1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

قربانی کرنے اور کروانے والوں کے بارے میں اہم مسائل

'تعلیماتِ قرآن و حدیث' میں موضوعات آغاز کردہ از عادل سہیل, ‏5 دسمبر 2008۔

  1. عادل سہیل
    آف لائن

    عادل سہیل ممبر

    شمولیت:
    ‏24 جولائی 2008
    پیغامات:
    410
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    قربانی کرنے اور کروانے والوں کے بارے میں چند اہم مسائل

    قُربانی کے مسائل کے بعد اب یہاں قُربانی کرنے اور کروانے والوں کے بارے میں چند اہم مسائل کا ذِکر کرتا ہوں ،
    [highlight=#FFBF40:298210i8]::::: ( ١ )[/highlight:298210i8] جِس شخص نے قُربانی کرنے کا اِرادہ کیا ہو ، قُربانی کرنے سے پہلے اُس شخص کا بغیر ضرورت کے اپنے جِسم سے کوئی بال کاٹنا یا اُکھیڑنا ، یا ناخن کاٹنا ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حُکم کی خِلاف ورزی ہے ، اُم سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (((اِذَا دَخَلتِ العَشرُ وَ اَرادَ اَحَدُکُم اَن یُضَحِّیَ ، فَلا یَمَسَّ مِن شَعرِہِ وَ مِن بَشَرِہِ شَیئًا::: جب دس دِن ( یعنی ذی الحج کے پہلے دِس دِن ) آ جائیں اور تُم میں کوئی قُربانی کرنے کا اِرادہ رکھتا ہو تو وہ اپنے بالوں اور جِسم کو مت چھوئے))) صحیح مُسلم /حدیث ١٩٧٧ /کتاب الاضاحی /باب ٧،
    بالوں اور جِسم کو مت چھوئے کا کیا مطلب ہے ، اِسی حدیث کی دوسری دو روایات جو اِس کے بعد ہی اِمام مُسلم نے نقل کی ہیں ، اِن دو روایات میں اِس حُکم کی تفصیل ملتی ہے ، یہ بھی اُم سلمہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہیں ایک روایت کے الفاظ ہیں (((اِذا دخل العَشرُ وَعِندَہُ اُضحِیَّۃٌ یُرِیدُ اَن یُضَحِّیَ فلا یَاخُذَنَّ شَعرًا ولا یَقلِمَنَّ ظُفُرًا::: جب دس دِن ( یعنی ذی الحج کے پہلے دِس دِن ) آ جائیں اور کِسی کے پاس قُربانی کے لئیے جانور ہو اور وہ اُسے قُربان کرنے کا اِرادہ رکھتا ہو تو وہ اپنے بالوں میں سے بالکل کُچھ نہ لے ( یعنی کوئی بال نہ کاٹے ) اور ہر گِز اپنے ناخُن نہ کاٹے )))اور دوسری روایت کے الفاظ ہیں (((اِذا رَاَیتُم ہِلَالَ ذِی الحِجَّۃِ وَاَرَادَ اَحدُکُم اَن یُضَحِّیَ فَلیُمسِک عن شَعرِہِ وَاَظفَارِہِ::: جب تُم لوگ ذی الحج کا چاند دیکھ لو اور تُم میں سے کوئی قُربانی کا اِرادہ رکھتا ہو تو وہ اپنے بالوں اور ناخُنوں سے باز رہے )))
    اِن تمام احکام کی موجودگی میں قُربانی کرنے والے کِسی بھی شخص کے لئیے اِس بات کی کوئی گُنجائش نہیں رہتی کہ وہ قُربانی کرنے سے پہلے بغیر ضرورت کے اپنے جِسم سے کوئی بال لے یا ناخُن کاٹے ، ہاں کِسی ضرورت کی صُورت میں ایسا کیا جا سکتا ہے ، ماہِ ذی الحج کے مضامین کے سلسلے کے پہلے مضمون میں ، میں نے دِین کے بُنیادی احکام میں سے جِس حُکم کی تفصیل بیان کی تھی یہ اجازت بھی اُسی قاعدے اور قانون کی بُنیاد پر ہے ، تفصیل کے لئیے اُس مضمون کو ملاحظہ فرمائیے ۔ یا اس موضوع پر میری کتاب ’’’’’ عُمرہ اور حج رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے طریقے پر ‘‘‘‘‘ میں بھی وہ معلومات مُیسر ہیں،
    اِس معاملے میں اور قُربانی کرنے کروانے والوں کے بارے میں چند باتیں ، فتوے عام طور پر سنائی دیتے ہیں ، اور کچھ ایسے کام کیے جاتے ہیں، جِن کی شریعت میں کوئی دلیل نہیں ، اور کچھ ایسے کام کیے جاتے ہیں جو کرنا جائز نہیں ، آئیے ذرا مختصراً اُن کا مطالعہ کرتے چلیں ،
    [highlight=#FF8000:298210i8]::::: ( ١)[/highlight:298210i8] اگر کوئی شخص بوجہ ضرورت یا بھول یا غلطی سے بلکہ جان بوجھ کر بھی اپنے جِسم کا کوئی بال کاٹ یا اکھیڑ لے یا ناخن کاٹ لے تو اُس پر فدیہ یا جُرمانہ ہونے کا فتویٰ بلا دلیل ہے، اِیسے فتوے کی کوئی دلیل نہیں ہے ، نہ اللہ کی کتاب میں نہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سُنّت میں ، جی ہاں اگر کِسی سے ایسا ہو گیا یا اُس نے کر لیا تو وہ توبہ کرے اور زیادہ سے زیادہ استغفار کرے اور اپنے معمول سے بڑھ کر نیکیاں کرے ۔ کیونکہ ((( فَاِنَّ الحَسَنَاتِ یُذھَبنَ السِّیاتِ::: بے شک نیکیاں بُرائیوں کو دُور کر دیتی ہیں))) سورت ھود / آیت 114 ، یعنی اُن کے کفارے کا سبب بن کر یا نامہ اعمال میں زیادہ ہو جانے کی وجہ سے بُرائیوں پر غالب آ جاتی ہیں،
    [highlight=#FF8000:298210i8]::::: ( ٢)[/highlight:298210i8] کبھی ایسا ہوتا ہے کہ کوئی شخص حج کے مہینے کے دوسرے تیسرے یاپہلے دس دِنوں میں سے کِسی بھی دِن قُربانی کا اِرادہ کرتا ہے ، اور اِس ارادے سے پہلے وہ اپنے بال یا ناخن کاٹ چُکا ہوتا ہے ، تو اُسے یہ کہا یا سمجھایا جاتا ہے کہ اب تُم قُربانی نہیں کر سکتے کیونکہ تُم نے چاند نکلنے کے بعد بال یا ناخن کاٹ لیئے ہیں لہذا اب تُم قُربانی نہیں کر سکتے ، یہ بھی اُوپر درج کئی گئی احادیث کے خِلاف ہے ، کیونکہ قُربانی کا ارادہ کرنے والا شخص اِس حُکم کا پابند اُس کے ارادے کے بعد ہو گا پہلے نہیں ۔
    [highlight=#FF8000:298210i8]::::: ( ٣)[/highlight:298210i8]کُچھ لوگ اپنی قُربانی کرنے کے لئیے کِسی کو اپنا وکیل بنا دیتے ہیں یا وصیت کر دیتے ہیں ، اور پھر یہ خیال کرتے ہیں کہ اب بال یا ناخن نہ کاٹنے کے حُکم کی پابندی وہ کرے گا ہم نہیں ، اور بڑے آرام سے بال ناخن اور داڑھی وغیرہ کاٹتے یا تراشتے ہیں ، اور ایسا کرنا بالکل غلط ہے کیونکہ بال یا ناخن وغیرہ نہ کاٹنے کا حُکم اُس کے لئیے جو قُربانی کر رہا ہے نہ کہ اُس کے لئیے جو اُس کی طرف سے جانور ذبح کر رہا یا اُس کا گوشت وغیرہ تقسیم کر رہا ہے ، یہ حیلہ ہے ، جیسا کہ بنی اسرائیل مچھلیاں پکڑنے کے لئیے کیا کرتے تھے ۔
    [highlight=#FF8000:298210i8]::::: ( ٤)[/highlight:298210i8]کِسی خاندان کا بڑا جب قُربانی کا ارادہ کرے تو باقی گھر والوں کو بال یا ناخن کاٹنے یا تراشنے سے روک دینا ، یہ خیال کرتے ہوئے کہ گھر والے ہونے کی وجہ سے یہ لوگ بھی قُربانی میں شامل ہیں ، یا یہ سوچ کر کہ یہ لوگ بھی قُربانی کے کاموں میں شامل ہوں گے لہذا یہ بھی اپنے بال اور ناخن نہیں کاٹیں گے ، یہ بھی ایسا فتویٰ ہے جِس کے لئیے دین میں کوئی دلیل نہیں ۔
    [highlight=#FF8000:298210i8]::::: ( ٧)[/highlight:298210i8]حرام مال میں سے قُربانی کرنا ، اللہ تعالیٰ حرام مال سے دی گئی چیز کو قبول نہیں کرتا ، جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے (( اِنَّ اللَّہَ طیِّبٌ لا یُقبلُ اِلَّا طیِّباً::: اللہ پاک ہے اور پاکیزہ کے علاوہ قبول نہیں کرتا ))) صحیح مُسلم /حدیث ،1015 /کتاب الزکاۃ /باب19۔
    [highlight=#FF8000:298210i8]::::: ( ٨ )[/highlight:298210i8] قُربانی کرنے کی مالی استطاعت ہونے کے باوجود بھی قُربانی نہ کرنا ۔
    [highlight=#FF8000:298210i8]::::: ( ٩)[/highlight:298210i8]پیسے بچانے کی خاطر یا نام کرنے کے لئیے کہ فُلان نے بھی قُربانی کی ہے جیسا تیسا جانور بھی ملے ، لے کر قُربان کر دینا ۔
    [highlight=#FF8000:298210i8]::::: ( ١٠ )[/highlight:298210i8] سارا گوشت بانٹ دینا ، یا سارا ہی اپنے لئیے رکھ لینا ، یا صِرف اپنے خاص لوگوں میں بانٹنا خاص طور پر ایسے لوگوں میں جِنہوں نے خود بھی قُربانی کی ہوتی ہے اور غریبوں کا خیال نہ رکھنا ۔
    [highlight=#FF8000:298210i8]::::: ( ١١ )[/highlight:298210i8] جانور قُربان کرنے کی بجائے اُسکی قیمت ادا کرنا ۔
    [highlight=#FF8000:298210i8]::::: ( ١٢ )[/highlight:298210i8] عید کی نماز سے پہلے قُربانی کرنا ۔
    [highlight=#FF8000:298210i8]::::: ( ١٣ )[/highlight:298210i8] بغیر کِسی شرعی عُذر کے اپنا جانور کِسی اور سے ذبح کروانا ۔
    [highlight=#FF8000:298210i8]::::: ( ١٤ )[/highlight:298210i8]قُربانی کرنے والے کا(ذبح کرنے والے کا نہیں )عید کی نماز پڑہنے سے پہلے کھانا پینا ۔
    [highlight=#FF8000:298210i8]:::: ( ۱۷ )[/highlight:298210i8] عید ملنے کے نام پر حلال و حرام کی تمیز ختم کر کے ، محرم نا محرم کا فرق مٹا کر ، شرم و حیا کو رُخصت کر کے ، غیرت و حمیت کا جنازہ نکال کر ، عید ملن أجتماع کرنا ، ایسی ملن پارٹیاں جِن میں سب بھائی ، بہہنیں ، دیور ، بھابھبیاں ، انکل ، آنٹیاں اور کزنز موجود ہوتے ہیں اور کِسی شرعی حد کا خیال اور لحاظ کیے بغیر ہوتے ہیں ، اور کہتے ہیں ''' پردہ تو نظروں کا ہوتا ہے ''' گویا اِن کی نظریں پاک ہیں اور جِن پر سب سے پہلے پردہ کا حُکم نازل ہوا تھا اُن کی نظریں پاک نہ تھیں ، کُچھ اِن سے بھی زیادہ مضبوط دلیل رکھتے ہیں اور یہ کہتے ہوئے سُنائی دیتے ہیں کہ ''' دِل صاف ہونے چا ہِیں ''' گویا اِن کے دِل تو صاف ہیں اور جِن پر سب سے پہلے پردہ کا حُکم نازل ہوا تھا اُن کے دِل صاف نہ تھے ، اِنِّا لِلِّہِ و اِنَّا اِلیہِ راجِعُونَ ، و اللَّہُ المُستعَانُ ۔
    قارئینِ محترم مندرجہ بالا غلطیاں بہت میں سے چند ہیں صرف اِن کا ذِکر اِس لیے کیا گیا ہے یہ بہت عام نظر آتی ہیں ، اِن کو سمجھ کر اِن کی اصلاح کیجیے اگر کِسی کو اِن باتوں کے بارے میں کوئی مزید وضاحت درکار ہو تو بِلا تردد طلب فرمائیے ، مُجھے کِسی بھی مُسلمان کی راہنمائی کر کے بہت خوشی ہوتی ہے ، اور بہت کُچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے ، اور یہ سب اللہ تبارک و تعالیٰ کی عطاءَ کردہ توفیق سے ہے ، اللہ تعالیٰ ہمارے نیک أعمال قبول فرمائے اور ہمارے گُناہ معاف فرمائے ۔
    کتاب ’’’’ عمرہ اور حج رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے طریقے پر ‘‘‘‘ سے ماخوذ،
    کتاب کا برقی نُسخہ یہاں سے اتارا جا سکتا ہے ،

    http://dc105.4shared.com/download/7...2_Col_stmpd.pdf?tsid=20081205-110108-83c7de41
    http://s2.orbitfiles.com/index.php?link=3649844243&sid=35f314fd4c1f893665aa39602445ab30&force=1
    و السلام علیکم۔
     
  2. گجر123
    آف لائن

    گجر123 ممبر

    شمولیت:
    ‏1 دسمبر 2008
    پیغامات:
    177
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    عادل بھائی
    آپ قربانی کرنے والے کے لیے بالوں اور ناخن نہ تراشنے کی بات کی ہے۔ میرا خیال تھا کہ یہ حکم اتنا شدید شاید نہ ہو۔ کیونکہ بعض اوقات ایسا کرنا ضروری بھی تو ہو سکتا ہے۔ بہرحال معلومات کا شکریہ
     
  3. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    عید ملنے کے نام پر حلال و حرام کی تمیز ختم کر کے ، محرم نا محرم کا فرق مٹا کر ، شرم و حیا کو رُخصت کر کے ، غیرت و حمیت کا جنازہ نکال کر ، عید ملن اجتماع کرنا ، ایسی ملن پارٹیاں جِن میں سب بھائی ، بہہنیں ، دیور ، بھابھبیاں ، انکل ، آنٹیاں اور کزنز موجود ہوتے ہیں اور کِسی شرعی حد کا خیال اور لحاظ کیے بغیر ہوتے ہیں ، اور کہتے ہیں ''' پردہ تو نظروں کا ہوتا ہے ''' گویا اِن کی نظریں پاک ہیں اور جِن پر سب سے پہلے پردہ کا حُکم نازل ہوا تھا اُن کی نظریں پاک نہ تھیں ، کُچھ اِن سے بھی زیادہ مضبوط دلیل رکھتے ہیں اور یہ کہتے ہوئے سُنائی دیتے ہیں کہ ''' دِل صاف ہونے چا ہِیں ''' گویا اِن کے دِل تو صاف ہیں اور جِن پر سب سے پہلے پردہ کا حُکم نازل ہوا تھا اُن کے دِل صاف نہ تھے ، اِنِّا لِلِّہِ و اِنَّا اِلیہِ راجِعُونَ ، و اللَّہُ المُستعَانُ ۔



    میرا خیال ھے اب سب ٹھیک سے پڑھ پائیں گے کہ آپ نے کیا لکھا ھے کیونکہ یہ عبارت اتنی واضع نہ تھی
     
  4. عادل سہیل
    آف لائن

    عادل سہیل ممبر

    شمولیت:
    ‏24 جولائی 2008
    پیغامات:
    410
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
    گجر بھائی ، معاملے کی نوعیت اور حکم کی کیفیت وہ ہی ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے الفاط مبارک سے واضح ہے ، رہا معاملہ ضرورت کا تو میرے بھائی حسب ضرورت کئی معاملات اور احکام میں استثنائی صورتیں بھی میسر ہوتی ہیں ، یہ تو ضرورت کی نوعیت پر منحصر ہے ،
    معلومات کی وصولی کا شکریہ ،اللہ اسے ہم سب کے لیے خیر و برکت کا سبب بنائے ، و السلام علیکم۔
     
  5. عادل سہیل
    آف لائن

    عادل سہیل ممبر

    شمولیت:
    ‏24 جولائی 2008
    پیغامات:
    410
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
    خوشی ، بہن ، میری لکھی ہوئی عبارت مندرجہ ذیل ہے :::

    اور یہ جوں کی توں آپ کے مراسلے میں لکھی ہوئی ہے ، غالبا آپ جو کچھ ٹھیک کر کے لکھنا چاہ رہی تھیں وہ یہاں نشر نہیں ہوا ،
    اگر آپ کے پاس کسی بہتر اور مزید آسان فہم اسلوب میں یہ بات ادا کر سکتی ہیں تو یقینا مجھے آپ کے الفاظ میں اپنی بات سن ، پڑھ کر مُسرت ہو گی ، و السلام علیکم۔
     
  6. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جی عادل جی مگر جب میں نے پہلی بار پڑھی تو یہی عبارت ٹھیک سے پڑھی نہیں جا رہی تھی کچھ ڈبے سے بنے نظر آتے تھے تو میں نے ٹھیک سے لکھی
     
  7. عادل سہیل
    آف لائن

    عادل سہیل ممبر

    شمولیت:
    ‏24 جولائی 2008
    پیغامات:
    410
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
    جزاکِ اللہ خیرا ، اللہ آپ کو خوش رکھے ، و السلام علیکم۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں