1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

قدر حرفی مبّدل

'انفارمیشن ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از راجا نعیم, ‏25 اگست 2006۔

  1. راجا نعیم
    آف لائن

    راجا نعیم ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مئی 2006
    پیغامات:
    96
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    اردو اور عربی کے حروف کی یونیکوڈ قدریں تھوڑی سی مختلف ہیں اور اکثر یہ ضرورت پڑتی ہے کہ:
    عربی یونیکوڈ قدروں میں لکھی ہوئی قرآنی آیات کو اردو کی یونیکوڈ قدروں میں تبدیل کرنا مقصود ہوتا ہے
    یا
    اردو یونیکوڈ قدروں میں لکھی ہوئی قرآنی آیات کو عربی کی یونیکوڈ قدروں میں تبدیل کرنا مقصود ہوتا ہے۔
    اس مقصد کے لیے یہ پروگرام لکھا گیا ہے
    اردو یونیکوڈ قدروں والے متن کو دیکھنے کے لیے اردو فونٹ استمعال کریں
    جبکہ عربی یونیکوڈ قدروں والے متن کو دیکھنے کے لیے عربی فونٹ استمعال کریں۔
    اردو سے عربی والا مبّدل (کنورٹر) تو میرے خیال میں صحیح کام کرتا ہے ، البتہ عربی سے اردو میں چند مسائل ہیں۔ اپنی آرا سے نوازیں۔
    مثال:
    الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ
    عربی یونیکوڈ قدروں میں لکھا گیا ہے اور اسے واضح دیکھنے کے لیے عربی یونیکوڈ قدروں کی اشکال رکھنے والے فونٹ استمعال کرنا پڑتا ہے۔
    عربی یونیکوڈ قدروں کو اردو یونیکوڈ قدروں میں بدلنے سے
    الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ
    ملا جو اردو فونٹ میں واضح دکھائی دیتا ہے۔
    اسی طرح اگر اردو یونیکوڈ قدروں میں لکھا ہوا متن
    الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ
    دیا جائے تو یہ اطلاقیہ اسے
    الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ میں تبدیل کردیتا ہے جسے عربی فونٹ میں واضح دیکھا جاسکتا ہے۔
    نوٹ: اس اطلاقیہ کو چلانے کے لیے ڈاٹ نیٹ فریم ورک کی ضرورت ہوگی۔ جو یہاں سے حاصل کیا جاسکتا ہے

    http://www.microsoft.com/downloads/deta ... laylang=en
    قدر حرفی مبّدل:
    http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=4704
     
  2. گھنٹہ گھر
    آف لائن

    گھنٹہ گھر ممبر

    شمولیت:
    ‏15 مئی 2006
    پیغامات:
    636
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    اہم معلومات کی فراہمی پر آپ کا شکریہ
     
  3. ہما
    آف لائن

    ہما مشیر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    251
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    راجہ جی یہ کون سے سافٹ ویئر کا ذکر آپ نے کیا، اسے کہاں سے ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے۔ اور کیا کوئی ایسا سافٹ ویئر آپ کی نظر میں ہے جو یہ کام ڈاٹ نیٹ کے بغیر کرتا ہو۔ ہمیں اسلامی مواد کی عربی سے اردو رسم الخط مین منتقلی کے وقت اس کی شدت سے ضرورت ہے۔ ایک ایک حرف کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر تبدیل کرنا بہت مشکل ہوتا ہے اور اس میں غلطی کا امکان بھی بہت ہوتا ہے۔ اس سافٹ ویئر سے اسلامی کام کرنے والوں کو بہت فائدہ ہو گا۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں