1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

فیس بک یا اسلامی چہرہ؟ کیا پسند کریں گے

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از گوہر, ‏9 ستمبر 2009۔

  1. گوہر
    آف لائن

    گوہر ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2009
    پیغامات:
    56
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    تحریر: محمد الطاف گوہر
    فیس بک نے اگر ایک طرف عالم گیری حیثیت بنا لی ہے تو دوسری طرف اسکے خدوخال قطعی طور پر اسلامی نہیں یعنی آپکے ذاتی نوعیت کے روابط جنکو آپ صرف آ پنی ذات تک محدود رکھنا چاہتے ہیں ؛ نہ صرف فیس بک کے شوروم کا حصہ بن کر دوسروں کے لیے ایک دعوت نظارہ بن جاتے ہیں بلکہ فیس بک انکو للچانے کے لیے انتہائی شاندار طریقے سے استعمال بھی کرتا ہے۔ سماجی روابط اور ایک چہرے کو سیڑھی بنا کر دوسرا اور دوسرے کو زینہ بنا کر تیسرا اور اسطرح ایک لامتناہی سلسلہ کا آغاز کرنے والے فیس بک میں کوئی اخلاقی ضابطہ موجود نہیں بلکہ اسلامی خدوخال بھی اس کی بچھائی ہوئی بساط پہ ایک سمندر میں تیرتی ہوئی کشتی کی مانند ہیں؛ آج اگر اس چہروں کے تیرتے سمندر میں ہمیں اسلامی خدوخال تلاش کرنے ہوں تو آپ کو اس کے کچھ حصوں میں نظر آئیں گے اور وہ بھی کسی غیر مسلم کے رحم و کرم پہ ؟
    علاوہ ازیں آپکی کوئی انفرادیت کا خیال نہیں رکھا جاتا ، یعنی اگر فیس بک آپکا ای میل آئی ڈی لیکر ایک طرف آپکے دوستوں کو اپ کے ذاتی صفحے کی دعوت دیتا ہے تو دوسری طرف آپکے ذاتی روابط کو دوسرے لوگوں کو آفر بھی کرتا ہے بلکہ آپکی یہاں کوئی ذاتی حیثیت نہیں اور جو لوگ پہلے آپکی ذات تک محدود تھے اب انکو فیس بک اپنا ذاتی سرمایہ سمجھ کر دوسروں کا للچانے کا ذریعہ بنا تا ہے ۔
    اگر بغور دیکھا جائے تو اس فیس بک پر اسلامی چہرے اسکی زینت کو بڑھا رہے ہیں جبکہ اسلام ایک عالمگیر مذہب ہے اور اسکے اپنے خدوخال اور اخلاقی ضوابط ہیں؛ اسکا اپنا ایک چہرہ ہے جسے کسی دوسرے ذرائع سے نمایاں ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ دوسرے چہرے اسکے مرہون منت ہونے چاہیں؛ ا سلامی چہرہ islamicface.com میری طرف سے پہلی کاوش ہے جہاں اسلامی چہروں کی ایک علیحدہ شناخت کا تسلسل قائم کرنے کا تصور پایا جاتا ہے ۔ جہاں اسلامی قدریں؛ ترویج و تفہیم اسلام اور اس کرہء ارض ہر موجود مسلم چہروں کو انٹرنیٹ پر ایک اجتماعی چہرہ دینے کی کاوش کی جائے گی۔ جہاں باہمی کاروبار کو بڑھانے اور باہمی اسلامی روابط کو جدید عوامل کے پیش نظر ایک اجتماعی نہج دینے کا تصور قائم ہوگا۔جبکہ اسکے ساتھ ساتھ جدت کے تمام تقاضوں کو اسلامی نقطہ نظر میں سمویا جائے گا ، جبکہ انفرادی اور اجتماعی رائے کی اہمیت کے پیش نظر آزادی اظہار کو نمایاں حیثیت حاصل ہوگی۔
    ہم لوگ اپنے لیے بہت کچھ کرتے ہیں اور لوگوں کی لیے بھی ؛ بلاگ؛ تحریریں لکھتے ہیں ؛ کبھی اپنے نام کی خاطر کبھی اپنی انا ء کی تسکین خاطر ؛ کبھی ملک کی خاطر اور کبھی پیسے کی خاطر ؛ اگر ایک کام جو کہ ہماری پہچان ہے اور ہمارے ایک چہرہ اور وجود ہونے کی خاطر کر لیا جائے تو ہو سکتا ہے وہی قیمتی سرمایہ بن جائے۔
    اسلامی چہرہ islamicface.com کے لیے آپ سب سے التماس ہے کہ اپنی بھرپور رائے دیں ۔ آپ میں سے اگر کوئی فرد اس کام میں شامل ہونا پسند کرے یا اگر کوئی بھی فرد کسی قسم کی معاونت کا خواہشمند ہے تو مجھے میل کر دے
    www.islamicface.com کا پراجیکٹ رمضان المبارک کے مہینے میں شروع کرنے کا ارادہ ہے۔
    خیر اندیش
    محمدالطاف گوہر
    mrgohar@yahoo.com
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالی اس نیک کاوش میں برکت دے۔ آمین
     
  3. فتاة القرآن
    آف لائن

    فتاة القرآن ممبر

    شمولیت:
    ‏16 ستمبر 2009
    پیغامات:
    35
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    بھائی میں نے کبھی یوز نہیں کیا یہ فیس بک
    مگر یھاں سال پہلے بس اکاؤنٹ بنایا تھا
    مگر کبھی یوز نہیں کیا
    کیا صرف اکاؤنٹ بنانے سے بھی
    میرے روابط سب باآسانی حاصل کر سکتے ہیں ؟
    اور یہ کیسے ممکن ہے ؟
    پلیئز وضاحت کر دیں
    آپکی باتوں نے پریشان کر دیا ہے

    مجھے شوق ہے اپنے رب کے دین کی خدمت کا
    آپ مجھے بھی موقع دیں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں