1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

قومی لوک میلہ - باتصویر

'آپ کے مضامین' میں موضوعات آغاز کردہ از واصف حسین, ‏13 جون 2011۔

  1. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    حصہ اول
    [​IMG]
    گھر سے دفتر جاتے ہوئے کھمبوں پر لگے قومی لوک میلہ کے اشتہارات دیکھ کر جی خوش ہوا ۔ ہم جو کہ پوٹھوہاری ماڈل ولیج بھی چائنہ سے بنواتے ہیں گویا کے صدیوں سے پوٹھوہار میں رہنے والے درست نہیں بناتے تھے اور چین کے کاریگر بہتر جانتے ہیں کہ پوٹھوہاری ماڈل ولیج کیسا ہوتا ہے۔ خیر قومی لوک میلہ کے اشتہار دیکھ کر جی خوش ہوا کہ چلو ہم کسی طور سے ہی سہی اپنی ثقافت کی طرف لوٹنے کی کوشش تو کر رہے ہیں۔جی میں آئی ابھی گاڑی موڑوں اور لوک میلہ دیکھنے نکل پڑوں۔ مگر ہم کہ غمِ روزگار کے مارے اپنی مرضی سے کچھ کر سکنے کی اہلیت ہی کھو بیٹھے ہیں اور دل کی خواہش پر دماغ کی تاویل برتری لے گئی اور ہم دفتر کی طرف جانے والے رستے سے نہ ہٹ سکے۔مگر دل میں ٹھان لی کہ کچھ بھی ہو دفتر سے فراغت پا کر قومی لوک میلہ ضرور دیکھیں گے۔پورا دن کام میں دل نہ لگا۔اپنے دل میں لوک میلے کا ایک تصور بننا شروع کیا۔ بچپن میں والد صاحب کی انگلی پکڑ کر گاؤں کے میلے کے جو مناظر دماغ کے کسی کونے میں مدفون تھے ابھرنے لگے۔کبھی گرماگرم جلیبی کی خوشبو اور کبھی رقص کرتے گھوڑے اور کبھی بندر کا کھیل دماغ میں تازہ ہوا۔خوبصورت اسٹال جہاں ہاتھ کی بنی ٹوکریاں، خوبصورت ہاتھوں کی کاڑھی ہوئی بےمثال پوشاکیں، چادریں اور میزپوش نگاہوں کے سامنے رقص کرتے رہے۔دل نے کہا کہ جو میلہ میری یاداشت میں ہے وہ تو علاقائی تھا اور یہ تو قومی میلہ ہے یہاں تو پورے پاکستان کی ثقافت دیکھنے کو ملے گی۔ تصور میں ملتانی کڑھائی، سندھی اجرک، بلوچی قالین اور سرحد کی خوبصورت پوشاکیں دیکھتا رہا۔دل میں ٹھان لی کہ سندھی اجرک اور بہاولپور کی رلی تو کسی بھی قیمت پر خرید کر ہی لوٹوں گا۔حاٖفظ کا ملتانی حلوہ، کشمیری میوہ جات اور پشاور کے چپل کباب بھی میری خواہشوں میں شامل ہوتے گئے۔ خدا خدا کر کے دن کٹا اور میں سیدھا گھر پہنچا۔جوں توں کر کے کھانا زہرمار کیا اور بیگم کو کہا کہ تیاری کرے ہم قومی لوک میلہ دیکھنے جا رہے ہیں۔
    بیگم بھی حیرت زدہ تھی کہ دفتر سے واپس آ کر تھکاوٹ سے چور ہونے والا شخص فوراً باہر جانے کے لیے کیونکر تیار ہوا۔میری دماغی صحت کو شک کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے کہنے لگی کہ ابھی تو بہت دھوپ اور گرمی ہے کیوں نہ شام میں جایا جائے۔میں بولا شام میں گئے تو پورا میلہ دیکھ نہیں پائیں گے ہمیں مذید وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے۔جب دیکھا کہ میں کسی طور بھی مذید انتظار نہیں کرنا چاہتا تو ایک اور پینترا بدلا۔کیوں نہ بھائی اور بھابھی کو بھی لے چلیں۔اکثر خاوندوں کی طرح میں بھی بات کی اصل کو نہ سمجھتے اور بولا ہاں یہ ٹھیک رہے گا۔ بھائی کو فون کیا اور قومی لوک میلے کی خوشخبری سنائی۔ بھائی کہنے لگے کہ ہم بھی ساتھ جائیں گے ہمارا انتظار کرو۔اب معلوم نہیں کہ بیگم نے فون کر کے انہیں دیر سے آنے کا کہا یا پھر اسے اندازہ تھا کہ اس میں دو ایک گھنٹے لگ جائیں گے مگر ہوا یوں کہ جب بھائی اور بھابھی پہنچے تو مغرب کا وقت ہو چکا تھا یعنی شام ہو چکی تھی اور ہم اسی وقت میلے کے لیے نکلے جو بیگم نے پہلے ہی متعین کر دیا تھا۔

    ۔۔۔جاری ہے۔۔۔
     
    Last edited: ‏16 جون 2015
    پاکستانی55 اور سید شہزاد ناصر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: قومی لوک میلہ - باتصویر

    حصہ دوم
    فوری طور پر گاڑی میں سوار ہو کر ہم لوک ورثہ میوزیم کی طرف روانہ ہوئے۔اس میلے کا انعقاد لوگ ورثہ میوزیم کے باہر ہو رہا تھا۔ قومی لوک میلہ منعقد کرنے کے لیے یہ نہایت موزوں جگہ تھی۔گاڑی میں نے خود چلانے کا فیصلہ کیا کہ جلد از جلد پہنچیں۔Need for Speed میں کیے جانے والے بیشتر کرتب کر کے میں دھواں دھار رفتار سے گاڑی چلانی شروع کی۔ساتھ بیٹھے لوگوں کے احتجاج کے باوجود میری رفتار میں کمی نہ آئی۔لوک ورثہ پہنچ کر میں نے گاڑی پارک کی تو ایک شخص پارکنک ٹکٹ لے کر میرے پاس آ گیا۔میری تمام تر معلومات کے مطابق لوک ورثہ میں کوئی پارکنک فیس نہیں تھی۔ معلوم یہ ہوا کہ اس کا اہتمام خاص طور پر لوک میلے کی انتظامیہ کی طرف سے کیا گیا تھا۔ خیر میں نے ٹکٹ وصول کر لیا۔مگر وہ شخص بدستور میری گاڑی کے پاس کھڑا رہا۔ میں نے کہا اب کیا ہے۔ کہنے لگا جناب 30 روپے۔ مجھے ایک دھچکہ لگا۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں سب سے زیادہ پارکنک فیس ایرپورٹ پر ہے اور وہ بھی 20 روپے ہے اور یہاں 30 روپے طلب کیے جا رہے تھے اور وہ بھی ایڈوانس۔میں نے کہا کہ تمہارے بھروسے میں لاکھوں روپے کی گاڑی چھوڑ کر جا رہا ہوں اور تم مجھ پر 30 روپے کا بھروسا نہیں کرتے۔ پارکنک فیس میں واپسی پر دوں گا۔ ایک برا سا منہ بنا کر وہ میری گاڑی کے پاس سے ہٹ گیا۔
    گاڑی سے اتر کر میں نے گرد و پیش کا جائزہ لیا۔ہر طرف گاڑیاں ہی گاڑیاں کھڑی تھیں۔ لوگ میلہ دیکھنے کے لیے گویا امڈ آئے تھے۔میلے کے داخلی دروازے برقی قمقموں سے سجائے گیے تھے اور حقیقتاً میلے کا سماں تھا۔
    [​IMG]
    ہم گیٹ سے داخل ہونے لگے تو ہمیں روک لیا گیا۔ وجہ پوچھی تو معلوم ہوا کہ داخلے کے لیے الگ ٹکٹ لینا ہو گا۔20 روپے فی کس کے حساب سے داخلے کا ٹکٹ خریدا اور میلے میں داخل ہو گئے۔ میرے دماغ میں میلے کا ایک نقشہ ثبت تھا مگر اندر داخل ہو کر مجھے لگا کہ ہم کسی غلط جگہ آ گئے ہیں۔ میں واپس مڑا اور گیٹ پر موجود انتظامیہ کے افراد سے کہا۔ کیا یہی قومی لوک میلہ ہے؟۔ جواب ملا آپ بالکل ٹھیک جگہ آئے ہیں۔ یہی قومی لوک میلہ ہے۔
     
    Last edited: ‏16 جون 2015
    پاکستانی55 اور سید شہزاد ناصر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: قومی لوک میلہ - باتصویر

    حصہ سوئم
    [​IMG]

    مجھے اپنی تمام امیدوں پر پانی پڑتا محسوس ہوا۔ایک دل ہوا کہ واپس پلٹ جاؤں مگر ایک تو سب کو کھینچ کر لانے والا میں تھا اور دوسرے اند داخل ہونے تک کافی رقم بھی خرچ کر چکا تھا سو شکستہ دل کے ساتھ گھومنے لگا۔ کیمرہ جو میں اپنی ثقافت کی کوریج کے لیے لایا تھا اب اس آنکھوں دیکھے حال کو باتصویر بنانے کے ارادے سے استعمال کرنے لگا۔سب سے پہلے جس اسٹال میں ہم گئے وہ چائنہ کا غیرمعیاری سامان مارکیٹ سے دگنی قیمت پر بیچ رہا تھا۔وہی سامان جو کہیں سے بھی 10 روپے میں مل سکتا ہے 20 روپے اور 30 روپے کی سیل کی صورت میں فروخت ہو رہا تھا۔
    [​IMG]
    ۔۔۔جاری ہے۔۔۔
     
    Last edited: ‏16 جون 2015
    پاکستانی55 اور سید شہزاد ناصر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: قومی لوک میلہ - باتصویر

    بہت بہت شکریہ مزید انتظار ہے
     
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: قومی لوک میلہ - باتصویر

    واصف بھائی۔۔۔۔بہت خوب۔۔۔۔۔۔۔۔کس کس چیز کو دیکھیں کہ وہ وہ نہیں‌ہے۔۔۔۔جو ہے۔۔۔۔۔اور کن کن خوش فہمیوں کا ذکر کریں کہ ۔۔۔۔۔۔وہ ہم لوگ ہی سادے ٹھہرے۔۔۔۔۔۔۔لیکن لگتا ہے کہ قومی میلے کے نام پر سچے پاکستانیوں کو لفظ قومی اور لفظ میلے کے نام پر لوٹا جارہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔اچھا ہوا۔۔۔۔آپ نے بتا دیا کہ اخبار میں اشتہار دیکھ کر جانے کی سوچ رہا تھا۔۔۔۔مگر اب ۔۔۔مجال ہے۔۔۔۔۔سو ہم تو جانے سے باز آئے۔۔۔۔۔آپ کا انداز بیاں‌خوب ہے کہ۔۔۔ذکر اس پری وش کا اور پھر بیان اپنا۔۔۔۔۔سو خوب جارہا ہے۔۔۔۔۔مزید کا انتظار رہے گا۔
     
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. عفت
    آف لائن

    عفت ممبر

    شمولیت:
    ‏21 فروری 2011
    پیغامات:
    1,514
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: قومی لوک میلہ - باتصویر

    واہ جی واہ واصف جی
    آپ نے تو یہاں بیٹھے بٹھائے میلے کی سیر کروا دی۔
    آپ کا انداز بیاں بہت خوب ہے۔
    شکریہ
     
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: قومی لوک میلہ - باتصویر

    حصہ چہارم
    چند قدم آگے چلا تو فیشن ایمپکس کے نام کا اسٹال نظر آیا۔امیدیں تو پہلے ہی دم توڑ چکی تھیں مگر پھر بھی بادل ناخواستہ اسٹال میں داخل ہو گیا۔اسٹال پر طائرانہ نظر ڈالی تو ٹی شرٹس نظر آئیں۔ "اب تک دل خوش فہم کو ہیں تجھ سے امیدیں" کے مصداق میں نے یہ سمجھا کہ یہ سیالکوٹ میں بننے والی ٹی شرٹس ہیں۔اس امید پر قریبی جائزہ لینے لگا مگر یہ بھی چین کی ہی کارگزاری نظر آئی۔اصل میں ہم تو چننیدہ لوگ ہیں۔جب چین ہمیں سب کچھ بنا کر دے رہا ہے اور اس قیمت پر دے رہا ہے کہ ہم اس کا مقابلہ ہی نہیں کر سکتے۔اور کیسے کر سکتے ہیں کہ ہم تو بجلی، پانی، گیس،پٹرول،افرادی قوت غرض ہر چیز کے بحران کا شکار ہیں۔ہم کوئی کمی کمین محنت کش ہیں جو خود کام کریں۔ہمارے لیے جب چین اور دوسرے ممالک کام کر رہے ہیں تو اس جھنجٹ میں پڑنے کی ہمیں کیا ضرورت ہے۔اسی لیے ہم دھڑا دھڑ فیکٹریاں اور ملیں بند کر کے شادی ہال اور پلازے تعمیر کر رہے ہیں۔ہم تن آسانی کا قطعاً شکار نہیں۔ہم تو صرف اس لیے چیزیں خود نہیں بناتے کہ لوگ ہمیں کم لاگت پر اشیاء مہیا کر رہے ہیں اور ہم قرضے لیکر ان کو خرید رہے ہیں۔
    خیر بات کہاں سے کہاں نکل گئی۔تو ہم فیشن ایمپکس کے اسٹال میں داخل ہو گئے اور وہاں رکھی ٹی شرٹس دیکھنے لگے۔ان پر مشہور عالمی برانڈ کے نام لکھے تھے۔ذیل کی تصویر میں آپ Levis اور Adidasکے نام دیکھ سکتے ہیں۔مگر یہ خیال مت کیجئے کہ یہ ان برانڈ کی شرٹس ہیں۔ان سب کا برانڈ اور کوالٹی ایک ہی ہے اور راولپنڈی کے مشہور راجہ بازار میں 100 روپے میں آپ کو مل سکتی ہے۔ان کا منبہ بھی چین ہے جو ہر چیز کی غیرمعیاری کاپی بنانے میں اپنا ثانی نہیں رکھتا۔ان کی قمیت بھی قومی لوک میلے میں کسی بھی مہنگی مارکیٹ سے کسی طور بھی کم نہ تھی اور اصل Levis یا کسی اور برانڈ سے کچھ ہی کم تھی۔

    [​IMG]

    یہاں سے نکلے تو ایک بہت دلچسپ اسٹال پر نظر پڑی۔اسٹال کیا تھا بس ایک تھڑے پر ایک آدمی طوطا لیکر بیٹھا ہوا تھا۔آپ کا اندازہ درست ہے یہ فال نکالنے والا طوطا تھا۔ویسے تو تقدیر جاننے کی خواہش ہر انسان میں موجود ہے اور ہر انسان تقدیر بدلنا بھی چاہتا ہے مگر اس کے لیے کوشش کرنے کے بجائے عاملوں اور ڈھونگیوں کے جال میں جا پھنستا ہے۔اس اسٹال میں جس چیز نے میری دلچسپی بڑھائی وہ اس پر لکھا ایک جملہ تھا کہ "بزرگانِ دین کا مرتب کردہ اسلامی فال نامہ"۔حیرت اور دکھ سے میں نے سوچا کہ جس چیز سے اسلام منع کرتا ہے اس کو مرتب کرنے والے کون سے بزرگانِ دین ہیں؟ کیا بزرگان دین نے فال نکلوا کر اسلام کی تبلیغ کی۔ یقیناً نہیں۔بزرگان دین تو ہمارے لیے ایک روشن چراغ کی مانند ہیں جو محبت، سادگی اور کوشش کا رستہ دکھاتے ہیں۔انہوں نے تو اسلام کی ترویج کے لیے قربانیاں دیں اور آج ان کا نام استعمال کر کے چند روپے کمائے جا رہے ہیں۔ان کے نام سے ایک ایسا کام منسوب کیا جا رہا ہے جو سراسر اسلام کے خلاف ہے۔مجھے مولانا الطاف حسین حالی کی مسدس کا ایک بند یاد آنے لگا۔
    کہیں باپ دادا کا ہیں نام لیتے
    کہیں روشناسی سے ہیں کام لیتے
    کہیں جھوٹے وعدوں پہ ہیں دام لیتے
    یونہی ہیں وہ دے دے کے دم دام لیتے
    بزرگوں کے نازاں ہیں جس نام پر وہ
    اسے بیچتے پھرتے ہیں در بدر وہ

    [​IMG]
    ۔۔۔جاری ہے۔۔۔
     
    Last edited: ‏16 جون 2015
    پاکستانی55 اور سید شہزاد ناصر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. نورمحمد
    آف لائن

    نورمحمد ممبر

    شمولیت:
    ‏22 مارچ 2011
    پیغامات:
    423
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: قومی لوک میلہ - باتصویر

    طوطے شاہ بابا ۔ ۔ ۔ بالنامہ ۔ ۔ سند کے ساتھ ۔ ۔ ہا ہا ہا
     
  9. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: قومی لوک میلہ - باتصویر

    واہ واصف بھائی !‌
    اب آگے بھی تو چلئے ۔
     
  10. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: قومی لوک میلہ - باتصویر

    کیا بات ہے واصف بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہم روز جو اپنے ارد گرد دیکھتے ہیں۔۔۔مگر اپنے آپ میں مست۔۔۔۔بس دیکھ کر گزر جاتے ہیں۔۔۔۔اور اف تک نہیں کرتے۔ مگر آپ ہی خوبصورت انداز بیاں کے ساتھ منظر کشی کررہے ہیں اور ساتھ ساتھ ان معاشرتی اور سماجی پہلوؤں پر بھی سیر حاصل گفتگو اور چوٹ کیے جارہے ہیں۔۔۔۔کہ شاید یہ ہم سب کے لیے تریاق ہو۔۔۔۔۔۔۔مگر لگتا ہے کہ ابھی جاگنے میں کچھ وقت مزید لگے گا۔۔۔۔۔جب ہم ایک قوم کی حیثیت سے کچھ سوچنے کی کوشش کرینگے۔۔۔۔۔مگر آپ کی انداز بیان کی تعریف کیے بغیر بھی گزارہ نہیں۔۔۔۔اور بہت خوب لکھ رہے ہیں۔۔۔۔یہی دعا کہ زور قلم اس سے بھی زیادہ رہے۔۔۔آمین۔
     
  11. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: قومی لوک میلہ - باتصویر

    شکریہ محبوب بھائی، آصف، ہارون بھائی، عفت ۔۔آپ کی اسی حوصلہ افزائی نے ہی ہمت بڑھائی ہے کہ لکھ رہا ہوں۔
     
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. عفت
    آف لائن

    عفت ممبر

    شمولیت:
    ‏21 فروری 2011
    پیغامات:
    1,514
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: قومی لوک میلہ - باتصویر

    واہ واصف جی
    ہم سے تو کسی ٹاپک پر ایک مضمون لکھنا مشکل ہو جاتا ہے اور آپ نے تو کتنا سارا لکھ دیا۔
    ماشاءاللہ
    آپ کا انداز تحریر بہت خوب ہے۔
     
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. آصف حسین
    آف لائن

    آصف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    1,739
    موصول پسندیدگیاں:
    786
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: قومی لوک میلہ - باتصویر

    اللہ کے زور قلم اور زیادہ
     
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. آصف حسین
    آف لائن

    آصف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    1,739
    موصول پسندیدگیاں:
    786
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: قومی لوک میلہ - باتصویر

    واصف مزید انتظار ہے
     
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: قومی لوک میلہ - باتصویر

    تھوڑا اور آگے گئے تو ایک اور اسٹال پر نظر پڑی۔ اب معلوم نہیں کہ اس کو حقیقت پسندی کہیں یا ڈھٹائی کہ اسٹال کے جلی حروف میں چائنہ شاپنگ مال لکھا ہوا تھا۔ قومی لوک میلہ جو کہ قومی صنعت اور ورثے کی ترویج کے نام پر منقعد ہوا تھا اس میں چائنہ شاپنگ مال۔ دل پر پتھر رکھ کر اسٹال میں داخل ہوا۔ یہاں بھی حالات قطعی طور پر مختلف نہ تھے اور بھولے بھالے لوگوں کو لوٹنے کا بھرپور انتظام موجود تھا۔خواتین حسب عادت ان اشیاء کو دیکھنے میں مگن تھیں۔ تصویر بنانے سے پہلے ان سے درخواست کی کہ ایک طرف کو ہو جائیں کہ باتصویر میلے کا حال لکھنے سے پہلے ہی خواتین کی تصایر بنانے کے جرم میں دھر نہ لیا جاؤں۔اس اسٹال کی خاص بات یہ تھی کہ چیزوں پر قیمتیں نہیں لکھی ہوئی تھیں۔ کسی بھی چیز کی قیمت کا انحصار اس بات پر تھا کہ آپ کی اس میں دلچسپی کتنی ہے اور اور آپ کا حلیہ کیا قیمت بتانے کا تقاضا کرتا ہے۔ میرے دیکھتے دیکھتے ایک ہی چیز کی قیمت 100 سے 250 تک بتائی گئی۔ یہ الگ بات ہے کہ دونوں صورتوں میں گاہک نے چیز بغیر خریدے واپس رکھ دی۔

    [​IMG]
     
    Last edited: ‏16 جون 2015
    پاکستانی55 اور سید شہزاد ناصر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: قومی لوک میلہ - باتصویر

    قبل اس کے کہ بیگم یہاں سے کچھ پسند کر کے لینے کی فرمائش کر دے عافیت اسی میں نظر آئی کہ اگلے اسٹال کا رخ کیا جائے۔ اگلا اسٹال کیا تھا ایک طمانچہ تھا ہم سب کے منہ پر۔مغربی طرز کے لباس جو یقیناً گوری میموں کی اترن تھی ہمارے قومی اثاثے کے طور پر بک رہی تھی۔ جی ہاں مغربی لباس جو کہ عام لنڈے میں نہیں بکتا کیونکہ ہماری معاشرت اس کو اپنانے کی متحمل نہیں ہو سکتی یہاں امپوٹڈ لباس کے نام پر فروخت ہو رہا تھا۔معلوم نہیں کسی نے اس اسٹال پر خریداری بھی کی کہ نہیں مگر اس اسٹال کو دیکھنے کے بعد میں یہاں مذید رکنے کی ہمت نہ باندھ سکا۔

    [​IMG]

    بوجھل قدموں کے ساتھ باہر کا رخ کیا اور واپس گاڑی کی طرف بڑھا۔جس شخص نے مجھے پارکنگ ٹکٹ دیا تھا میری گاڑی کے ساتھ لگا کھڑا تھا کہ کہیں میں پارکنگ فیس دیے بغیر نہ چلا جاؤں اور پارکنگ فیس وصول کرنے کے بعد ہی میرے راستے سے ہٹا۔واپسی پر سارے راستے خاموشی رہی اور یوں یہ قصہ جو ایک اشتہار دیکھ کر امیدوں کے تانے بننے سے شروع ہوا تمناؤں کے خون پر اختتام پزیر ہوا۔

    ۔۔۔ختم شد۔۔۔
     
    Last edited: ‏16 جون 2015
    پاکستانی55 اور سید شہزاد ناصر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: قومی لوک میلہ - باتصویر

    واصف بھائی بہت ہی اچھی منظر نگاری کی ہے آپ نے ایسا لگ رہا ہے کہ ہم آپ کیساتھ ساتھ ہی گھوم رہے ہیں

    آپ کا بہت بہت شکریہ
     
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: قومی لوک میلہ - باتصویر

    واصف بھائی خوب گھمایا میلے میں۔۔۔۔۔۔۔۔ویسے اشتہار دیکھنے کے بعد میرے دل نے بھی خوب کہا۔۔۔۔۔۔مگر میں تو ٹھہر سست بندہ۔۔۔۔۔اس لیے سوچتا زیادہ ہوں۔۔۔۔۔۔اور عمل کم کرتا ہوں۔۔۔اس پر ان دنوں آپ سے ملاقات ہوگئی۔۔۔۔۔اور آپ نے کہا کہ زرا میلے کا وہ بھی قومی لوک ورثہ میلے کا آنکھوں‌دیکھا حال تو پڑھیں۔۔۔۔۔۔۔جب پڑھا۔۔۔۔۔تو شکر ادا کیا کہ زحمت سے بچ گیا۔۔۔۔۔آپ کا شکریہ۔۔۔۔کہ میلے کی سیر بھی کرادی باتصویر۔۔۔۔اور آنکھیں کھولنے کا سامان بھی خوب کیا کہ سند عبرت رہے۔
     
  19. آصف حسین
    آف لائن

    آصف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    1,739
    موصول پسندیدگیاں:
    786
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: قومی لوک میلہ - باتصویر

    واصف اگلے دن کے اخبارات میں اس میلے کا احوال پڑھا اور تصاویر دیکھیں تو یقیں ہوا کہ اخبار والوں کی مثال ہے کہ
    جو چاھے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے
    کہ جو تصاویر اخبار میں تھیں وہ اس قومی میلے میں مجھے تو نظر نہ آئیں
     
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
  21. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    وطن اور مٹی سے محبت کا جو بیکراں سمندر آپ کے دل میں موجزن ہے اس پر مجھے چنداں حیرت نہ ہوئی :)
    سچے اور کھرے فوجی کے یہ ہی خیالات ہوتے ہیں اور اس کا عکس بڑی حد تک آپ کی تحریر میں نمایاں ہے
    منظر نگاری اور روانی بھی خوب ہے تحریر کی کاٹ محسوس کرنے والی ہے
    اللہ کرے زور قلم ذیادہ
     
    پاکستانی55، محبوب خان اور واصف حسین نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں