1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

قطعاتِ گل

Discussion in 'آپ کی شاعری' started by زنیرہ عقیل, Sep 4, 2018.

  1. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    درد و غم سے نڈھال ہوں جاناں
    یہ نہ پوچھو کہ حال کیسا ہے؟
    غم ہے ، غم بھی مگر قیامت کا
    درد ہے، درد بھی قیامت کا..

    زنیرہ گُل
     
  2. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    آج اک پیار ے رشتے کو نقصان ہوا
    سب کچھ بس اک لمحے کے دوران ہوا
    جاں سے بھی پیارا تھا جو کل تک مجھکو
    آج اس سے ہر رشتہ ہی انجان ہوا

    زنیرہ گل

     
  3. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    انکی نزاکت دیکھ کر نازش سمجھ بیٹھی تھی میں
    چہرے پہ چہرہ دیکھ کر سازش سمجھ بیٹھی تھی میں
    جس جگہ کھجلی نہ تھی اور وہ کھجاتا ہی رہا
    ان کی اس حرکت کو بھی خارش سمجھ بیٹھی تھی میں

    زنیرہ گل
     
  4. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    روئی ہوں اتنی اب تو رویا بھی نہیں جاتا
    اس دردِ دل کے ہوتے سویا بھی نہیں جاتا
    آنسو بہا بہا کے بے نور ہوئی ہیں آنکھیں
    اب کام مجھ سے کوئی ہویا بھی نہیں جاتا

    زنیرہ گل
     
  5. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    کسی کو فرق نہیں پڑتا میرے ہونے نہ ہونے سے
    کسی کو فرق نہیں پڑتا میرے رونے نہ رونے سے
    وہ جو پورے ہیں اپنی ذات میں اک دن بھلا دینگے
    انہیں کیا فرق پڑتا ہے میرے کھونے نہ کھونے سے

    زنیرہ گل
     
  6. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    جو بھی آتا ہے میرا امتحان لیتا ہے
    اور اس عمل کو وہ حق بھی مان لیتا ہے
    دردِ گل کا انہیں احساس تک نہیں شاید
    جو گل کو توڑ کر گل کی جان لیتا ہے

    زنیرہ گل
    [​IMG]
     
  7. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    واہ واہ
    اچھے قطعا ت ہیں۔
     
  8. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    بہت بہت شکریہ
     
  9. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    دیکھ لی ہے تشنگی بیکار کی
    پیروی کرنی ہے اب افکار کی
    ہم نے جو دولت کو درجہ دیا
    اب ضرورت ہے بھلے کردار کی


    زنیرہ گل
     
  10. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    پریشاں ہوں مرے دل کی حقیقت جان لو اب تو
    عداوت چھوڑ دو میری محبت مان لو اب تو
    طلاطم ہے پبا سینے میں اب طوفاں کو آنا ہے
    خدارا روک لو طوفاں کو دل میں ٹھان لو اب تو

    زنیرہ گل​
     
    Last edited: Oct 16, 2018
  11. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    تم عظمتوں کا نشاں ہو
    تم حقیقتوں کا بیاں ہو

    تم صبح، تم ہی شام ہو
    تم ہی وفاؤں کا نام ہو


    عبدالقیوم خان غوری​
     
  12. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    کوئی گل اور کوئی گلاب کہتا ہے مجھے
    کوئی محبت کی کتاب کہتا ہے مجھے
    حقیقت میں جو گل کو جانتا ہے وہ
    نظر کا دھوکا اورسراب کہتا ہے مجھے

    زنیرہ گل
     
  13. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    کیوں جنازے یہ حرمت کے نکالے جاتے ہیں
    کیوں قصیدے یہ عصمت کے اچھالے جاتے ہیں
    کائنات میں رنگ گر وجود زن سےہے
    پھول پھر کیوں یہ بھٹی میں ڈالے جاتے ہیں

    زنیرہ گل​
     
  14. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    پھر یہ کیوں انداز و رنگِ انجمن پھیکا ہوا
    میرے اشکوں سے دلِ اہل چمن کو کیا ہوا
    عادت ہے زخموں کی اور یہ مری فطرت بھی ہے
    میرے ٹوٹے لفظ تھے اہل سخن کو کیا ہوا

    زنیرہ گل
     
  15. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    پھر یہ کیوں انداز و رنگِ انجمن پھیکا ہوا
    میرے اشکوں سے دلِ اہل چمن کو کیا ہوا
    عادت ہے زخموں کی اور یہ مری فطرت بھی ہے
    میرے ٹوٹے لفظ تھے اہل سخن کو کیا ہوا

    زنیرہ گل
     
  16. آصف احمد بھٹی
    Offline

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص Staff Member

    سارے ہی اشعار بہت خوب ہیں ۔ ۔ ۔ بہت ہی عمدہ خیال ۔ ۔ ۔ ماشاء اللہ ۔ ۔ ۔

    قطعہ کی تعریف کچھ یوں ہے کہ دو یا دو سے زیادہ ایسے ابیات جن میں کسی ایک ہی موضوع کو سخن میں ڈھالا گیا ہوں ، وہ قطعہ کہلاتا ہے ۔ اب یہ قطعات کسی غزل کا حصہ بھی ہو سکتے ہیں یا الگ سے ، البتہ ان میں بحر ، اوزان ، قافیہ اور ردیف کا خیال رکھا جاتا ہے ۔
     
  17. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    آگ نفرت کی وہ جلا کے چلا
    اپنا دامن مگر بچا کے چلا
    چار سُو تھی منافقت اے گل
    مرا خلوص سر اٹھا کے چلا

    زنیرہ گل
    [​IMG]
     
  18. شکیل احمد خان
    Offline

    شکیل احمد خان ممبر

    عجیب.jpg
     
    زنیرہ عقیل likes this.
  19. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    جو بھی سچ ہے قلم وہ کہتا ہے
    جب بھی جذبات میں یہ بہتا ہے
    مزاجِ گل میں نازکی ہے بہت
    موسموں کے ستم بھی سہتا ہے

    زنیرہ گل
    gul.jpg
     
  20. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    ان کو پتہ نہیں ہے کہ سوتی رہی ہوں میں
    یا اپنے ہی خیالوں میں کھوتی رہی ہوں میں
    رخ پر عیاں نہ ہو سکی پژمردگی گل کی
    چہرے کو اپنے اشک سے دھوتی رہی ہوں میں
    زنیرہ گل
    [​IMG]
     
  21. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    بہت خوب
     
    زنیرہ عقیل likes this.
  22. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    لذت غم.jpg

    غوری​
     
    زنیرہ عقیل likes this.
  23. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    زندہ ہوئی جو مردہ محبت کبھی کبھی
    کھل اٹھتی ہے آزردہ طبیعت کبھی کبھی
    محسوس ہو فضا میں جو خوشبو کبھی کبھار
    پھر سوچتی ہوں جب بھی ہو فرصت کبھی کبھی
    زنیرہ گل
    [​IMG]
     

Share This Page