1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

قدیم ترین پر اسرار چینی پائپ جو دنیا کی تاریخ بدل سکتے ہیں

'انفارمیشن ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از ھارون رشید, ‏28 جون 2014۔

  1. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کے صوبے کن گائی میں زیر زمین غاروں میں ڈیڑھ لاکھ سال پرانے لوہے کے پائپ دریافت ہوئے ہیں جس کے بعد یہ سوال کھڑا ہو گیا ہے کہ ان پائپوں کو کس نے بنایا، انسانوں نے، خلائی مخلوق نے یا پھر کسی اور ہی چیز نے۔ سائنسدانوں کی ایک ٹیم کو زیر زمین پائی جانے والی پراسرار غاروں کی تحقیق کیلئے بھیجا گیا تھا ۔ اس تحقیق کے دوران سائنسدان یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ تین غاریں لوہے کے پائپوں سے بھری ہوئی تھیں جو کہ نمکین پانی کی قریبی جھیل کے اندر تک جا رہے تھے۔ یہ پائپ انتہائی قدیم تھے اور مزید سائنسدانوں کو بلوا کر ان کی عمر معلوم کی گئی جس سے یہ ناقابل یقین نتیجہ سامنے آیا کہ یہ پائپ 1,50,000 سال پرانے ہیں۔
    دنیا کے سائنسدان اس بات پر حیران ہیں کہ لاکھوں سال پہلے یہ پائپ کس نے بنائے کیونکہ اس علاقے میں انسانوں کی تاریخ تقریباً 30 ہزا رسال پرانی ہے اور ماہرین کے مطابق اس سے پہلے یہاں انسانوں کا وجود نہ تھا۔ ماہرین نے مختلف خیالات کا اظہار کیا ہے۔ کچھ کا کہنا ہے کہ یہ قدرتی طور پر بنے اور کچھ انہیں خلائی مخلوق کا کارنامہ قرار دے رہے ہیں۔ تاریخ دانوں کا کہنا ہے کہ ان پائپوں کی حقیقت معلوم ہونے پر ہمیں بنی نوع انسان کی تاریخ نئے سرے سے لکھنی پڑ سکتی ہے۔

    قدیم ترین پر اسرار چینی پائپ جو دنیا کی تاریخ بدل سکتے ہیں
     
  2. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    واقعی حیرت انگیز معلومات ہیں۔
     
    پاکستانی55 اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. فیصل سادات
    آف لائن

    فیصل سادات ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,721
    موصول پسندیدگیاں:
    165
    ملک کا جھنڈا:
    بہت دلچسپ۔ یہ کائنات ایسے رازوں سے بھری پڑی ہے جو ہماری سوچ سے بھی بڑھ کر ہیں۔ دنیا میں کئی ایسی تہذیبیں تغیرات اور اللہ کے عذاب کے ذریعے صفحہ ہستی سے مٹ چکی ہیں، جوٹیکنالوجی کی اس بلندی پر تھیں جہاں پہنچنے کا ہم ابھی تک تصور ہی کر سکتے ہیں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں