1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

فيشل ‘ بليچ اور ويکس

'گھریلو ٹوٹکے' میں موضوعات آغاز کردہ از بنت آدم, ‏4 اپریل 2010۔

  1. بنت آدم
    آف لائن

    بنت آدم شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2010
    پیغامات:
    486
    موصول پسندیدگیاں:
    11


    فيشل ايک لفظ ہے جس کے لفظي معني ہے

    "چہرے کا" جب کہ پوري اصلاح ہے"فيشل ٹريٹمنٹ" يعني چہرے کا ٹريٹمنٹ يا علاج

    فيشل ٹريٹمنٹ بہت سي اقسام کے ہوتے ہيں.مثلا

    چکني جلد کے لئے،چکنائي روکنے والا،آئل کنٹرول فيشل

    oil control facial

    خشک جلد اور خشکي کے خاتمے کے لئے موئسچرائزنگ فيشل

    moisturising facial

    حساس جلد کے لئے جڑي بوٹيوں کي مصنوعات والا ہربل فيشل

    herbal facial

    دانوں کے لئے دواؤں کے استعمال کے ساتھ ايکني فيشل

    جھائيوں اور نشانات کے لئے خاص فيڈنگ فيشل

    fading facial

    جھريوں کے لئے جلد کو تناؤ دينے والا اسٹرچنگ فيشل

    stretching facial

    کيلوں اور مواد کے لئے ميڈيکيٹيڈ فيشل

    medicated facial

    اس کے علاوہ بھي خوشبو اور عرقيات کے استعمال سے مختلف ٹريٹمنٹ کئے جا رہے ہيں. جيسے اروما تھراپي

    aroma therapy
    وغيرہ

    فيشل کرنے سے قبل اپني بيوٹيشن کو اپني جلد کي قسم اور مسئلے سے آگاہ کر ديں. تاکہ وہ آپ کيلئے مناسب فشيل تجويز کر سکيں.

    آج سے بارہ سال قبل عام طور پر ايک ہي طرح کا ٹريٹمنٹ کيا جاتا تھا جس ميں جلد کو بہت ذيادہ کھينچ کر مالش کي جاتي تھي
     
  2. بنت آدم
    آف لائن

    بنت آدم شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2010
    پیغامات:
    486
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    جواب: فيشل ‘ بليچ اور ويکس

    پھر بھاپ وغیرہ دے کر کیلیں وغیرہ صاف کر دی جاتی تھیں اور ماسک لگا دیا جاتا تھا

    اب یہ ختم اب ٹین ایجرز کے لئے بھی فیشل ہے جن کادھوپ کے باعث رنگ ماند ہوا ہو اس کے لئے

    deep cleansing fachal۰

    کارآمد ہے. اب یہ خیال غلط ہے کہ صرف بڑی عمر کی خواتین یہ کروا سکتی ہیں.

    اب کم عمر بھی کروائیں بس
    step and cream
    میں فرق ہے.
    ہر ماہر بیوٹیشن اس نکتے کو سمجھتی ہے اور اپنے کام میں اس کا خیال رکھتی ہے.


    فیشل کے مطلق تو آپ کو بتا چکی ہوں اب آپ کو بلیچ جو کے فیشل کا فرسٹ اسٹیپ ہے بتاتی ہوں.

    اس کے علاوہ ویکس کا بھی ذکر کروں گی.

    بلیچ کریم کے استعمال سے قبل کسی چکنی چیز لوشن یا کریم

    golden girl cleansing milk or 5 days or 7 days

    ان میں سے جو بھی ہو استعمال کریں

    اس سے جلد بلیچ کے منفی اثرات سے بچ سکتی ہے.​
     
  3. بنت آدم
    آف لائن

    بنت آدم شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2010
    پیغامات:
    486
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    جواب: فيشل ‘ بليچ اور ويکس

    بليچ کے لئے پاؤڈر کي مقدار روئيں

    thickness​


    کے رنگ اور گھن کي مناسبت سے ڈالي جاتي ہے.

    اگر رواں زيادہ ہے تو ايک حصہ پاؤڈر اور تين حصہ کريم پندرہ منٹ تک لگانا کافي ہوگا.

    کم رويں ہوں تو پاؤڈر کي مقدار کم اور کريم اتني مقدار ميں.

    جن حصوں پر بال نہ ہوں وہاں صرف کريم کا استعمال کريں ورنہ دھبے پڑنے کا خطرہ ہے.

    ويکس کا استعمال ہاتھوں،پيروں،بازؤں اور ٹانگوں پر کيا جاتا ہے

    bridal wax

    برائيڈز کے لئے فل باڈي ويکس ہوتي ہے


    ويکس تين اقسام کي ہوتي ہے.

    ‏1.کولڈ ويکس

    cold wax​

    ‏2.‎ہاٹ ويکس

    hot wax​

    ‏3.اسٹرپ ويکس

    strip wax​



    کولڈ ويکس کا طريقہ


    کسي چھوٹے سخت کپڑے کے ٹکڑے جينز يا اس جيسا کپڑا اس پر ويکس لگائيں بالوں کي سمت پر کپڑا دباتے ہوۓ چپکائيں

    پھر جس حصے کے بال نکالنا مفقود ہوں اس حصے کو اچھي طرح کھينچ ليں.اور مخالف سمت تيزي سے اتار ليں.

    جلد کا کھنچنا

    stretch

    کرنا بہت ضروري ہے ورنہ نيل يا پھٹنے کا خطرہ ہے.


    ہاٹ ويکس


    ہاٹ ويکس چہرے کے روئيں صاف کرنے کے لئے استعمال کي جاتي ہے.

    يہ ويکس کيميکل کي ٹيکيوں کي شکل ميں دستياب ہوتي ہيں. جسے ہم ويکس ٹيبليٹ کہتے ہيں.

    يہ پگھلا کر گرم استعمال ہوتي ہے.سو اس کے لئے پروفيشنل بيوٹيشن کي مدد ليني چاہئے

    .ورنہ جلد جلنے يا ادھڑنے کا خطرہ ہے.

    اسٹرپ ويکس


    يہ ويکس انتہائي حساس جلد اور چھوٹي بچيوں کے لئے ہے.يہ باآساني استياب نہيں.


    اگر مل بھي جاۓ تو مہنگي بہت تبھي اس کا استعمال چھوٹي بچيوں کے چہرے پہ استعمال کي جاتي ہے ہاتھوں پيروں پر نہيں.

    ٹيک کئر

    طالب دعا

    بنت آدم

    في امان اللہ

     
  4. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    جواب: فيشل ‘ بليچ اور ويکس

    شکریہ بنت آدم۔ آپ کے مراسلات بہت مفید ہوتے ہیں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں