1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

فہم قرآن (ترجمہ و تفسیر)

'تعلیماتِ قرآن و حدیث' میں موضوعات آغاز کردہ از عبداللہ امانت محمدی, ‏24 فروری 2016۔

  1. عبداللہ امانت محمدی
    آف لائن

    عبداللہ امانت محمدی ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2016
    پیغامات:
    106
    موصول پسندیدگیاں:
    40
    ملک کا جھنڈا:
    وَقُلْنَا يَا آدَمُ اسْكُنْ أَنتَ وَزَوْجُكَ الْجَنَّةَ وَكُلَا مِنْهَا رَغَدًا حَيْثُ شِئْتُمَا وَلَا تَقْرَبَا هَـٰذِهِ الشَّجَرَةَ فَتَكُونَا مِنَ الظَّالِمِينَ ﴿٣٥
    ">اور ہم نے کہہ دیا کہ اے آدم تم اور تمہاری بیوی جنت میں رہو (١) اور جہاں کہیں سے چاہو با فراغت کھاؤ پیو، لیکن اس درخت کے قریب بھی نہ جانا (٢) ورنہ ظالم ہو جاؤ گے۔
    ٣٥۔١ یہ حضرت آدم علیہ السلام کی تیسری فضیلت ہے جو جنت کو ان کا مسکن بنا کر عطا کی گئی۔
    ٣٥۔٢ یہ درخت کس چیز کا تھا؟ اس کی بابت قرآن و حدیث میں کوئی وضاحت نہیں ہے۔ اس کو گندم کا درخت مشہور کر دیا گیا ہے جو بے اصل بات ہے ہمیں اس کا نام معلوم کرنے کی ضرورت ہے نہ اس کا کوئی فائدہ ہی ہے۔

    فَأَزَلَّهُمَا الشَّيْطَانُ عَنْهَا فَأَخْرَجَهُمَا مِمَّا كَانَا فِيهِ ۖ وَقُلْنَا اهْبِطُوا بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ ۖوَلَكُمْ فِي الْأَرْضِ مُسْتَقَرٌّ وَمَتَاعٌ إِلَىٰ حِينٍ ﴿٣٦

    ">لیکن شیطان نے ان کو بہکا کر وہاں سے نکلوا دیا (١) اور ہم نے کہہ دیا کہ اتر جاؤ تم ایک دوسرے کے دشمن ہو (٢) اور ایک وقت مقرر تک تمہارے لئے زمین میں ٹھہرنا اور فائدہ اٹھانا ہے۔
    ٣٦۔١ شیطان نے جنت میں داخل ہو کر روبرو انہیں بہکایا یا وسوسہ اندازی کے ذریعے سے اس کی بابت کوئی وضاحت نہیں۔ تاہم یہ واضح ہے جس طرح سجدے کے حکم کے وقت اس نے حکم الٰہی کے مقابلے میں قیاس سے کام لے کر سجدے سے انکار کیا اسی طرح اس موقع پر اللہ تعالٰی کے حکم (وَلَا تَقْرَبَا) کی تاویل کر کے حضرت آدم علیہ السلام کو پھسلانے میں کامیاب ہو گیا جس کی تفصیل سورۃ اعراف میں آئے گی۔ گویا حکم الٰہی کے مقابلے میں قیاس اور نص کا ارتکاب بھی سب سے پہلے شیطان نے کیا۔
    ٣٦۔٢ مراد آدم علیہ السلام اور شیطان ہیں جو ایک دوسرے کے دشمن ہیں۔
     
  2. عبداللہ امانت محمدی
    آف لائن

    عبداللہ امانت محمدی ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2016
    پیغامات:
    106
    موصول پسندیدگیاں:
    40
    ملک کا جھنڈا:
    فَتَلَقَّىٰ آدَمُ مِن رَّبِّهِ كَلِمَاتٍ فَتَابَ عَلَيْهِ ۚ إِنَّهُ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ ﴿٣٧
    ">(حضرت) آدم علیہ السلام نے اپنے رب سے چند باتیں سیکھ لیں (١) اور اللہ تعالٰی نے ان کی توبہ قبول فرمائی، بیشک وہ ہی توبہ قبول کرنے والا ہے۔
    ٣٧۔١ حضرت آدم علیہ السلام جب پشیمانی میں ڈوبے دنیا میں تشریف لائے تو توبہ و استغفار میں مصروف ہوگئے۔ اس موقع پر بھی اللہ تعالٰی نے رہنمائی و دست گیری فرمائی اور وہ کلمات معافی سکھا دیئے جو الاعراف میں بیان کئے گئے ہیں (رَبَّنَا ظَلَمْنَآ اَنْفُسَنَا ۫وَاِنْ لَّمْ تَغْفِرْ لَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَكُوْنَنَّ مِنَ الْخٰسِرِيْنَ) 7۔ الاعراف:23) بعض حضرات یہاں ایک موضوع روایت کا سہارا لیئے ہوئے کہتے ہیں کہ حضرت آدم نے عرش الہی پر لَا اِلٰہ اِلَا اللّٰہ مَحَمَد رَّسُوْلُ اللّٰہ لکھا ہوا دیکھا اور محمد رسول اللہ کے وسیلے سے دعا مانگی تو اللہ تعالٰی نے انہیں معاف کر دیا۔ یہ روایت بے سند ہے اور قرآن کے بھی معارض ہے ۔ علاوہ ازیں اللہ تعالیٰ کے بتلائے ہوئے طریقے کے بھی خلاف ہے ۔ تمام انبیاء علیھم السلام نے ہمیشہ براہ راست اللہ سے دعائیں کی ہیں کسی نبی ،ولی ، بزرگ کا واسطہ اور وسیلہ نہیں پکڑا اس لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سمیت تمام انبیاء کا طریقہ دعایہی رہا ہے کہ بغیر کسی واسطے اور وسیلے کے اللہ کی بارگاہ میں دعا کی جائے۔
     
  3. الکرم
    آف لائن

    الکرم ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جون 2011
    پیغامات:
    3,090
    موصول پسندیدگیاں:
    1,180
    ملک کا جھنڈا:
    ہر اہم کام کے شروع کرنے سے پہلے بسم اللہ پڑھنے کی تاکید کی گئی ہے۔ چنانچہ حکم دیا گیا ہے کہ کھانے، ذبح، وضو اور جماع سے پہلے بِسْمِ اللّٰهِ پڑھو۔ تاہم قرآن کریم کی تلاوت کے وقت، بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ، سے پہلے ( اَعُوْذُ باللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ) پڑھنا بھی ضروری ہے جب تم قرآن کریم پڑھنے لگو تو اللہ کی جناب میں شیطان رجیم سے پناہ مانگو۔[/QUOTE]


    محترم السلام علیکم
    کیا ان چہار حالتوں میں ، بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ، مکمل پڑہا جائے گا ؟
     
    جبار گجر نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. عبداللہ امانت محمدی
    آف لائن

    عبداللہ امانت محمدی ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2016
    پیغامات:
    106
    موصول پسندیدگیاں:
    40
    ملک کا جھنڈا:
    قُلْنَا اهْبِطُوا مِنْهَا جَمِيعًا ۖ فَإِمَّا يَأْتِيَنَّكُم مِّنِّي هُدًى فَمَن تَبِعَ هُدَايَ فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ ﴿٣٨
    ">ہم نے کہا تم سب یہاں سے چلے جاؤ، جب کبھی تمہارے پاس میری ہدایت پہنچے تو اس کی تابعداری کرنے والوں پر کوئی خوف و غم نہیں۔

    وَالَّذِينَ كَفَرُوا وَكَذَّبُوا بِآيَاتِنَا أُولَـٰئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ ۖ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ ﴿٣٩

    ">اور جو انکار کر کے ہماری آیتوں کو جھٹلائیں، وہ جہنمی ہیں اور ہمیشہ اسی میں رہیں گے۔ (۱)
    ٣٩۔١قبولیت دعا کے باوجود اللہ تعالٰی نے انہیں دوبارہ جنت میں آباد کرنے کے بجائے دُنیا ہی میں رہ کر جنت کے حصول کی تلقین فرمائی اور حضرت آدم علیہ السلام کے واسطے تمام بنو آدم کو جنت کا یہ راستہ بتلایا جا رہا ہے۔ کہ انبیاء علیہم کے ذریعے سے میری ہدایت ( زندگی گزارنے کے احکام وضابطے) تم تک پہنچے گی جو اس کو قبول کرے گا وہ جنت کا مستحق اور بصورت دیگر عذاب الٰہی کا سزاوار ہوگا۔ ان پر خوف نہیں ہوگا۔ کا تعلق آخرت سے ہے ۔ ای فیما یستقبلونہ من امر الاخرۃ اور حزن نہیں ہوگاکا تعلق دنیا سے ۔ علی ما فاتھم من امورالدنیا(جو فوت ہوگیا امور دنیا سے یا اپنے پیچھے دنیا میں چھوڑ آئے) جس طرح دوسرے مقام پر ہے آیت(فَمَنِ اتَّبَعَ هُدَايَ فَلَا يَضِلُّ وَلَا يَشْقٰي )20۔طہ 259)۔ جس نے میری ہدایت کی پیروی کی پس وہ (دنیا میں) گمراہ ہوگا اور نہ( آخرت میں ) بدبخت۔ ابن کثیر ۔ گویا آیت ( لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا ھُمْ يَحْزَنُوْنَ )10۔یونس:62) کا مقام ہر مومن صادق کو حاصل ہے یہ کوئی ایسا مقام نہیں جو صرف بعض اولیاء اللہ ہی کو حاصل ہے اور پھر مقام کا مفہوم بھی کچھ بیان کیا جاتا ہے ۔ حالانکہ تمام مومنین و متقین بھی اولیاء اللہ ہیں ۔ اولیاء اللہ کوئی الگ مخلوق نہیں ۔ ہاں البتہ اولیاء کے درجات میں فرق آسکتا ہے ۔
     
  5. عبداللہ امانت محمدی
    آف لائن

    عبداللہ امانت محمدی ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2016
    پیغامات:
    106
    موصول پسندیدگیاں:
    40
    ملک کا جھنڈا:
    يَا بَنِي إِسْرَائِيلَ اذْكُرُوا نِعْمَتِيَ الَّتِي أَنْعَمْتُ عَلَيْكُمْ وَأَوْفُوا بِعَهْدِي أُوفِ بِعَهْدِكُمْ وَإِيَّايَ فَارْهَبُونِ ﴿٤٠
    ">بنی اسرائیل (١) میری اس نعمت کو یاد کرو جو میں نے تم پر انعام کی اور میرے عہد کو پورا کرو میں تمہارے عہد کو پورا کروں گا اور مجھ ہی سے ڈرو۔
    ٤٠۔١ اِسرا ئِیْلُ(بمنعی عبداللہ) حضرت یعقوب علیہ السلام کا لقب تھا۔ یہود کو بنو اسرائِیْل کہا جاتا تھا یعنی یعقوب علیہ السلام کی اولاد۔ کیونکہ حضرت یعقوب علیہ السلام کے بارہ بیٹے تھے جس میں یہود کے بارہ قبیلے بنے اور ان میں بکثرت انبیاء اور رسل تھے۔ یہود کو عرب میں اس کی گزشتہ تاریخ اور علم و مذہب سے وابستگی کی وجہ سے ایک خاص مقام حاصل تھا اس لئے انہیں گزشتہ انعامات الٰہی یاد کرا کے کہا جا رہا ہے کہ تم میرا وہ عہد پورا کرو جو تم سے نبی آخر زمان کی نبوت اور ان پر ایمان لانے کی بابت لیا گیا تھا۔ اگر تم اس عہد کو پورا کرو گے تو میں اپنا عہد پورا کروں گا کہ تم سے وہ بوجھ اتار دئیے جائیں گے اور جو تمہاری غلطیاں اور کوتاہیوں کی وجہ سے بطور سزا پر لادھ دیئے گئے تھے اور تمہیں دوبارہ عروج عطا کیا جائے گا۔ اور مجھ سے ڈرو کہ میں تمہیں مسلسل اس ذلت و ادبار میں مبتلا رکھ سکتا ہوں جس میں تم بھی مبتلا ہو اور تمہارے آبا و اجداد بھی مبتلا رہے۔
     
  6. عبداللہ امانت محمدی
    آف لائن

    عبداللہ امانت محمدی ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2016
    پیغامات:
    106
    موصول پسندیدگیاں:
    40
    ملک کا جھنڈا:
    وَآمِنُوا بِمَا أَنزَلْتُ مُصَدِّقًا لِّمَا مَعَكُمْ وَلَا تَكُونُوا أَوَّلَ كَافِرٍ بِهِ ۖ وَلَا تَشْتَرُوا بِآيَاتِي ثَمَنًا قَلِيلًا وَإِيَّايَ فَاتَّقُونِ ﴿٤١
    ">اور اس کتاب پر ایمان لاؤ جو میں نے تمہاری کتابوں کی تصدیق میں نازل فرمائی ہے اور اس (١) کے ساتھ تم ہی پہلے کافر نہ بنو اور میری آیتوں کو تھوڑی تھوڑی قیمتوں پر (٢) نہ فروخت کرو اور صرف مجھ ہی سے ڈرو۔
    ٤١۔١ بِہِ کی ضمیر قرآن کی طرف یا حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ہے۔ دونوں ہی قول صیح ہیں کیونکہ دونوں آپس میں لازم اور ملزوم ہیں، جس نے قرآن کے ساتھ کفر کیا اس نے محمد رسول اللہ کے ساتھ کفر کیا، جس نے قرآن کے ساتھ کفر کیا، اس نے محمد رسول صلی اللہ علیہ وسلم ساتھ کفر کیا (ابن کثیر) پہلے کافر نہ بنو کا مطلب ہے ایک تو تمہیں جو علم ہے دوسرے اس سے محروم ہیں، اس لئے تمہاری ذمہ داری سب سے زیادہ ہے۔ دوسرے مدینہ میں یہود کو سب سے پہلے دعوت ایمان دی گئی، ورنہ ہجرت سے پہلے بہت سے لوگ قبول اسلام کر چکے ہوتے، اس لئے انہیں تنبیہ کی جا رہی ہے کہ یہودیوں میں تم اولین کافر مت بنو۔ اگر ایسا کرو گے تو تمام یہودیوں کے کفر کا وبال تم پر ہوگا۔
    ٤١۔٢ تھوڑی قیمت پر فروخت نہ کرو :کا یہ مطلب نہیں کہ زیادہ معاوضہ مل جائے تو احکام الٰہی کا سودا کر لو۔ بلکہ مطلب یہ ہے کہ احکام الٰہی کے مقابلے میں دنیاوی مفادات کو اہمیت نہ دو۔ احکام الٰہی تو اتنے قیمتی ہیں کہ ساری دنیا کا مال و متاع بھی ان کے مقابلے میں ہیچ اور قلیل ہے۔ آیت میں اصل مخاطب اگرچہ بنی اسرائیل ہیں، لیکن یہ حکم قیامت تک آنے والوں کے لئے ہے، جو بھی محض طلب دنیا کے لئے گریز کرے گا وہ اس وعید میں شامل ہوگا۔ (فتح القدیر)
     
  7. عبداللہ امانت محمدی
    آف لائن

    عبداللہ امانت محمدی ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2016
    پیغامات:
    106
    موصول پسندیدگیاں:
    40
    ملک کا جھنڈا:
    وَلَا تَلْبِسُوا الْحَقَّ بِالْبَاطِلِ وَتَكْتُمُوا الْحَقَّ وَأَنتُمْ تَعْلَمُونَ ﴿٤٢
    ">اور حق کو باطل کے ساتھ خلط ملط نہ کرو اور نہ حق کو چھپاؤ، تمہیں تو خود اس کا علم ہے۔

    وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَارْكَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ ﴿٤٣

    ">اور نمازوں کو قائم کرو اور زکوۃ دو اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرو۔

    أَتَأْمُرُونَ النَّاسَ بِالْبِرِّ وَتَنسَوْنَ أَنفُسَكُمْ وَأَنتُمْ تَتْلُونَ الْكِتَابَ ۚ أَفَلَا تَعْقِلُونَ ﴿٤٤

    ">کیا لوگوں کو بھلائیوں کا حکم کرتے ہو؟ اور خود اپنے آپ کو بھول جاتے ہو باوجودیکہ تم کتاب پڑھتے ہو، کیا اتنی بھی تم میں سمجھ نہیں؟۔

    وَاسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلَاةِ ۚ وَإِنَّهَا لَكَبِيرَةٌ إِلَّا عَلَى الْخَاشِعِينَ ﴿٤٥

    ">صبر اور نماز کے ساتھ مدد طلب کرو (١) یہ چیز شاق ہے، مگر ڈر رکھنے والوں پر۔ (۲)
    ٤٥۔١ صبر اور نماز ہر اللہ والے کے لئے دو بڑے ہتھیار ہیں۔ نماز کے ذریعے سے ایک مومن کا رابطہ و تعلق اللہ تعالٰی سے استوار ہوتا ہے۔ جس سے اسے اللہ تعالٰی کی تائید اور نصرت حاصل ہوتی ہے۔ صبر کے ذریعے سے کردار کی پختگی اور دین میں استقامت حاصل ہوتی ہے۔ حدیث میں آتا ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو جب بھی کوئی اہم معاملہ پیش آتا آپ فورا نماز کا اہتمام فرماتے (فتح القدیر)۔
    ٤٥۔٢ نماز کی پابندی عام لوگوں کے لئے گراں ہے ، لیکن خشوع و خضوع کرنے والوں کے لئے یہ آسان بلکہ اطمینان اور راحت کا باعث ہے۔ یہ کون لوگ ہیں؟ وہ جو قیامت پر پورا یقین رکھتے ہیں ۔ گویا قیامت پر یقین اعمال خیر کو کر دیتا اور آخرت سے بےفکری انسان کو بےعمل بلکہ بد عمل بنا دیتی ہے۔

    الَّذِينَ يَظُنُّونَ أَنَّهُم مُّلَاقُو رَبِّهِمْ وَأَنَّهُمْ إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ﴿٤٦

    ">جو جانتے ہیں کہ بیشک وہ اپنے رب سے ملاقات کرنے والے اور یقیناً اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں۔
     
  8. عبداللہ امانت محمدی
    آف لائن

    عبداللہ امانت محمدی ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2016
    پیغامات:
    106
    موصول پسندیدگیاں:
    40
    ملک کا جھنڈا:
    يَا بَنِي إِسْرَائِيلَ اذْكُرُوا نِعْمَتِيَ الَّتِي أَنْعَمْتُ عَلَيْكُمْ وَأَنِّي فَضَّلْتُكُمْ عَلَى الْعَالَمِينَ ﴿٤٧
    ">اے اولاد یعقوب میری اس نعمت کو یاد کرو جو میں نے تم پر انعام کی اور میں نے تمہیں تمام جہانوں پر فضیلت دی (١)
    ٤٧۔١ یہاں سے دوبارہ اسرائیل کو وہ انعامات یاد کرائے جا رہے ہیں جو ان پر کئے گئے اور ان کو قیامت کے دن سے ڈرایا جا رہا ہے جس دن نہ کوئی کسی کے کام آئے گا نہ سفارش قبول ہوگی نہ معاوضہ دے کر چھٹکارہ ہو سکے گا، اور نہ کوئی مددگار آگے آئے گا۔ ایک انعام یہ بیان فرمایا کہ ان کو تمام جہانوں پر فضیلت دی گئی یعنی امت محمدیہ سے پہلے افضل العالمین ہونے کی یہ فضیلت بنواسرائیل کو حاصل تھی جو انہوں نے معصیت الٰہی کا ارتکاب کرکے گنوالی اور امت محمدیہ کو خیرامۃ کے لقب سے نوازا گیا ۔ اس میں اس امر پر تنبیہ ہے کہ انعامات الٰہی کسی خاص نسل کے ساتھ وابستہ نہیں ہیں بلکہ یہ ایمان اور عمل کی بنیاد پر ملتے ہیں اور ایمان وعمل سے محرومی پر سلب کرلئے جاتے ہیں ، جس طرح امت محمدیہ کی اکثریت بھی اس وقت اپنی بدعملیوں اور شرک و بدعات کے ارتکاب کی وجہ سے خیرامۃ کے بجائے شرامۃ بنی ہوئی ہے ۔ ھداھا اللہ تعالی
    یہود کو یہ دھوکا بھی تھا کہ ہم اللہ کے محبوب اور چہیتے ہیں۔ اس لئے مواخذہ آخرت سے محفوظ رہیں گے اللہ تعالیٰ نے فرما دیا کہ وہاں اللہ تعالیٰ کے نافرمانوں کو کوئی سہارا نہیں دے سکے گا۔ اسی فریب میں امت محمدیہ بھی مبتلا ہے اور مسئلہ شفاعت کو (جواہل سنت کے یہاں مسلمہ ہے ) اپنی بدعملی کا جواز بنا رکھا ہے۔
     
  9. مالا
    آف لائن

    مالا ممبر

    شمولیت:
    ‏7 نومبر 2013
    پیغامات:
    381
    موصول پسندیدگیاں:
    194
    نعیم اور عبداللہ امانت محمدی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. جبار گجر
    آف لائن

    جبار گجر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2010
    پیغامات:
    377
    موصول پسندیدگیاں:
    185
    ملک کا جھنڈا:

    محترم السلام علیکم
    کیا ان چہار حالتوں میں ، بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ، مکمل پڑہا جائے گا ؟[/QUOTE]

    جواب نہیں آیا
     
  11. عبداللہ امانت محمدی
    آف لائن

    عبداللہ امانت محمدی ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2016
    پیغامات:
    106
    موصول پسندیدگیاں:
    40
    ملک کا جھنڈا:
    وَإِذْ وَاعَدْنَا مُوسَىٰ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً ثُمَّ اتَّخَذْتُمُ الْعِجْلَ مِن بَعْدِهِ وَأَنتُمْ ظَالِمُونَ ﴿٥١
    ">اور ہم نے (حضرت) موسیٰ علیہ السلام سے چالیس راتوں کا وعدہ کیا، پھر تم نے اس کے بعد بچھڑا پوجنا شروع کر دیا اور ظالم بن گئے۔ (١)
    ٥١۔١یہ گؤ سالہ پرستی کا واقعہ اس وقت ہوا جب فرعونیوں سے نجات پانے کے بعد بنو اسرائیل جزیرہ نماء سینا پہنچے۔ وہاں اللہ تعالٰی نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو تورات دینے کے لئے چالیس راتوں کے لئے کوہ طور پر بلایا، حضرت موسیٰ علیہ السلام کے جانے کے بعد بنی اسرائیل نے سامری کے پیچھے لگ کر بچھڑے کی پوجا شروع کر دی۔ انسان کتنا ظاہر پرست ہے کہ اللہ تعالٰی کی قدرت کی بڑی بڑی نشانیاں دیکھنے کے باوجود اور نبیوں (حضرت ہارون و موسیٰ علیہ السلام) کی موجودگی کے باوجود بچھڑے کو اپنا معبود سمجھ لیا۔آج کا مسلمان بھی شرکیہ عقائد واعمال میں بری طرح مبتلا ہے لیکن وہ سمجھتا ہے کہ مسلمان مشرک کس طرح ہوسکتا ہے ؟ ان مشرک مسلمانوں نے شرک کو پتھر کی مورتیوں کے بچاریوں کے لئے خاص کردیا ہے کہ صرف وہی مشرک ہیں ۔ جب کہ یہ نام نہاد مسلمان بھی قبروں پر قبوں کے ساتھ وہی کچھ کرتے جو پتھر کے پچاری اپنی مورتیوں کے ساتھ کرتے ہیں۔ اعاذنااللہ منہ

    ثُمَّ عَفَوْنَا عَنكُم مِّن بَعْدِ ذَٰلِكَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ ﴿٥٢

    ">لیکن ہم نے باوجود اس کے پھر بھی تمہیں معاف کردیا، تاکہ تم شکر کرو۔

    وَإِذْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ وَالْفُرْقَانَ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ ﴿٥٣

    ">اور ہم نے (حضرت) موسیٰ (علیہ السلام) کو تمہاری ہدایت کے لئے کتاب اور معجزے عطا فرمائے (١)
    ٥٣۔١ یہ بھی بحرہ قلزم پار کرنے کے بعد کا واقعہ ہے (ابن کثیر) ممکن ہے کتاب یعنی تورات کو فرقان سے بھی تعبیر کیا گیا ہو کیونکہ ہر آسمانی کتاب حق و باطل کو واضح کرنے والی ہوتی ہے یا معجزات کو فرقان کہا گیا ہے کہ معجزات بھی حق و باطل کی پہچان میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
     
  12. عبداللہ امانت محمدی
    آف لائن

    عبداللہ امانت محمدی ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2016
    پیغامات:
    106
    موصول پسندیدگیاں:
    40
    ملک کا جھنڈا:
    جی ہاں ہر پیغام ناظم کی منظوری کے بعد ظاہر ہوتا ہے۔
     
  13. عبداللہ امانت محمدی
    آف لائن

    عبداللہ امانت محمدی ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2016
    پیغامات:
    106
    موصول پسندیدگیاں:
    40
    ملک کا جھنڈا:

    محترم السلام علیکم
    کیا ان چہار حالتوں میں ، بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ، مکمل پڑہا جائے گا ؟[/QUOTE]
    جواب نہیں آیا[/QUOTE]
    ان مسائل و احکام کے متعلق تفصیل سے پڑھنے کے لیے لنک پر کلک کریں:
    http://www.kitabosunnat.com/bsearch...1&search=concatenate_field_search&task=search
     
  14. الکرم
    آف لائن

    الکرم ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جون 2011
    پیغامات:
    3,090
    موصول پسندیدگیاں:
    1,180
    ملک کا جھنڈا:

    جواب نہیں آیا[/QUOTE]
    ان مسائل و احکام کے متعلق تفصیل سے پڑھنے کے لیے لنک پر کلک کریں:
    http://www.kitabosunnat.com/bsearch...1&search=concatenate_field_search&task=search[/QUOTE]

    محترم
    آپ ترجمہ و تفسیر یہاں تعلیم فرما رہے ہیں
    میرے سوال کا جواب بھی یہیں تعلیم فرما دیں
    ورنہ ،،،
    بہترین اور نہائیت خوبصورت ترجمہ و تفسیر کا لنک تو یہاں پہلے سے ہی مؤجود ہیں
    http://www.oururdu.com/forums/index.php?threads/تفسیر-ضیاءالقرآن-مکمل.27797/
     
    نعیم اور سعدیہ .نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. عبداللہ امانت محمدی
    آف لائن

    عبداللہ امانت محمدی ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2016
    پیغامات:
    106
    موصول پسندیدگیاں:
    40
    ملک کا جھنڈا:
    بَلَىٰ مَن كَسَبَ سَيِّئَةً وَأَحَاطَتْ بِهِ خَطِيئَتُهُ فَأُولَـٰئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ ۖ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ﴿٨١
    ">یقیناً جس نے برے کام کئے اور اس کی نافرمانیوں نے اسے گھیر لیا اور وہ ہمیشہ کے لئے جہنمی ہے۔

    وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ أُولَـٰئِكَ أَصْحَابُ الْجَنَّةِ ۖهُمْ فِيهَا خَالِدُونَ ﴿٨٢
    ">اور جو لوگ ایمان لائیں اور نیک کام کریں وہ جنتی ہیں جو جنت میں ہمیشہ رہیں گے (١
    ٨٢۔١ یہ یہود کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے جنت یا جہنم کا اصول بیان کیا جا رہا ہے، جس کے نامہء اعمال میں برائیاں ہی برائیاں ہونگی، یعنی کفر اور شرک، اور جو مومن گنہگار ہونگے ان کا معاملہ اللہ کے سپرد ہوگا وہ چاہے گا تو اپنے فضل و کرم سے ان کے گناہ معاف فرما کر بطور سزا کچھ عرصہ جہنم میں رکھنے کے بعد یا نبی کی شفاعت سے ان کو جنت میں داخل فرما دے گا جیسا کہ یہ باتیں صحیح احادیث سے ثابت ہیں اور اہل سنت کا عقیدہ ہے۔
     
  16. سعدیہ
    آف لائن

    سعدیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    4,590
    موصول پسندیدگیاں:
    2,393
    ملک کا جھنڈا:
    صل اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔

    حضرت علیؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہؐ نے فرمایا: ”وہ شخص بڑا بخیل ہے جس کے پاس میرا ذکر ہوا اور اس نے مجھ پر درود نہ بھیجا-“ (مسنداحمد:۱/۲٠۱) ایک بار منبر کی سیڑھیوں پر قدم رکھتے ہوئے تین بار آپ نے آمین آمین آمین کہا تو صحابہؓ کے استفسار پر آپ نے فر مایا: ”میرے پاس جبرائیلؑ آئے تھے- تین کاموں کے نہ کرنے والے پر انہوں نے اللہ کی لعنت بتائی تو میں نےا س پر آمین کہا-ان باتوں میں ایک بات یہ بھی تھی کہ جس مسلمان کے سامنے میرا نام لیا جائے اور وہ مجھ پر درود نہ پڑھے تو اس پر اللہ کی لعنت ہو- اور میں نے اس پر آمین کہا-“ (مستدرک حاکم:۴/۱۵۳ و بخاری)

    جناب اپنے قلم کی روانی کو حضور رحمت اللعالمین صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس پر درودوسلام بھی سکھا دیجئے ۔ مباداحدیث پاک کے مطابق بخیل، ملعون اور راندہ درگاہ نہ بن جائیں۔
     
    سید شہزاد ناصر اور عبداللہ امانت محمدی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. عبداللہ امانت محمدی
    آف لائن

    عبداللہ امانت محمدی ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2016
    پیغامات:
    106
    موصول پسندیدگیاں:
    40
    ملک کا جھنڈا:
    پہلی بات یہ ہے کہ درود شریف پڑھنا بہت بڑا عمل ہے اور کوئی بھی مسلمان اس کا انکار نہیں کرتا۔
    دوسری بات آپ میرا لکھا ہوا ناول یا کالمز پڑھیں تو آپ کو ان شاءاللہ کوئی بھی ایسا جملہ نہیں ملے گا جس میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نام ہو اور ساتھ میں درود شریف نہ لکھا ہو۔
    تیسری بات آپ نے جو جملہ کوڈ کیا ہے وہ تفسیر سے کاپی پیسٹ کیا ہے ہو سکتا ہے وہ تفسیر والے ساتھ درود لکھنا بھول گئے ہوں۔ ہمیں ان پر فتوے لگانے کی بجائے انہیں بتانا چاہیے کہ جناب یہاں آپ سے یہ بھول ہوئی ہے کیونکہ اکثر مقامات پر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نام ساتھ درود شریف لکھا ہوتا ہے۔
     
  18. سعدیہ
    آف لائن

    سعدیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    4,590
    موصول پسندیدگیاں:
    2,393
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کہاں سے فارغ التحصیل ہیں اور آپکے استاد یا اساتذہ کا نام کیا ہے؟
     
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. عبداللہ امانت محمدی
    آف لائن

    عبداللہ امانت محمدی ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2016
    پیغامات:
    106
    موصول پسندیدگیاں:
    40
    ملک کا جھنڈا:
    بی ایس سی کیا ہے اور دینی تعلیم کے لیے وفاق المدارس السلفیہ پاکستان سے درس نظامی کر رہا ہوں۔
    حکیم ابو عبداللہ غلام نبی خادم
     
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
    اللہ ہم سب کو دین کے مطابق چلنے کی توفیق عطا فرمائے
    کچھ سوالات
    کیا یہ تحریریں آپ کی اپنی ہیں؟
    آپ کس درسگاہ سے فارغ التحصیل ہیں؟
    کیا آپ کے پاس کسی مدرسہ کی سند ہے؟
    ان سوالات کا جواب ملے تو بات کچھ آگے بڑھے
    اور ہمیں بھی کچھ سیکھنے کا موقع ملے
     
  21. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    اب چند سوالات اور
    آپ بی ایس سی کمپیوٹر سائینس ہیں۔کیا آپ۔کو پتہ۔نہیں۔کاپی پیسٹ اور خود لکھی ہوئی تحریر کا فرق فورا معلوم ہو جاتا ہے
    کیا مدرسہ میں زیر تعلیم طالب علم کو اجازت ہے کہ۔وہ وراثت جیسے بیچیدہ موضوع پر تحریر کرے(ویسےصاف معلوم ہتا ہے کاپی پیسٹ کا کمال ہے ہینگ لگی نہ پھٹکری اور رنگ بھی چوکھا)
    کیا کاپی پیسٹنگ کی ہوئی تحریریں اپنے نام سے پوسٹ کرنا بددیانتی نہیں؟
    کیا ہمارا مذہب اس بات کی اجازت دیتا ہے؟
    دینی۔تحریروں میں۔مضحکہ۔خیز سمائیل منہہ۔چڑا رہی ہیں بی ایس سی۔کمپیوٹر سائینس ہو کر بھی آپ اس کا سدباب نہ۔کر سکے؟
    معاف کیجئے گا ان تحاریر کا مقصد دین کی خدمت نہیں۔اپنا قد کاٹھ اونچا کرنے کی ایک بھونڈی کوشش ہے
    کئی اراکین نے آپ کو شاروں کنائیوں۔میں سمجھایا
    کیا یہ نوشتہ دیوار آپ نے نہیں پڑھا؟
    ان سوالات کے جوابات کا انتظار رہے گا
     
    Last edited: ‏24 اپریل 2016
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  22. عبداللہ امانت محمدی
    آف لائن

    عبداللہ امانت محمدی ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2016
    پیغامات:
    106
    موصول پسندیدگیاں:
    40
    ملک کا جھنڈا:
    وہ تحریریں جن کے نیچے میرا نام لکھا ہے اور وہ تمام جو میرے بلاگ (http://aamuhammadi.blogspot.com) پر موجود ہیں الحمدللہ میں نے ہی لکھیں ہیں۔ البتہ جو تفسیر میں اس فورم پر لکھ رہا ہوں وہ "تفسیر احسن البیان"، سے کاپی پیسٹ کر رہا ہوں۔
    وفاق المدارس السلفیہ پاکستان سے درس نظامی کر رہا ہوں۔
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  23. عبداللہ امانت محمدی
    آف لائن

    عبداللہ امانت محمدی ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2016
    پیغامات:
    106
    موصول پسندیدگیاں:
    40
    ملک کا جھنڈا:
    پہلی بات قل ھاتوا برھانکم ان کنتم صادقین: اگر تم سچے ہوتو اپنی دلیل پیش کرو، کہ یہ کاپی پیسٹ تحریریں ہیں اور کہاں سے کاپی کی گیئں ہیں۔
    دوسری بات کیا آپ نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان نہیں پڑھا کہ:" بَلِّغُوا عَنِّي وَلَوْ آيَةً : یعنی میری طرف سے دوسروں تک دین پہنچاؤ ،خواہ ایک آیت ہی ہو '' اس لیے مجھے اجازت ہے کہ جو مجھے آیت آتی ہے میں دوسروں تک پہنچاؤں۔
    کونسی والی تحریر اپنے نام سے پیسٹ کی ہے؟
    کس بات کی اجازت؟
    ان تحریروں کا مقصد کیا ہے اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے جس کی خوشنودی کے لیے لکھی گئیں ہیں۔
     
  24. عبداللہ امانت محمدی
    آف لائن

    عبداللہ امانت محمدی ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2016
    پیغامات:
    106
    موصول پسندیدگیاں:
    40
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کا اردو کی کتاب کا استاد یا اساتذہ کون ہیں؟
    اب ایک سوال
    آپ کو کس نے اجازت دی ہے کہ لوگوں کو گمراہ کریں اردو کے غلط الفاظ لکھ کر؟
     
  25. عبداللہ امانت محمدی
    آف لائن

    عبداللہ امانت محمدی ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2016
    پیغامات:
    106
    موصول پسندیدگیاں:
    40
    ملک کا جھنڈا:
    وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ آمِنُوا بِمَا أَنزَلَ اللَّـهُ قَالُوا نُؤْمِنُ بِمَا أُنزِلَ عَلَيْنَا وَيَكْفُرُونَ بِمَا وَرَاءَهُ وَهُوَ الْحَقُّ مُصَدِّقًا لِّمَا مَعَهُمْ ۗ قُلْ فَلِمَ تَقْتُلُونَ أَنبِيَاءَ اللَّـهِ مِن قَبْلُ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ ﴿٩١
    ">اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی اتاری ہوئی کتاب پر ایمان لاؤ تو کہہ دیتے ہیں کہ جو ہم پر اتاری گئی اس پر ہمارا ایمان ہے (١) حالانکہ اس کے بعد والی کے ساتھ جو ان کی کتاب کی تصدیق کرنے والی ہے، کفر کرتے ہیں، اچھا ان سے یہ تو دریافت کریں اگر تمہارا ایمان پہلی کتابوں پر ہے تو پھر تم نے اگلے انبیاء کو کیوں قتل کیا؟ (٢
    ٩١۔١ یعنی تورات پر ہم ایمان رکھتے ہیں یعنی اس کے بعد ہمیں قرآن پر ایمان لانے کی ضرورت نہیں ہے۔
    ٩١۔٢ یعنی تمہارا تورات پر دعویٰ ایمان بھی صحیح نہیں ہے۔ اگر تورات پر تمہارا ایمان ہوتا تو انبیاء علیہم السلام کو تم قتل نہ کرتے۔ اس سے معلوم ہوا کہ اب بھی تمہارا انکار محض حسد اور عناد پر مبنی ہے۔

    (تفسیر احسن البیان)
     
  26. الکرم
    آف لائن

    الکرم ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جون 2011
    پیغامات:
    3,090
    موصول پسندیدگیاں:
    1,180
    ملک کا جھنڈا:

    محترم السلام علیکم
    کیا ان چہار حالتوں میں ، بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ، مکمل پڑہا جائے گا ؟[/QUOTE]


    محترم آپ ے میرے سوال کا کوئی تسلی بخش جواب ابھی تک ہی دیا
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  27. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    ماشاءاللہ
    ایک چاول سے پوری دیگ کا اندازہ ہو گیا
    املاء کی غلطی سے گمراہی کا کیا تعلق
    کیا کہنے جناب
    پاپوش میں کرن لگائی آفتاب کی
    جو بات کی خدا کی قسم لاجواب کی
    ہم تو دنیا دار سیاہ کار گناہ گار بندے ہیں آپ کے کندھوں پر دین کی خدمت کا بار گراں ہے پہلے اس قابل بنیں کہ اس بار گراں کو اُٹھا سکیں

    کس کی نمود کے لیے شام و سحر ہیں
    گرم سیرشانہ روزگار پر بار گراں ہے تو کہ میں
    تو کف خاک و بے بصر ، میں کف خاک و خود نگر
    کشت وجود کے لیے آب رواں ہے تو کہ میں
     
    Last edited: ‏26 اپریل 2016
    پاکستانی55، نعیم اور ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  28. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    ستائش گر ہے زاہد اسقدر جس باغ رضواں کا
    وہ اک گلدستہ ہے ہم بے خودوں طاق نیساں کا

    میں۔کوئی بہت ذیادہ مذھبی نہیں۔مگر درج ذیل سطور کیا تاثر قائم کر رہی ہیں کچھ غور کیا آپ۔نے؟
    9۔الزمر:3 اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم
    1۔ الانبیاء:9 تم اور جن کی تم عبادت کرتے ہو جہنم کا ایندھن ہونگے
    اس طرف توجہ بھی دلائی مگر صاحب دھاگہ کے نزدیک یہ کوئی ایشو نہیں مگر یہ دیکھ کر ہی میں اپنے اوپر قابو نہ رکھ سکا
    دیگر ممبران کیا کہتے ہیں اس بارے میں؟
     
    Last edited: ‏27 اپریل 2016
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  29. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بھائی آپ اہلحدیث سلفی مکتبہ فکر سے تعلق رکھتے ہیں ؟
     
    پاکستانی55 اور سید شہزاد ناصر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  30. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    عبداللہ امانت محمدی صاحب آپ کی یہ کاوش قابل تحسین ہے مگر ایک درخواست ہے کہ اس کاوش کو آن لائن فورم پر ڈالنے سے قبل اس پر اپنے اساتذہ کرام کی رائے لے لیں مبادا کہ نادانستگی میں اہم پہلو نظرانداز ہو جائیں۔ مذید احتیاط کا تقاضا یہ ہے کہ اس کو مکمل کر کے پروف ریڈنگ کروا کرچھپوا لیں تاکہ ٹائپنگ کی غلطی کا بھی احتمال نہ رہے۔ باقی آپ اس معاملے میں مجھ سے زیادہ علم رکھتے ہیں۔

    وسلام۔ آپ کا خیر اندیش
     

اس صفحے کو مشتہر کریں