے والی اقلیتوں کے محافظ ہیں۔
    ہم مجرم کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے دعوی دار ہیں لیکن بے گناہوں کے خون میں ہاتھ رنگنا اور ان کی املاک کو نقصان پہنچانا یہ ہمارے دشمنوں کی سیرت اور عادت ہے۔
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں