1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

قطب نما - طول عرض اور عرض بلد

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از عدنان رضا, ‏12 اپریل 2009۔

  1. عدنان رضا
    آف لائن

    عدنان رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏28 مارچ 2009
    پیغامات:
    22
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    قطب نما - طول عرض اور عرض بلد کیا ہیں
     
  2. نیلو
    آف لائن

    نیلو ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,399
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    بچپن میں پڑھے تھے۔ اب پھر سے پڑھنے پڑیں گے۔ :neu:
     
  3. بےمثال
    آف لائن

    بےمثال ممبر

    شمولیت:
    ‏7 مارچ 2009
    پیغامات:
    1,257
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    السلام علیکم عدنان جی

    قطب نما ایک آلہ ہے جس سے سمتیں معلوم کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔ یہ ایک مقناطیسی سوئی سے کام کرتا ہے۔ چونکہ مقناطیسی سوئی کا ایک سرا مقناطیسی شمال کی طرف اشارہ کرتا ہے اس لیے اس سے شمال اور نتیجتاً دوسری سمتیں معلوم کرنا ممکن ہے۔ اسے چینیوں نے سب سے پہلے استعمال کیا۔ بعد میں مسلمانوں نے کئی صدیوں تک ستاروں کی مدد کے علاوہ قطب نما کو سمت شناسی کے لیے استعمال کیا۔ چودھویں صدی میں مغربی دنیا نے اسے استعمال کرنا شروع کیا۔ یہاں یہ یاد رہے کہ قطب نما کی سوئی مقناطیسی شمال کی طرف اشارہ کرتی ہے، جغرافیائی شمال کی طرف نہیں۔ اصل سمت سے اس فرق کو مقناطیسی انحراف کہتے ہیں۔
    [​IMG]
    لمبائی (سنسکرت) یا طول (عربی. انگریزی: Length) کسی جسم کے سب سے دراز یا طویل سمت یا بُعد کو کہاجاتا ہے. نیز، فاصلہ یا وقت کی پیمائش کو بھی لمبائی کہاجاتا ہے.
    کسی چیز کی لمبائی، اُس کے دونوں سِروں کے درمیان فاصلہ ہے۔لمبائی یا طُول، چوڑائی یا عَرض، اُونچائی اور وُسعت یا کُشادگی میں فرق ہے.
    بین الاقوامی نظام اکائیات میں لمبائی کی اِکائی میٹر ہے.

    شمالی قطب سے عموماً جغرافیائی شمالی قطب مراد لی جاتی ہے اگرچہ شمالی قطب کئی قسم کے ہیں۔ جغرافیائی شمالی قطب سے مراد زمین کا شمالی ترین نقطہ ہے یعنی °90 درجے شمالی عرض بلد۔ یہ ایسا نقطہ ہے جس سے آپ جس طرف کو بھی چل پڑیں آپ جنوب ہی کی طرف جا رہے ہوں گے۔ قطب نما اس جغرافیائی شمالی قطب کی طرف اشارہ نہیں کرتا بلکہ مقناطیسی شمالی قطب کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

    ان تمام مختلف تعریفوں کے مطابق شمالی قطب کو بحری سفر کے لیے اور صحرا میں سفر کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ آج کل ان کا استعمال فلکیات دان، ریاضی دان اور ارضی علوم کے ماہرین کثرت سے کرتے ہیں۔ زمین کے جتنے نقشے بنتے ہیں وہ جغرافیائی شمالی قطب کو مدِنظر رکھ کر بنتے ہیں اسی لیے اسے صحیح شمالی قطب بھی کہتے ہیں۔ قابلِ تصدیق ریکارڈ کے مطابق پہلی دفعہ 1909 میں کوئی انسان اس تک پہنچ سکا تھا۔
    [​IMG]
    جغرافیائی شمالی قطب سے مراد زمین کا شمالی ترین نقطہ ہے یعنی °90 درجے شمالی عرض بلد۔ یہ ایسا نقطہ ہے جس سے زمین کا گردشی محور زمین کی شمالی سطح سے ٹکراتا ہے۔ گردشی محور وہ فرضی لکیر ہے جس پر زمین اپنے اردگرد گردش کرتی ہے۔ یہ ایسا نقطہ ہے جس سے آپ جس طرف کو بھی چل پڑیں آپ جنوب ہی کی طرف جا رہے ہوں گے۔ اسے صحیح شمالی قطب بھی کہتے ہیں۔ جغرافیائی شمالی قطب شمالی بحیرہ منجمد شمالی میں واقع ہے مگر اس پر برف کی موٹی تہہ جمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے اس پرمستقل تجربہ گاہیں تعمیر کی گئی ہیں۔ مقناطیسی قطب نما اس کی طرف اشارہ نہیں کرتا بلکہ مقناطیسی شمالی قطب کی طرف اشارہ کرتا ہے جو اس سے سینکڑوں کلومیٹر دور بھی ہے اور بدلتا بھی رہتا ہے۔ جغرافیائی شمالی قطب چونکہ برف پر واقع ہے اور برف بہت غیر محسوس طریقہ سے کھسک رہی ہے اس لیے ادھر قائم تجربہ گاہیں حرکت کر کے شمالی قطب سے ھٹ جاتی ہیں۔ اسی لیے کچھ سالوں کے بعد انہیں بھی منتقل کرنا پڑتا ہے۔ مزے کی بات یہ کہ خود جغرافیائی شمالی قطب ایک جگہ نہیں بلکہ اس میں بہت معمولی تبدیلی آتی ہے۔ یعنی زمین لرزتی ہے۔ زمین کا گردشی محور کچھ میٹر تک حرکت کر سکتا ہے اور اس بات کو چانڈلر کا ارتعاش (Chandler wobble ) کہتے ہیں۔ گرمیوں میں چوبیس گھنٹے کا دن ہوتا ہے اور سردیوں میں چوبیس گھنٹے کی رات۔ 20 یا 21 مارچ کو سورج چھ ماہ کے لیے نکلتا ہے جس نے جون کے مہینے تک چڑھتے رہنا ہے۔ بیس جون کے بعد اس کا زوال شروع ہوتا ہے۔ 23 ستمبر کو سورج مکمل غروب ہو جاتا ہے جس کے بعد چھ ماہ کے لیے رات رہتی ہے۔
     
  4. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    السلام علیکم بے مثال صاحب۔
    عدنان رضا صاحب کے سوال کا جواب مرحمت فرمانے پر میری طرف سے شکریہ قبول فرمائیے۔
     
  5. بےمثال
    آف لائن

    بےمثال ممبر

    شمولیت:
    ‏7 مارچ 2009
    پیغامات:
    1,257
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    بہت نوازش زاہرا جی،خوش رہیں :dilphool:
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم۔ بےمثال بھائی ۔
    اس بےمثال تحقیقی تحریر کے لیے بہت شکریہ ۔
     
  7. بےمثال
    آف لائن

    بےمثال ممبر

    شمولیت:
    ‏7 مارچ 2009
    پیغامات:
    1,257
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    نوازش نعیم بھائی،عدنان بھائی نے پوچھا تھا تو جواب دے دیا
    آپ کا بہت شکریہ بھائی جان خوصلہ آمزائی کا
     
  8. عدنان رضا
    آف لائن

    عدنان رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏28 مارچ 2009
    پیغامات:
    22
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    بے مثال بھائی کی مہربانی سے پڑھ لیں پھر سے - کیونکہ پڑھنے اور سیکھنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی
     
  9. عدنان رضا
    آف لائن

    عدنان رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏28 مارچ 2009
    پیغامات:
    22
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    اسلام علیکم - بے مثال بھائی آپ کا جواب بھی بے مثال ہے
    سمجھ نہیں آ رھا کہ آپ کا شکریہ کیسے ادا کروں - آپ نے واقعی اچھی معلومات سے نوازا ہے - اللہ آپ کو جزائے خیر دے

    اس موضو ع پر ابھی مجھے اور بھی معلومات درکار ہیں کلاک اور ٹائم کے حوالے سے بھی
    امید ہے آپ رہنمائی فرمائیں گے
     
  10. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    بے مثال بھائی آپ نے بہت اچھی طریقے سے سمجھایا ہے۔ بہت شکریہ
    مجھے آج پتا چلا ہے کہ Compass کو اردو میں قطب نما کہتے ہیں :neu:
     
  11. انجم رشید
    آف لائن

    انجم رشید ممبر

    شمولیت:
    ‏27 فروری 2009
    پیغامات:
    1,681
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    :salam: بہت خوب پیارے بھائی بے مثال :dilphool: :dilphool: :dilphool:
     
  12. نادر سرگروہ
    آف لائن

    نادر سرگروہ ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جون 2008
    پیغامات:
    600
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    ۔
    ۔
    بے مثال بھائی بہت شکریہ۔۔۔۔
    اسی طرح علم بانٹتے رہئیے۔
    شعر و ادب کے ساتھ ساتھ اردو کو عام معلومات اور۔۔۔
    عصری علوم سے مالامال کر نے کی ضرورت ہے۔
     
  13. بےمثال
    آف لائن

    بےمثال ممبر

    شمولیت:
    ‏7 مارچ 2009
    پیغامات:
    1,257
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    عدنان بھائی ویلکم ہمیشہ پیارے بھائی
    جہاں‌تک مجھ سے ہوگا انشاءاللہ رہنمائی کرتا رہونگا
    اللہ خیر انشاءاللہ
     
  14. بےمثال
    آف لائن

    بےمثال ممبر

    شمولیت:
    ‏7 مارچ 2009
    پیغامات:
    1,257
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    :hasna: مسز مرزا جی،اکثر ایسے ہو جاتا ہے کوئی بات نہیں
     
  15. بےمثال
    آف لائن

    بےمثال ممبر

    شمولیت:
    ‏7 مارچ 2009
    پیغامات:
    1,257
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    نادر بھائی آپ لوگ ساتھ دے اور اس جیسے لڑیوں کو رونق بخشتے رہیں تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کو یہ شکایت نا ہو کہ کہاں سے پڑھتے ! :yes:
     
  16. بےمثال
    آف لائن

    بےمثال ممبر

    شمولیت:
    ‏7 مارچ 2009
    پیغامات:
    1,257
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    شکریہ انجم بھائی جان۔آپ سے بہت کچھ سیکھنے لو مل رہا ہے،اللہ آپ کو دونوں جہانوں‌میں سرفراز فرمائے۔آمین :dilphool: :dilphool: :dilphool:
     
  17. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    السلام علیکم بےمثال صاحب۔
    زبردست معلومات ہیں۔ اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اردو میں ہیں۔
    بہت شکریہ
     
  18. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت شکریہ اس شئیرنگ کا بے مثال جی
     
  19. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم۔ بےمثال بھائی ۔
    آپ اور انجم رشید بھائی کافی دنوں سے تشریف نہیں لائے۔
    کہاں ہیں آپ ؟ سب خیریت تو ہے ؟
    اللہ کریم آپ سب کو اور ہماری اردو کے سارے دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین
     
  20. بےمثال
    آف لائن

    بےمثال ممبر

    شمولیت:
    ‏7 مارچ 2009
    پیغامات:
    1,257
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    السلام علیکم بےمثال صاحب۔
    زبردست معلومات ہیں۔ اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اردو میں ہیں۔
    بہت شکریہ[/quote:13o1v2c3]
    بہت شکریہ نور جی حوصلہ آفزائی کا
     
  21. بےمثال
    آف لائن

    بےمثال ممبر

    شمولیت:
    ‏7 مارچ 2009
    پیغامات:
    1,257
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    نوازش خوشی جی حوصلہ آفزائی کا :happy:
     
  22. بےمثال
    آف لائن

    بےمثال ممبر

    شمولیت:
    ‏7 مارچ 2009
    پیغامات:
    1,257
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    نعیم بھائی بہت شکریہ یاد رکھنے کا
    انجم بھائی پیر کو پاکستان چلے گئے ہیں اور میں کام میں‌مصروف ہوں،جونہی وقت ملا کریں گا،انشاءاللہ خاضر ہو جایا کرونگا
    خوش رہے
    بہت شکریہ دعاوں‌کے لیئے جزاک اللہ :dilphool:
     
  23. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    بہت اچھی شئیرنگ ہے بے مثال برادر
     
  24. بےمثال
    آف لائن

    بےمثال ممبر

    شمولیت:
    ‏7 مارچ 2009
    پیغامات:
    1,257
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    شکریہ راشد برادر :flor: :dilphool:
     
  25. پیاسا
    آف لائن

    پیاسا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2009
    پیغامات:
    45
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    زبردست -
    بے مثال بھا ئی میں نے کہیں‌ پڑ ھا تھا کہ مقناطیسی سوئی کا رخ کسی سیارے کی طرف ہو تا ہے ؟؟؟ کیا اس بارے میں کچھ وضاحت کر یں گے
     
  26. بےمثال
    آف لائن

    بےمثال ممبر

    شمولیت:
    ‏7 مارچ 2009
    پیغامات:
    1,257
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    پیاسا بھائی،جہاں‌تک میں نے پڑھا ہے مقناطیسی سوئی کا رخ مقناطیسی شمالی کی طرف ہوتا ہے جو کہ درحقیت اصلی مقناطیسی شمالی سے تھوڑا ہٹ‌کر علاقائی مقناطیسی شمالی قطب کی طرف اشارہ کرتی ہے جو مقناطیسی قطب شمالی کے رخ سے تھوڑا سا انحراف کرتی ہے۔ اس کو مقناطیسی انحراف (Magnetic declination) کہتے ہیں۔ یہ مقناطیسی انحراف مختلف علاقوں میں مختلف ہوتا ہے۔بعض مقامات پر انحراف صفر ہوتا ہے ۔ اگر ہم صفر انحراف رکھنے والے مقامات کو ایک فرضی خط سے ملائیں تو اسے خطِ لاانحرافی کہیں گے۔ یہ خط برمودا کے جزیروں سے گذرتا ہے۔ سمت کا بعینہہ درست تعین قطب نما سے ممکن نہیں رہتا۔
    یہ وہ نقطہ ہے جس پر زمین کا مقناطیسی میدان عموداً نیچے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ زمین کا مقناطیسی میدان مثالی نہیں ہے یعنی اگر ہم اکی فرضی لکیر مقناطیسی قطب شمالی سے مقناطیسی قطب جنوبی کی طرف کھینچیں تو وہ ایک خطِ مستقیم نہیں ہوگا۔ زمین کے مقناطیسی میدان میں تبدیلیاں آتی رہتی ہیں اس لیے مقناطیسی شمالی قطب ایک مقام پر قائم نہیں رہتا اور بدلتا رہتا ہے۔ آج کل یہ مقام °82.7 شمال°114.4 مغرب میں ہے جو حقیقی شمالی قطب (جغرافیائی) سے دور ہے اور چالیس کلومیٹر سالانہ حرکت میں ہے۔ یہ حرکت بیسویں صدی کے شروع میں نو کلومیٹر سالانہ تھی اور بیسویں صدی میں مقناطیسی شمالی قطب اپنی جگہ سے 1100 کلومیٹر حرکت کر چکا ہے۔ قطب نما کی سوئی اس کی طرف رخ کرتی ہے۔

    آپ اسے ویکیپیڈیا میں‌پڑھ سکتے ہیں
     
  27. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
  28. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    بہت خوب ۔۔۔۔بہت شکریہ اتنی اچھی اور مفید شیئرنگ کے لیئے :dilphool:
     
  29. بےمثال
    آف لائن

    بےمثال ممبر

    شمولیت:
    ‏7 مارچ 2009
    پیغامات:
    1,257
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ویلکم پیارے بھائی :flor: :flor: :flor: :flor:
     
  30. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    پیاسا بھائی،جہاں‌تک میں نے پڑھا ہے مقناطیسی سوئی کا رخ مقناطیسی شمالی کی طرف ہوتا ہے جو کہ درحقیت اصلی مقناطیسی شمالی سے تھوڑا ہٹ‌کر علاقائی مقناطیسی شمالی قطب کی طرف اشارہ کرتی ہے جو مقناطیسی قطب شمالی کے رخ سے تھوڑا سا انحراف کرتی ہے۔ اس کو مقناطیسی انحراف (Magnetic declination) کہتے ہیں۔ یہ مقناطیسی انحراف مختلف علاقوں میں مختلف ہوتا ہے۔بعض مقامات پر انحراف صفر ہوتا ہے ۔ اگر ہم صفر انحراف رکھنے والے مقامات کو ایک فرضی خط سے ملائیں تو اسے خطِ لاانحرافی کہیں گے۔ یہ خط برمودا کے جزیروں سے گذرتا ہے۔ سمت کا بعینہہ درست تعین قطب نما سے ممکن نہیں رہتا۔
    یہ وہ نقطہ ہے جس پر زمین کا مقناطیسی میدان عموداً نیچے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ زمین کا مقناطیسی میدان مثالی نہیں ہے یعنی اگر ہم اکی فرضی لکیر مقناطیسی قطب شمالی سے مقناطیسی قطب جنوبی کی طرف کھینچیں تو وہ ایک خطِ مستقیم نہیں ہوگا۔ زمین کے مقناطیسی میدان میں تبدیلیاں آتی رہتی ہیں اس لیے مقناطیسی شمالی قطب ایک مقام پر قائم نہیں رہتا اور بدلتا رہتا ہے۔ آج کل یہ مقام °82.7 شمال°114.4 مغرب میں ہے جو حقیقی شمالی قطب (جغرافیائی) سے دور ہے اور چالیس کلومیٹر سالانہ حرکت میں ہے۔ یہ حرکت بیسویں صدی کے شروع میں نو کلومیٹر سالانہ تھی اور بیسویں صدی میں مقناطیسی شمالی قطب اپنی جگہ سے 1100 کلومیٹر حرکت کر چکا ہے۔ قطب نما کی سوئی اس کی طرف رخ کرتی ہے۔

    آپ اسے ویکیپیڈیا میں‌پڑھ سکتے ہیں[/quote:ks7g1zye]
    بےمثال بھائی ۔ ماشاءاللہ ۔بہت خوب تحقیق اور بہت اچھی معلومات ہیں۔ :87:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں