1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

قانون دانوں کے لطیفے

'قہقہے، ہنسی اور مسکراہٹیں' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏26 اپریل 2014۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    مقدمہ کی سماعت کے دوران وکیل استغاثہ نے گواہ سے پوچھا
    " جناب ۔ یہ بتائیے کہ وقوعہ کے روز شام کو جب آپ مسزجمیل کے گھر پہنچے تو مسزجمیل نے آپ سے کیا کہا؟"
    "آب جیکشن یورآنر! وکیل استغاثہ کو یہ سوال کرنے کا حق نہیں ہے" وکیل صفائی نے کھڑے ہوکر اعتراض کیا

    اس پر وکیل استغاثہ نے کھڑے ہو کر کہا کہ انہیں یہ سوال کرنے کا حق ہے۔
    جج صاحب نے دلیل پوچھی تو وکیل صفائی نے 2 گھنٹے لگا کر 18 مقدمات کے حوالے دے کر بتایا کہ دوسرے وکیل کو یہ سوال کرنے کا حق نہیں ہے۔
    جواب میں وکیل استغاثہ نے بھی دلائل کے وقت مانگا ۔
    ابھی انکا وقت شروع ہوا تھا کہ عدالت کا وقت ختم ہوگیا۔ چنانچہ مقدمے کی سماعت اگلے دن پر ملتوی ہوگئی۔
    اگلے دن وکیل نے بھی 2 گھنٹے لگا کر درجن بھر ریفرنس سے ثابت کیا کہ انہیں اس سوال کا حق حاصل ہے۔
    بالآخرعدالت نے سوال کرنے کی اجازت دے دی ۔
    وکیل نے سوال دہرایا
    " جناب ۔ سچ سچ بتائیے کہ وقوعہ کے روز شام کو جب آپ مسزجمیل کے گھر پہنچے تو مسزجمیل نے آپ سے کیا کہا؟"

    گواہ : " جناب مسزجمیل گھر پر ہی نہیں تھی"
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم کے وکیل نے اپنے دلائل کمزور دیکھتے ہوئے جج کو رشوت دینے کا منصوبہ بنایا
    چنانچہ اگلی پیشی پر قانون کی ایک کتاب کے صفحہ کے اندر 10 ہزار روپے رکھ کر کتاب جج صاحب کے سامنے رکھ کر وکیل بولا
    " جج صاحب ۔ اس کتاب کے صفحہ نمبر ۔۔۔۔ پر جو حوالہ ہے۔ اسکی روشنی میں مجھے یقین ہے کہ میرا ملزم بری ہوسکتا ہے"
    جج صاحب نے کتاب کھولی ۔ 10 ہزار روپے دیکھے۔ کتاب دوبارہ بند کرتے ہوئے کہا
    " حوالہ کافی مضبوط ہے لیکن اس مقدمے کے لیے آپ کو ایسے 3 حوالے مزید فراہم کرنا ہوں گے"
     
    ھارون رشید اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جج (ملزم سے)۔ تمھارے خلاف مقدمہ ہے کہ تم نے 10 سال سے بیوی کو ڈرا دھمکا کر اپنے قابو میں رکھا ہوا ہے۔
    ملزم ۔(خوفزدہ انداز میں وضاحت کرتےہوئے)۔ وہ جج صاحب ۔۔ دراصل ۔۔ جی ۔۔ بات یہ ہے۔۔ میں۔۔۔۔۔
    جج ۔ اوئےصفائی نہ دو۔۔۔طریقہ بتاؤ جلدی ۔

    :p:chp::p:chp::p
     
    پاکستانی55 اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    ہاہاہاہاہاہاہاہا
    یعنی باعزت بری
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:

اس صفحے کو مشتہر کریں