1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

فوج کے بغیر چلنے والے ممالک

Discussion in 'حالاتِ حاضرہ' started by راشد احمد, Jul 9, 2009.

  1. راشد احمد
    Offline

    راشد احمد ممبر

    Joined:
    Jan 5, 2009
    Messages:
    2,457
    Likes Received:
    15
    السلام علیکم

    میں ایسے ممالک کی ایک لسٹ مرتب کررہاہوں جو فوج نہیں رکھتے لیکن پھر بھی یہ ممالک ترقی کررہے ہیں۔

    اینڈورا Andorra
    اینڈورا یورپ کا ایک ملک ہے۔ جو ملک سپین اور فرانس کے درمیان واقع ہے۔ اس ملک کی‌آبادی 70 ہزار ہے۔ کروڑوں سیاح یہاں سیروتفریح کے لئے آتے ہیں۔ اس ملک کا تنازع سپین اور فرانس کے درمیان اسی طرح ہے جس طرح پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کا۔ لیکن 1993 میں‌دونوں ممالک نے اسے خودمختار ریاست بنادیا۔

    سوئیٹرز لینڈ
    یورپ کا ایک خوبصورت ملک ہے۔ اس کی خوبصورتی کی مثال ہمارے سوات سے دی جاتی ہے۔ جہاں جنگ وجدل کا بازار گرم ہے۔ سوئٹرز لینڈ کی معیشت کا زیادہ انحصار سیروسیاحت، گولی ٹافی اور چاکلیٹ انڈسٹری پر ہے۔ اس کے علاوہ دنیا بھر کے کرپٹ افراد اپنا کالا دھن یہاں‌کے بنکوں میں جمع کراتے ہیں۔ جن میں پاکستان کے کرپٹ بیوروکریٹ اور سیاستدان شامل ہیں۔ یہ ملک اقوام متحدہ کا رکن نہیں ہے۔

    ڈومینیکا
    یہ 1844 میں‌آزاد ہوا۔ اب تک اس ملک پر سو سے زیادہ صدورجمہوری طریقے سے آچکے ہیں۔ اس ملک نے 1981 میں‌اپنی فوج ختم کردی تھی۔

    بارباڈوس
    یہ لاطینی امریکہ کا ملک ہے۔ 1966 میں‌آزاد ہوا۔ یہاں جمہوری نظام قائم ہے۔ ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کے بہت سے کھلاڑی اسی علاقے سے ہیں۔ اس علاقے سے آنیوالے کھلاڑیوں میں‌سر گیری سوبرز، جوئیل گارنر، ویزلے ہال، فرینک ووریل اور سر کلائیڈ والکوٹ ، کرٹلی امبروز، میلکم مارشل شامل ہیں لیکن اس ملک کی اصل پہچان باسکٹ بال ہے۔

    کوسٹاریکا
    یہ لاطینی امریکہ کا ملک ہے 1825 میں‌آزاد ہوا۔ 1945 میں‌خانہ جنگی اور معاشی ابتری کی وجہ سے یہ ملک بدحالی کا شکار رہا۔1946 میں اس ملک نے فوج ختم کردی اور فوج کے اخراجات تعلیم اور صحت پر خرچ کئے گئے لہذا یہاں تعلیم اور صحت مفت ہے۔

    آئس لینڈ
    آئس لینڈ میں‌930 میں‌پارلیمنٹ بنی جو یورپ کی پہلی پارلیمنٹ ہے ، پارلیمنٹ کو آل تھنگ کے نام سے بلایا جاتا ہے۔

    کیرباتی Kiribati
    یہ 1979 میں‌آزاد ہوا۔ یہ ملک 34 جزائر پر مشتمل ہے۔ جرمیاح بتائی صرف 29 سال کی عمر میں‌صدر بنا جو دنیا کا سب سے کم عمر ترین صدر ہے۔ اس ملک کی اگرچہ فوج نہیں‌ہے لیکن کسی بیرونی حملے کی صورت میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی دفاع کی‌ذمہ داری ہے۔

    موناکو
    یہ دنیا کا دوسرا چھوٹا ملک ہے اور دنیا میں سے زیادہ گنجان آباد بھی۔ یہ ملک ہرسال سیروسیاحت سے اتنی دولت کمالیتا ہے جتنی جاپان ایک سال میں گاڑیاں فروخت کرکے۔ اس ملک کو دولت مند عاشقوں کی جنت بھی کہا جاتا ہے۔

    (جاری ہے)
     
  2. جمیل جی
    Offline

    جمیل جی ممبر

    Joined:
    Oct 7, 2008
    Messages:
    3,822
    Likes Received:
    108
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب راشد بھائی ۔ بہت اچھی معلومات شئیر کیں‌ آپ نے ۔
    شکریہ جناب ۔
     
  3. انجم رشید
    Offline

    انجم رشید ممبر

    Joined:
    Feb 27, 2009
    Messages:
    1,681
    Likes Received:
    1
    اسلام علیکم بہت خوب راشد بھاٰی آپ نے بہت مفید معلومات دیں
     
  4. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ راشد بھائی ۔ بہت محنت سے اچھی لسٹ مہیا فرمائی آپ نے۔
    ایک سوال ۔۔۔۔
    کیا سعودی عرب، کویت وغیرہ کے پاس اپنی آرمی ہے؟
    اگر ہے تو پھر امریکی اور دیگر ممالک کی افواج کیوں دفاع کے لیے لاکھوں ڈالرز ماہانہ کے عوض منگوائی گئی ہیں؟
     
  5. راشد احمد
    Offline

    راشد احمد ممبر

    Joined:
    Jan 5, 2009
    Messages:
    2,457
    Likes Received:
    15
    نعیم بھائی
    سعودی عرب اور کویت کی فوج ہے لیکن یہ فوج پاکستانی پولیس کی طرح نکمی ہے۔ حالانکہ پاکستان آرمی نے انہیں تربیت بھی دی ہے لیکن اس کے باوجود یہ ناکارہ فوج ہے۔ جو میدان جنگ میں پستول چلانے کی اہل نہیں ہے۔ سعودی عرب کے پاس پاکستان سے جدید اسلحہ ہے ان کے پاس اواکس ریڈار سسٹم بھی ہے جس کی تربیت پاک آرمی نے سعودی فوج کو دی اور امریکہ نے اعتراض کیا کہ سعودی عرب پاکستان کو یہ ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی اجازت نہ دے۔
     
  6. راشد احمد
    Offline

    راشد احمد ممبر

    Joined:
    Jan 5, 2009
    Messages:
    2,457
    Likes Received:
    15
    لیکٹن سٹین
    لیکٹن سٹین 1866 میں‌آزاد ہوا اور اس نے دو سال بعد 1868 میں فوج ختم کردی گئی یہ ملک آسٹریا اور سوئٹرز لینڈ میں واقع ہے۔ 1993 میں‌ڈاکٹر ماریو سٹین 28 سال کی عمر میں وزیر اعظم بنے جو دنیا کے سب سے کم عمر وزیراعظم ہیں۔ یہاں عوام کا معیار زندگی اتنہائی بلند ہے۔

    جزائر مارشل
    جزائر مارشل 1991 میں‌آزاد ہوا۔ یہاں 24 ہوائی اڈے ہیں۔ 1983 میں جزائر مارشل نے امریکہ پر جوہری آلودگی پھیلانے کا الزام لگایا اور امریکہ سے 183 ملین ڈالر ہرجانہ وصول کیا۔ اس طرح یہ ملک امریکہ سے ہرجانہ وصول کرنیوالا ملک بن گیا۔ ہنگامی صورتحال میں امریکہ نے اس کے دفاع کی ذمہ داری اٹھائی ہے۔

    ماریشش
    ماریشش 1968 میں آزاد ہوا۔ اسے تیسری دنیا میں سب سے زیادہ سیاح حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ بھارت اور پاکستان اپنی اکثر فلموں کی شوٹنگ یہاں کرتے ہیں۔

    مائیکرونیشیا
    مائیکرونیشیا 1991 میں‌آزاد ہوا۔ یہاں درخت کاٹنے پر پابندی ہے اور جب سے یہ ملک آزاد ہوا ہے آج تک کوئی درخت نہیں کٹا اسی وجہ سے یہاں بارشیں زیادہ ہوتی ہیں۔

    پیلاؤ
    پیلاؤ 1994 میں‌آزاد ہوا اور یہاں جج تاحیات بھرتی ہوتے ہیں۔ امریکہ اور دیگر لاطینی امریکہ کے ممالک کو سبزیاں ایکسپورٹ کرکے زرمبادلہ کماتا ہے

    پانامہ
    پانامہ 1903 میں‌آزاد ہوا۔ آئے دن مارشل لاء اور خانہ جنگی کا شکار رہا تو پارلیمنٹ نے 1994 میں فوج ختم کردی۔ اس ملک میں 50 میل لمبی نہر ہے جو بحر اوقیانوس کو بحرالکاہل سے ملاتی ہے۔ جس سے 9 بلین ڈالرسالانہ کماتا ہے۔

    ہیٹی
    دنیا کی سب سے قدیم جمہوریت ہے۔ ہیٹی میں 1804 میں پارلیمنٹ کا عمل وجود میں‌آیا اور یہ آج تک چل رہی ہے۔ یہاں پولیس کا نظام بہت مضبوط ہے اور پولیس اہلکاران کی تعداد 9000 ہے۔


    (جاری ہے)
     
  7. فیصل شیخ
    Offline

    فیصل شیخ ممبر

    Joined:
    Apr 6, 2007
    Messages:
    159
    Likes Received:
    2
    بہت ہی قیمتی معلومات ہم تک شیئر کی ہیں بہت شکریہ راشد صاھب آئندہ کڑی کا انتظار رہے گا
     
  8. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    بہت شکریہ راشد جی اس شئیرنگ کے لئے ،
     
  9. محبوب خان
    Offline

    محبوب خان ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 28, 2008
    Messages:
    7,126
    Likes Received:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    بہت ہی زبردست راشد بھائی
     
  10. جمیل جی
    Offline

    جمیل جی ممبر

    Joined:
    Oct 7, 2008
    Messages:
    3,822
    Likes Received:
    108
    ملک کا جھنڈا:
    بہت معلوماتی کالم تھا ۔ شئیرنگ کے لیئے شکریہ راشد بھائی ۔
     

Share This Page