1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

قائد اعظم ٹرافی فرسٹ الیون:کامران اکمل نے سنچری بنا ڈالی

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏23 نومبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    قائد اعظم ٹرافی فرسٹ الیون:کامران اکمل نے سنچری بنا ڈالی
    upload_2019-11-23_2-17-6.jpeg
    قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کا آٹھواں راؤنڈ مکمل ہو گیا جس کے دو میچوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں سینٹرل پنجاب نے سندھ کیخلاف دو وکٹوں پر 207 رنز سے دوسری اننگز دوبارہ شروع کی تو عمر اکمل 122 اور سلمان بٹ 83 رنز پر میدان چھوڑ گئے تاہم 26 چوکوں سمیت 166 رنز اسکور کرنے والے کامران اکمل نے ظفر گوہر کے 75 رنز کے سہارے 227 رنز کی شراکت قائم کر کے مجموعہ نو وکٹوں پر 499 رنز تک پہنچادیا تھا اور مجموعی برتری 406 رنز ہو چکی تھی تو کھیل کا وقت ختم ہوگیا۔سندھ کی جانب سے تابش خان نے میچ میں سات وکٹیں حاصل کیں۔ راولپنڈی کے خان ریسرچ لیبارٹریز اسٹیڈیم میں سدرن پنجاب اور ناردرن ریجن کے درمیان میچ بھی ڈرا ہوگیا جہاں فالو آن کا شکار ہونے والی ٹیم سدرن پنجاب نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 76 رنز کے ساتھ دوسری اننگز شروع کی تو عمر صدیق نے تیرہ چوکوں سمیت 107 اور ذیشان اشرف نے 52 رنز بنا کر 135 رنز کی شراکت قائم کی جبکہ صہیب مقصود اور عبدالرحمن مزمل کے درمیان 85 رنز کی رفاقت نے سدرن پنجاب کو شکست سے بچا لیا۔صہیب مقصود نے 52 رنز بنائے جبکہ عبدالرحمن مزمل 38 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے ۔بارش کے باعث پورے دن میں 46 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا اور جب کھیل ختم کیا گیا تو سدرن پنجاب نے چار وکٹوں پر 271 رنز بنائے تھے ۔شاداب خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں