1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

فٹ رہنا چاہتی ہیں تو یہ کرنا چھوڑ دیں ۔۔۔۔ انیلا ثمن

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏1 مارچ 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    فٹ رہنا چاہتی ہیں تو یہ کرنا چھوڑ دیں ۔۔۔۔ انیلا ثمن

    موٹاپا انسانی جسم کی ایک طبی حالت ہے جس میں انسانی جسم پر چربی چڑھ جاتی ہے اور انسان کا وزن زیادہ ہوکر اس کی توند نکل آتی ہے۔ماہرین موٹاپے کو بیماریوں کی ماں قرار دیتے ہیں۔ذیل میں چند ایسی عادات کا ذکر ہے جنہیں اختیار کرنے سے ہم موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں،لہٰذا ان سے دور رہیے اور خود کو سدا سمارٹ رکھیں۔
    کیلی فورنیا یونیورسٹی کے محققوں نے تجربات سے دریافت کیا ہے کہ جو مردو زن 5 گھنٹے سے کم سوئیں ان کے شکم پہ ڈھائی گنا زیادہ چربی چڑھ جاتی ہے۔جب کہ جو8 گھنٹے سے زیادہ نیند لیں ان کے بدن پر بھی تقریباً اتنی ہی چربی چڑھتی ہے۔لہٰذا اگر آپ کو اپنا وزن کنٹرول کرنا ہے تو رات کو چھ سات گھنٹے ضرور سوئیں۔

    لاکھوں پاکستانی ہر ہفتے کھاتے پیتے تقریباً 1 گیلن سوڈا واٹر چڑھا جاتے ہیں،جو انسانی صحت کے لیے خطر ناک ہے۔ماہرین کا کہنا ہے جو مرد یا عورت روزانہ ایک دو بوتلیں پئیں ان کے موٹے ہونے کا امکان 33فیصد بڑھ جاتا ہے۔محققین کے مطابق بوتلوں میں شامل مصنوعی شکر اور دیگر کیمیائی مادے بھوک کو بڑھاتے ہیں۔ چنانچہ ان کے زیر ِ اثر زیادہ کھانا کھایا جاتا ہے۔

    بازا ر میں کم چکنائی والی کئی غذائیں دستیاب ہیں مثلاً دودھ وغیرہ،لیکن اب ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ ان کا کوئی فائدہ نہیں۔وجہ یہ ہے کہ ان میں کچھ ہی کم حرارے موجود ہوتے ہیں،لیکن اس عمل کے دوران چکنائی کی جگہ کاربوہائیڈریٹ لے لیتا ہے۔نشاستہ ہمارے جسم میں پہنچتے ہی تیزی سے ہضم ہوتا ہے اور یوں شکر کی سطح بڑھا دیتا ہے۔جب شکر کی سطح کم ہو تو ہمیں فوراً بھوک لگ جاتی ہے۔اسی وجہ سے انسان موٹاپے کا شکار ہونے لگتا ہے۔

    پاکستانیوں کی بڑی تعداد صبح،دوپہر یا رات کو ایک وقت کا کھانا نہیں کھاتی۔بہت سے مردو زن دبلا ہونے کی خاطر یہ عمل اپناتے ہیں ،مسئلہ یہ ہے کہ خصوصاً ناشتہ چھوڑنے والے خود کو موٹاپے کا شکار بنا لیتے ہیں،مثلاً امریکی کارنیوال یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک تجربے سے معلوم کیا کہ جو لوگ ناشتہ نہ کریںوہ جلد فربہ ہو جاتے ہیں۔وجہ یہ ہے کہ کھانا ترک کرنے سے ہمارا میٹا بولزم سست ہو کر بھوک بڑھا دیتا ہے۔چنانچہ انسان اگلے کھانے میں معمول سے زیادہ غذا کھاتا ہے۔جو موٹاپے کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔

    تجربات سے انکشاف ہوا ہے کہ جو افراد ماہرین غذائیات کی ہدایات پر عمل نہ کریں تو وہ دبلے نہیں ہوتے،بلکہ ان پر مزید موٹاپا چڑھ جاتا ہے۔دوسری طرف ہدایات پر عمل کرنے والے نہ صرف سمارٹ ہونے لگتے ہیں ،بلکہ روز مرہ سر گر میو ں میں ان کی توانائی بڑھنے لگتی ہے۔ چنا نچہ آپ بھی اپنے ماہرِ غذائیات سے خوراک کے متعلق رائے ضرور لیں اور اس پر عمل کو بھی یقینی بنائیں۔

    شاید آپ کو علم نہ ہو کھانے کے دوران ہمارا معدہ دماغ تک یہ پیغام پہنچانے میں پورے بیس منٹ لگاتا ہے کہ ہمارا معدہ بھر چکا ہے۔یہی وجہ ہے کہ جلدی جلدی کھانے والی لوگ عموماً معمول سے زیادہ کھانا ہڑپ کر جاتے ہیں۔جبکہ آہستہ آہستہ کھانے والے نسبتاً کم کھاتے اور موٹاپے سے بچ جاتے ہیں۔

    کئی ہوٹل اور ریستوران اپنے گاہکوں کو کسی مخصوص دن کوئی خاص غذا مثلاً چپس،بسکٹ وغیرہ مفت فراہم کرتے ہیں۔چنانچہ لوگ مفت ملنے والی غذا کو کسی طور ضائع نہیں کرنا چاہتے اور دل لگا کر کھاتے ہیں۔اس صورت میں وہ اپنے کھانے میں کم از کم300حراروں کا اضافہ کر بیٹھتے ہیں۔بظاہر یہ معمولی لگتی ہے ،لیکن جب مفت غذا کھانا معمول بن جائے تو زائد کیلوریز ہی انسان کو فربہ کر دیتی ہیں۔

    حد سے زیادہ ٹی وی دیکھنا بھی موٹاپے کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔ایک تحقیق کے مطابق جن افراد نے روزانہ ٹی وی دیکھنے کا دورانیہ نصف کیا انہوں نے اپنے جسم سے119 کیلوریز جلائیں۔گویا وہ1 سال تک یہی اپنا معمول رکھیں تو اپنے وزن میں12پونڈ تک کمی لا سکتے ہیں۔اکثر لوگ کھانا کھاتے ہوئے ٹی وی دیکھتے ہیں اور اس دوران ضرورت سے زیادہ کھا جاتے ہیں،لہٰذا جتنی جلدی ہو سکے اپنی یہ عادت بھی ترک کر دیں۔

    ہوٹل میں کھانے کا آرڈر دیتے ہوئے ہمیشہ خیال رکھیں کہ سستے کھانے کے چکر میں کومبو میل کا آرڈر مت کریں۔اس طرح بے خبری میں آپ اپنا ہی نقصان کر بیٹھیں گے۔

    فرانسیسی یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق میدے اور چھنے ہوئے اناج سے بنی اشیاء انسان کو فربہ کرتی ہیں۔جبکہ خالص اناج سمارٹ بناتا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ خالص اناج میں فائبر کوٹ کوٹ کر بھرا ہوتا ہے اور ان میں دیگر غذائی اجزاء بھی موجود ہوتے ہیں ۔یہی خوبی انہیں سپر فوڈ بنا تی ہے۔

     

اس صفحے کو مشتہر کریں