1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

لال مسجد۔ قابلِ اعتراض قدم

'کالم اور تبصرے' میں موضوعات آغاز کردہ از احتشام محمود صدیقی, ‏5 ستمبر 2013۔

  1. احتشام محمود صدیقی
    آف لائن

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2011
    پیغامات:
    4,538
    موصول پسندیدگیاں:
    2,739
    ملک کا جھنڈا:
    قابلِ اعتراض قدم
    اس نے اپنے اِرد گرد جو عظیم تنازعہ اٹھایا اور جوہنگامہ برپا کیا، ایسے میں ایسا ہونا تو ناگزیر تھا۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر وفاقی دارالحکومت کی پولیس لال مسجد آپریشن کے دوران عبدالرشید غازی اور ان کی والدہ کی ہلاکت پر سابق فوجی سربراہ اور صدرِ پرویز مشرف کے خلاف دائر مقدمے کی تحقیقات کرے گی۔

    جناب مشرف کو اپنے دورِ حکمرانی کے دوران کیے گئے اقدامات پر بہت سارے سوالوں کے جوابات دینے ہیں، انہی میں سے ایک لال مسجد آپریشن بھی ہے، جس کا آغاز ہی بُرے طریقے سے کیا گیا تھا لیکن اس حوالے سے ان پر جو مقدمہِ قتل قائم ہوا، وہ حقیقت سے بہت دور ہے۔

    اس خاص معاملے میں جناب مشرف کے خلاف مقدمہ قتل قائم کرنے کے واسطے جو پسِ پردہ بُلند آوازیں تھیں، اُن میں سخت گیر مذہبی آوازوں کو بھی صاف سنا جاسکتا تھا جن کے اس مطالبے کے پیچھے مخصوص نظریات موجود ہیں۔ یقیناً اسی وجہ سے لال مسجد آپریشن اب تک انتہائی متنازعہ بنا ہوا ہے:

    یہاں زندگی کے ایسے بھی طبقات موجود ہیں کہ جن کے لیے نامناسب نگرانی، اغوا، سرکاری زمین پر غیر قانونی قبضے سمیت مذہب کے نام پر روا دیگر اقسام کے جرائم کوئی مسئلہ ہی نہیں۔ پھر بھی، وہ مہینے جو فوجی آپریشن کی طرف لے گئے، اُن کے دوران لال مسجد کی قیادت کی طرف سے جو غیر قانونی اقدامات، دھمکیاں اور پُرتشدد کارروائیاں ہوئی تھیں، قانون پسند، متحمل اور حقوق کا احترام کرنے والے پاکستان میں اُن کی کوئی گنجائش نہیں ہوسکتی۔

    ہماری یاداشت کم ہے یا پھر شاید جان بوجھ کر صرف مخصوص حد تک محدود رکھی جاتی ہے، اگر ذرا سا ذہن پر زور دیں تو ماضی پر دوبارہ نظر ڈالنے میں مدد ملے گی۔

    جب سن دو ہزار سات کا برس اپنی بساط لپیٹ رہا تھا، تب ایک نئی قسم کی اخلاقی پولیس اور اس کی نگرانی وفاقی دارالحکومت کو اپنے حصار میں لے رہی تھی۔

    دارالحکومت میں برقعہ بردار، ڈنڈا بدست، نعرے لگاتی خواتین کے اُن گروہوں کی تصاویر ذہنوں پر موجود ہیں، جنہوں نے بچوں کی لائبریری پر قبضہ کرکے وہاں غیر قانونی اسلحے کے ڈھیر لگائے، اپنی ہی نوع کا اسلام نافذ کرنے کے لیے نام نہاد شرعی عدالتیں قائم کر کے فیصلے کرنا شروع کردیے تھے۔ بلاشبہ یہ سب کچھ ایسا نظارہ تھا جس کا مشاہدہ اس سے قبل نہ تو اسلام آباد کو ہوا اور نہ ہی ملک نے ایسا ہوتا دیکھا تھا۔

    یہ سب کچھ ناقابلِ قبول تھا، ایسے حالات ہوں تو کوئی بھی انتظامیہ انہیں برداشت نہیں کرسکتی۔ ایسے میں کچھ نہ کچھ تو کیا جانا ہی تھا۔

    یہ تو بالکل واضح ہے کہ لال مسجد آہریشن کے دوران غلطیاں ہوئی تھیں۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ غازی برادران کی سرگرمیوں کو روکنے کا فیصلہ کرنے میں مشرف انتظامیہ نے بہت دیر لگادی تھی۔

    مذاکرات کی ناکامی جس طرف لے کر گئی وہ متوقع راہ تھی۔ یہ ناقص اور پیچیدہ مشورہ تھا، جس کے تحت کمپلیکس پر بھرپور شدت کا بڑا لیکن غیر ضروری حملہ کرنے کا فیصلہ ہوا۔

    اس طرح کے حالات میں شاید ایک بہتر تربیت یافتہ اور زیادہ محتاط انتظامیہ، کمپلیکس خالی کرانے اوروہاں موجود ضد پر اڑے افراد پر قابو پانے کے واسطے، کم مہلک حکمتِ عملی استعمال کرنے کی ہی کوشش کرتی لیکن ایسا نہ ہوسکا مگر ایسا بھی نہیں کہ جناب مشرف پر ان ہلاکتوں کی ذمہ داری دھر دی جائے۔

    اسلام آباد کو لال مسجد بریگیڈ کے خطرے کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جاسکتی۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    معقول نکتہ نظر ہے۔
    انتہا پسندی، دہشت گردی کسی بھی صورت میں ناقابل قبول ہونی چاہیے۔
     
    ملک بلال اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    صدر مشرف سے پہلے انہیں کسی نے نہیں روکا جب انہوں نے ساتھ والی لائبریری اور ایک اور درس پر قبضہ کیا اور اس کے بعد انھوں نے جو کچھ کیا ،ریاست کے اندر ریاست قائم کی ،اندر بےشمار اسلحہ تھا ۔پولیس اور غیر ملکیوں کا اغوا،حکومت نے بہت کوشش کی کہ اپریشن کی نوبت نہ آئے
     
    ملک بلال اور نعیم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    حکومت نے آپریشن کا فیصلہ دیر سے کیا۔ اس طرح کے معاملات کا شروع میں ہی سدِ باب کر دینا چاہیے تھا۔ مزید جیسا پاکستانی بھائی نے کہا ان لوگوں کے پاس اتنا اسلحہ کہاں سے پہنچا۔ اس بات سے حکومت کی سستی بھی ظاہر ہوتی ہے۔
    آپریشن جیسے ہوا وہ بھی ٹھیک تھا۔ ایسے عناصر کے ساتھ سختی سے نہ نپٹا جاتا اور ان کو نشان عبرت نہ بنایا جاتا تو آج پاکستان میں بہت سے ایسے عناصر مختلف جگہوں پر اپنی پسند کا اسلام نافز کرنے نظر آتے۔
    باقی میرا نقطہ نظر کے مطابق آپریشن اگر اس طرح کیا جاتا کہ لال مسجد کو کٹ آف کر دیا جاتا۔ بجلی ، پانی ، گیس منقطع کر دی جاتی۔ کھانے پینے کا سامان نہ پہنچنے دیا جاتا تو شاید وہ لوگ مجبور ہو کر سرنڈر کر جاتے۔ یا کم از کم ان کی مزاحمت بہت کمزور پڑ جاتی اور اتنے بڑے پیمانے پر ایکشن نہ لینا پڑتا۔
    آئندہ بھی ایسے واقعات سے بچنے کے لیے ایسے لوگوں سے آہنی ہاتھوں سے نپٹنا چاہیے جو مدارس وغیرہ کی آڑ میں نوخیز ذہنوں میں نفرت کا بیج بو رہے ہیں۔ ان پر بھی کچھ چیک ہونا چاہیے۔
     
    احتشام محمود صدیقی اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. سیفی خان
    آف لائن

    سیفی خان ممبر

    شمولیت:
    ‏26 اپریل 2011
    پیغامات:
    200
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    ملک کا جھنڈا:
    لال مسجد کے شہداء کا جرم اسلام نظام کے نفاذ کی بات کرنا رتھا ۔ ۔ جو کہ ہمارے لادین صدر کے ہاں بہت بڑا جرم تھا اسی جرم کی سزا دی گئی ۔ ۔ اسلحہ ؟ غازی شہید نے تو بار بار کہا کہ آؤ دیکھ لو ہمارے پاس کتنا اسلحہ ہے مجھے معلوم ہے کہ ہمارے بعد یہاں بہت سا اسلحہ رکھ کر میڈیا کو دکھایا جائے گا انہوں نے کہا تھا ہمارے پاس لائسنس والا اسلحہ ہے اس سے زیادہ نہیں ۔ ۔ مگر بعد میں وہاں سے راکٹ اور پتہ نہیں کیا کیا دکھایا گیا ۔ ۔ عاقل انسان اتنا تو سوچ سکتے ہیں کہ ان کے پاس راکٹ تھے گرنیڈ تھے ان نے استعمال کیوں نہ کیے اس سارے آپریشن میں 1 راکٹ بھی لال مسجد کی طرف سے فائر نہ ہوا آخر ان کے پاس تھے تو انہوں نے بچائے کیوں جب کہ ان کو یقن تھا کہ ہمیں شہید کر دیا جائے گا ۔ ۔
    مانو نا مانو ہمارا حکمران طبقہ صرف اسلام پسندوں کے خلاف ہے ۔ ۔ کیا وزیرستان پاکستان کاحصہ نہیں وہاں کتنے جنازے روز اٹھتے ہیں کتنے ڈرون گرائے ہم نے ؟ ہمارے حکمرانوں کا آقا امریکہ جو چاہے کرے اسے اجازت ہے ہاں اسلام کے نام پہ بنے ملک میں اسلام کے نفاذ کی بات کرنا جرم ہے 1 عظیم جرم ۔ ۔
     
  6. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اگر آپ کسی ریاست کے اندر رھتے ہوں تو آپ پر ریاست کے قانون کا احترام فرض بنتا ہے چاھے آپ کسی غیراسلامی ملک میں رہتے ہوں ،لیکن اگر آپ رہتے ہی اسلامی ملک میں ہوں تو آپ بات چیت غیرقانونی طریقے کی بجائے قانونی طریقے سے بھی کر سکتے ہیں ۔اگر یہی بات کسی غیر اسلامی ملک میں ہوتی تو وہ پانچ منٹ میں سب کچھ کر ڈالتے جسے آپ کے بقول لادین صدر نے کہیں دنوں کی بات چیت کے بعد کیا ۔اور یہ تصویریں ہیں جو اندر کی ہیں
    [​IMG] [​IMG]
    [​IMG] [​IMG]
    یہی کچھ اگر کسی بھی اور ملک میں ہوتا تو پانچ منٹ میں وہاں کی حکومت ریاست کی رٹ قائم کرنے کے لئے کاروائی کرتی لیکن یہاں تو حکومت نے آخری دم تک کوشش کی کہ خون خرابہ نہ ہو لیکن اسے حکومت کی کمزوری سمجھا گیا اور جو بچے اندر سے چھپ کر نکلے تھے انھوں نے گلے میں جنت کے سر ٹیفکیٹ ڈالے ہوئے تھے ،یہ کون سا اسلامی طریقہ ہے کس کے پاس اتھارٹی ہے جنت کے سرٹیفکیٹ بانٹنے کی ؟؟؟؟کوئی نہیں جانتا اسکے اپنے ساتھ کیا ہو گا سب اللہ کی رحمت کے محتاج ہیں ۔
     
    احتشام محمود صدیقی نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. سیفی خان
    آف لائن

    سیفی خان ممبر

    شمولیت:
    ‏26 اپریل 2011
    پیغامات:
    200
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG] لال مسجد انتظامیہ اور حکومت کے درمیان مذاکرات کیوں ناکام ہوئے؟ مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد رفیع عثمانی جو اس مذاکرات کے عمل میں شریک رہے ان کی زبانی تفصیل پڑھ لیں ۔ ۔ اس لنک پہ کلک کریں
    http://www.banuri.edu.pk/node/230
    اور رہی بات تصویروں کی تو ان تصاویر میں وہ راکٹ اور گرنیڈ وغیرہ کہاں ہیں جو بعد میں دکھایا گیا غازی شہید نے کہا تھا کہ ہمارے پاس 9 گنیں ہے وہ بھی لائسنس والی جو کہ ہم مجبورا استعمال کر رہے ہیں ہمارا موقف صاف اور واضح ہے مگر امریکی غلام تو اپنے آقا کے حکم پہ تیاری کر چکا تھا ۔ ۔ میں نے عرض کی تھی کہ کیا ریاست کا وقار صرف لال مسجد میں ہی پامال ہو رہا تھا کہ وہان فاسفورس بموں کا استعمال ناگزیر ہو گیا ۔ ۔ کیا ڈرون روز ہماری ریاست کو چیلنج نہیں کر رہے ؟ یہ دوہرا معیار کیوں ؟ اسلام کا نام لینے والوں کو موت کی سزا جنکہ کافروں کو کھلی چھٹی؟
    یہ تصویرں بھی دیکھ لیں جناب

    [​IMG]



     
  8. سیفی خان
    آف لائن

    سیفی خان ممبر

    شمولیت:
    ‏26 اپریل 2011
    پیغامات:
    200
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    ملک کا جھنڈا:
    اسلحہ سے بھری الماریاں

    [​IMG]
    [​IMG]
     
  9. سیفی خان
    آف لائن

    سیفی خان ممبر

    شمولیت:
    ‏26 اپریل 2011
    پیغامات:
    200
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    ملک کا جھنڈا:
    احمد فراز کا قلم بھی اس عظیم سانحہ پر رو پڑا تھا


    وہ عجیب صبحِ بہار تھی
    کہ سحر سے نوحہ گری رہی
    مری بستیاں تھیں دھواں دھواں
    مرے گھر میں آگ بھری رہی


    مرے راستے تھے لہو لہو
    مرا قریہ قریہ فگار تھا
    یہ کفِ ہوا پہ زمین تھی
    وہ فلک کہ مشتِ غبار تھا


    کہیں نغمگی میں وہ بین تھے
    کہ سماعتوں نے سُنے نہیں
    کہیں گونجتے تھے وہ مرثیے
    کہ انیس نے بھی کہے نہیں


    یہ جو سنگ ریزوں کے ڈھیر ہیں
    یہاں موتیوں کی دکان تھی
    یہ جو سائبان دھوئیں کے ہیں
    یہاں بادلوں کی اڑان تھی


    جہاں روشنی ہے کھنڈر کھنڈر
    یہاں قمقموں سے جوان تھے
    یہاں چیونٹیاں ہیں خیمہ زن
    یہاں جگنوؤں کے مکان تھے


    کہیں آبگینہ خیال کا
    کہ جو کربِ ضبط سے چُور تھا
    کہیں آئینہ کسی یاد کا
    کہ جو عکسِ یار سے دُور تھا


    مرے بسملوں کی قناعتیں
    جو بڑھائیں ظلم کے حوصلے
    مرے آہوؤں کا چکیدہ خوں
    جو شکاریوں کو سراغ دے


    مری عدل گاہوں کی مصلحت
    مرے قاتلوں کی وکیل ہے
    مرے خانقاہوں کی منزلت
    مری بزدلی کی دلیل ہے


    مرے اہلِ حرف و سخن سرا
    جو گداگروں میں بدل گئے
    مرے ہم صفیر تھے حیلہ جُو
    کسی اور سمت نکل گئے
    کئی فاختاؤں کی چال میں
    مجھے کرگسوں کا چلن لگا
    کئی چاند بھی تھے سیاہ رو
    کئی سورجوں کو گہن لگا
    مرے پاسباں ، مرے نقب زن
    مرا مُلک مِلکِ یتیم ہے
    مرا دیس میرِ سپاہ کا
    مرا شہر مالِ غنیم ہے


    یہاں روزِ حشر بپا ہوئے
    پہ کوئی بھی روزِ جزا نہیں
    یہاں زندگی بھی عذاب ہے
    یہاں موت میں بھی شفا نہیں
     
  10. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کے کہنے کا مطلب ہے وہاں کچھ نہیں ہوا بس فوج آئی اور کاروائی شروع کر دی ۔ساری دنیا نے دیکھا ہے جو کچھ ہوا ہے ۔کس طرح حکومت کی رٹ چیلنج کی گی ۔اور مسجد اللہ کا گھر ہوتا ہے عبادت کرنے کے لئے نہ اسلحہ اکھٹا کرنے کے لئے۔یہ جو عورتوں نے کیا کیا یہ جائز تھا لاٹھیاں اٹھا کر لوگوں کو مارنا اور لوگوں کو اغوا کرنا۔
    جناب یہ قانون شکنی ہے اسی چیز نے حکومت کو کاروائی پر مجبور کیا ۔گورنمنٹ کی بلڈنگوں کو آگ لگانا ۔یہ سب باتیں قانون شکنی ہیں۔
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
     
    Last edited: ‏8 ستمبر 2013
  11. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
  12. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    [​IMG]
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں