1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

قطع و برید و پیغام ختم کرنے کی سہولت

Discussion in 'اِعلانات، تبصرے، تجاویز، شکایات' started by زاہرا, Apr 15, 2008.

Thread Status:
Not open for further replies.
  1. زاہرا
    Offline

    زاہرا ---------------

    Joined:
    Nov 17, 2006
    Messages:
    4,208
    Likes Received:
    11
    السلام علیکم !

    ہماری اردو پیاری اردو کا فورم اپنی اخلاقی اور جمہوری روایات کے اعتبار سے نیٹ ورلڈ کے چند اعلی ترین فورمز میں شمار کیا جاتا ہے۔ جس کا کریڈٹ ہماری اردو کے بااخلاق، محبت بھرے، پرخلوص دوستوں کو جاتا ہے جو ہمیشہ اس کا معیار قائم اور بلند رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

    ہماری اردو میں ہمیشہ سے صارفین کو بہت آزادی سے تبادلہء خیال کرنے کی اجازت رہی ہے۔ لیکن ماضی قریب میں چند ایک واقعات ایسے رونما ہوئے ہیں کہ جس میں چند اپنوں اور پرائیوں نے مخصوص وجوہات کی بنا پر ہماری اردو کیطرف سے دی گئی آزادی کی پالیسی کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ہماری اردو کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

    انتظامیہ نے باہمی صلاح و مشورہ اور بھرپور غوروفکر کے بعد “قطع و برید اور پیغام ختم کرنے“ کی سہولت کو فی الحال بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیغام ارسال کرنے سے پہلے ایک نظر دیکھنے کا Preview کا آپشن موجود ہے۔ جس کا مطلب یہ ہے صارفین پیغام لکھ چکنے کے بعد ایک بار اسکا جائزہ لے کر ارسال کرسکتے ہیں۔ بعد میں تبدیل یا ختم کرنا ان کے لیے ممکن نہ ہوگا۔ البتہ کسی انتہائی ضرورت کے تحت انتظامیہ سے رابطہ کرکے ایسا کروایا بھی جاسکے گا۔

    یاد رہے کہ ہماری اردو کے علاوہ بھی کئی دیگر فورمز پر یہ پالیسی بہت عرصے سے چلی آرہی ہے ۔

    امید ہے ہماری اردو کی پیاری بزم کے دوست مسئلہ کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں گے اور اس پیاری بزم کو ہمیشہ اپنی موجودگی سے رنگ برنگ رکھیں گے۔ شکریہ
     
  2. مریم سیف
    Offline

    مریم سیف ناظم خاص Staff Member

    Joined:
    Jan 15, 2008
    Messages:
    5,303
    Likes Received:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    میں آپ کی بات سے اتفاق کرتی ہوں۔۔
     
  3. زاہرا
    Offline

    زاہرا ---------------

    Joined:
    Nov 17, 2006
    Messages:
    4,208
    Likes Received:
    11
    مریم ۔ آپ کا بہت شکریہ ۔ :)
     
  4. نوید
    Offline

    نوید ممبر

    Joined:
    May 30, 2006
    Messages:
    969
    Likes Received:
    44
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    امید ہے کہ سب خیریت سے ہونگے

    شروع میں تھوڑا مشکل لگے گا یہ کام لیکن فورم کی بہتری کے لیے کیا گیا ہر کام ہمیں اچھا لگنا چاہیے

    خوش رہیں
     
  5. آبی ٹوکول
    Offline

    آبی ٹوکول ممبر

    Joined:
    Dec 15, 2007
    Messages:
    4,163
    Likes Received:
    50
    ملک کا جھنڈا:
    میرے ناقص خیال میں تو اس آپشن کو ختم کرنے سے کوئی بہتری نہیں آنے والی اور خاص طور پر جب ہم لمبی لمبی پوسٹنگ کرتے ہیں تو بارہا ویو کرنے کے باوجود کتابت کی غلطیاں رہ جاتی ہیں اور اس آپشن کو ختم کرنے سے وہ غلطیاں ہمیشہ اپنی جگہ قائم ہی رہیں گی لہذا میری درخواست یہ ہے کہ اس آپشن کو بحال کردیا جائے آگے آپ لوگون کی مرضی
     
  6. عقرب
    Offline

    عقرب ممبر

    Joined:
    Oct 14, 2006
    Messages:
    3,201
    Likes Received:
    200
    مجھے تو قطع و برید کی سہولت ختم ہونے سے کوئی خاص پرابلم نہیں‌ہوتی ۔
    البتہ اگر پیغامات خود بخود محفوظ ہو سکیں۔ یعنی درافٹ کی شکل میں تو بہت اچھا ہوجائے۔
    شکریہ
     
  7. نادر سرگروہ
    Offline

    نادر سرگروہ ممبر

    Joined:
    Jun 5, 2008
    Messages:
    600
    Likes Received:
    6
    میرے خیال میں چند گھنٹوں کے لئے یہ سہولت ہونی چاہئیے۔ مثال کے طور پر دو گھنٹوں کے لئے۔
    اگر اِس عرصہ میں کسی کا جواب آگیا تب۔ ۔ ۔ قطع و برید کی سہولت خود بخود ختم ہو جائے۔
    جیسا کہ آبی بھائی نے کہا کہ نظرِثانی کے باوجود کتابت کی غلطیاں رہ جاتی ہیں۔
    مزید براں ۔ ۔ ۔ کوئی صارف کسی پوسٹنگ کے جواب میں فوری ردِ عمل کی کیفیت میں اپنے الفاظ کو ناپ تول نہیں پاتا۔
    کبھی کبھار اظہارِ خیال میں درشتی در آتی ہے۔ پھِرکچھ وقت گزرنے کے بعد اُسے یہ احساس ہوتا ہے کہ اِس بات کو کسی اور انداز میں بھی کہا جا سکتا تھا۔
    قطع و برید کی سہولت ( چند گھنٹوں کے لئے ہی سہی ) بحال کر کے آپ لکھنے والوں کو بہتر لکھنے کی مشق کا بھی موقع فراہم کر سکتے ہیں۔

    تحریر میں نکھار قطع و برید کے بعد ہی آتا ہے ۔
     
  8. مریم سیف
    Offline

    مریم سیف ناظم خاص Staff Member

    Joined:
    Jan 15, 2008
    Messages:
    5,303
    Likes Received:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    آپ لوگ پوسٹ کرنے سے پہلے ایک بار نمائش کر کے دیکھ لیا کریں۔۔ پھر کوئی مسئلہ نہیں رہتا۔۔ :no:
     
  9. آبی ٹوکول
    Offline

    آبی ٹوکول ممبر

    Joined:
    Dec 15, 2007
    Messages:
    4,163
    Likes Received:
    50
    ملک کا جھنڈا:
    اچھا جی ی ی ی ہمیں تو پتا ہی نہیں تھا اچھا کیا جو آپ نے بتا دیا شکریہ :zuban:
     
  10. نادر سرگروہ
    Offline

    نادر سرگروہ ممبر

    Joined:
    Jun 5, 2008
    Messages:
    600
    Likes Received:
    6
    ہم نے سوچا کہ ایک بار ' گزارش ' کر کے دیکھ لیتے ہیں۔
    لیکن ۔۔۔انتظامیہ کو ہماری' آزمائش' مطلوب ہے تو ہم اُن کے اِس اقدام کی' سِتائش' کرتے ہیں۔

    اب سے ہم جواب ارسال کرنے سے پہلے ' آزمائش ' کر کے دیکھ لیا کریں گے۔
    لیکن ہماری ' فرمائش ' برقرار رہے گی۔
     
  11. نادر سرگروہ
    Offline

    نادر سرگروہ ممبر

    Joined:
    Jun 5, 2008
    Messages:
    600
    Likes Received:
    6
    دیکھا آپ نے؟؟؟

    اگر قطع برید کی سہولت ہوتی۔۔۔۔ تو۔

    میں یہ الفاظ بھی استعمال کر لیتا۔۔۔


    آرائش
    پیمائش
    زیبائش
    کشائش
     
  12. آبی ٹوکول
    Offline

    آبی ٹوکول ممبر

    Joined:
    Dec 15, 2007
    Messages:
    4,163
    Likes Received:
    50
    ملک کا جھنڈا:
    نادر بھائی‌آپ نے الفاظ کی خوبصورتی سے نمائش کی
    :dilphool:
     
  13. نادر سرگروہ
    Offline

    نادر سرگروہ ممبر

    Joined:
    Jun 5, 2008
    Messages:
    600
    Likes Received:
    6
    شکریہ آبی بھائی

    اتفاق سے لفظوں کی ' پیدائش ' ہو گئی۔
     
  14. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    انتظامیہ سے درخواست
    ایک نظر ادھر بھی​
     
Thread Status:
Not open for further replies.

Share This Page