1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

فوج کوعسکریت پسندوں کےمکمل خاتمےکاحکم دےدیا،وزیراعظم

Discussion in 'حالاتِ حاضرہ' started by آزاد, May 8, 2009.

  1. آزاد
    Offline

    آزاد ممبر

    Joined:
    Aug 7, 2008
    Messages:
    7,592
    Likes Received:
    14
    فوج کوعسکریت پسندوں کےمکمل خاتمےکاحکم دےدیا،وزیراعظم

    اسلام آباد(روزنامہ جنگ)......وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے فوج کو عسکریت پسندوں کے مکمل خاتمے کا حکم دے دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پوری قوم متحد ہو کر دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کے خلاف حکومت اور فوج کا ساتھ دے۔ وزیر اعظم نے متاثرہ علاقوں سے نقل مکانی کرنے والوں کیلئے ایک ارب روپے امداد کا اعلان بھی کیا ۔قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ شدت پسندوں کے مکمل خاتمے کے لیے فوج طلب کر لی گئی ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ قوم متحد ہو کر شدت پسندوں کے خلاف حکومت اور فوج کا ساتھ دیں۔

    انہوں نے کہا کہ سوات اور مالاکنڈ کی سورت حال پر قوم میں تشویش پائی جاتی ہے۔ سوات کی صورت حال پر سیاسی قوتوں کو اعتماد میں لینے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ سوات کے معاملے میں اندرونی اور بیرونی دباؤ کا سامنا رہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی نیک نیتی اور امن پسندی کو اس کی کمزوری سمجھا گیا ۔ شدت پسندوں کی وجہ سے سوات اور مالاکنڈ سے لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔ حکومت دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کے آگے سر نہیں جھکائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ باہمی اتحاد کے ذریعے ہی چیلنجز کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ قوم کو ملکی سلامتی اور اقتصادی ترقی جیسے دو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے رکھنے والوں پر کفر کے فتوے لگائے جا رہے ہیں۔ دہشت گرد اور انتہا پسند اپنا خوف دوسرے علاقوں تک پھیلانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نقل مکانی کرنے والوں کی مدد کے لیے ایک ارب روپے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے بھی بے گھر افراد کی بحالی کے لیے مدد کی اپیل کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی آزادی اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔

    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
     
  2. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    بہت شکریہ آزاد جی اس شئیرنگ کے لئے


    میں سمجھتی ہوں ریاست کے اندر ریاست کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی
     
  3. آزاد
    Offline

    آزاد ممبر

    Joined:
    Aug 7, 2008
    Messages:
    7,592
    Likes Received:
    14
    اِن طالبان کا علاج ہی یہی ہے۔ دنیا بھر میں یہ پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔ پیار محبت کی زبان نہیں سمجھتے۔۔۔ آپ اِن کو ذرا سی ڈھیل دیں گے تو پورے پاکستان پر حکومت کرنے کے خواب دیکھنے لگ جاتے ہیں۔۔۔ یہ بس اپنے آپ کو ہی مومن مانتے ہیں۔ باقی سب تو اِن کے لیے مسلمان تو دورکی بات، انسان بھی نہیں ہے۔ اِن کو کس نے حق دیاہے کے یہ سوات اور صوبہ سرحد میں اپنی خود کی بنائی ہوئی جعلی شریعت نافذ کریں۔ آرمی کا اپریشن سو فیصد درست ہے۔
     
  4. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    میں بھی اس اقدام کو درست سمجھتی ہوں حکومت کو پہلے بھی اتنی نرمی نہیں‌دکھانی چاہیئے خیر اس وجہ سے لوگوں کو بھی شعور ہو گیا کہ آگے کیا خطرہ ھے اب شاید ان کے اتنے حمایتی اٹھ کھڑے نہیں ہوں گے

    اتنے خوبصورت اور بے پناہ قدرتی تعمتوں سے مالا مال ملک کو ساری دنیا کے سامنے تماشا بنا کے رکھ دیا ھے ، اگر اب ان کا علاج نہ ہوا تو پھر بہت دیر ہو جائے گی اللہ نہ کرے
     
  5. آزاد
    Offline

    آزاد ممبر

    Joined:
    Aug 7, 2008
    Messages:
    7,592
    Likes Received:
    14
    ہمارے پاکستان میں آپ کو ہر دوسرا انسان یہ کہتا ملے گا کے یہ امریکی سازش ہے۔ یا پھر بھارتی۔ جب کے وہ سب یہ بھول جاتے ہیں کے خود اپنے ملک کو ٹھیک رکھیں گے تو کسی کی جرت نہیں ہوگی سازش کرنے کی۔ ہم امریکہ سے امداد بھی لیتے ہیں اور پھر بولتے ہیں ہم اپنی مرضی کریں گے۔ یا تو اپنے ملک کو اتنا خود کفیل بنا دو کے چین کی طرح کسی کو آپ کی طرف آنکھ اُٹھا کر دیکھنے کی ہمت نا ہو۔ یہ اپریشن امریکی دباؤ کے تحت ہی شروع کیا گیا ہے۔کیونکہ پاکستانی حکومت کو وراننگ مل گئی تھی کے اگر اِن طالبان کو روکا نا گیا تو پھر امریکہ خود کاروائی کرئے گا۔ دیر سے ہی حکومت کو اپنی رٹ بحال کرنے کا خیال تو آیا۔
     
  6. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    بالکل ٹھیک کہا آپ نے ، بلکہ میں تو سمجھتی ہوں پاکستان کو بیرونی خطرہ اتنا نہیں جتنا بڑا خطرہ پاکستان کے اندر موجود ھے اور اس کاسدباب ہونا ضروری ھے
     
  7. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم۔ آزاد بھائی ۔ بہت شکریہ ایک امید افزا خبر ارسال کرنے کے لیے۔

    اللہ کرے پاکستان کو فی الواقعی ان دہشت گرد فتنوں‌سے نجات مل جائے جو صرف سوات میں ہی نہیں بلکہ ملک کے طول و عرض میں مختلف ناموں، مختلف چہروں اور مختلف نعروں سے ملک کو توڑنے اور ملک کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔ آمین
     
  8. مسز مرزا
    Offline

    مسز مرزا ممبر

    Joined:
    Mar 11, 2007
    Messages:
    5,466
    Likes Received:
    22

    ثم آمین!!! :yes:
     
  9. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    اللہ تعالی ہمارے ملک کو اس قسم کے تمام بہروپیوں سے نجات دلائے جو مذہب کے نام پہ معصوم لوگوں‌کو بے وقوف بناتے ھیں محض اپنے مفاد کی خاطر ، اور ہمیں خود بھی اب دوست دشمن کی پہچان کرنی ہو گی اور مل کے ایسے شر پسندوں کا مقابلہ کرناہو گا اپنی بقا کے لئے، اور ان کا مسخ چہرہ بے نقاب کرنا ہو گا
     
  10. مسز مرزا
    Offline

    مسز مرزا ممبر

    Joined:
    Mar 11, 2007
    Messages:
    5,466
    Likes Received:
    22
    اس بات پہ بھی آمین ثم آمین :hands:
     
  11. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    :mashallah: خوشی صاحبہ کے جذبات قابلِ قدر ہیں ۔ :mashallah:
    انشاءاللہ باہم اتحاد سے ہر منزل کا حصول ممکن بنایا جاسکتا ہے۔ :hands:
     
  12. آزاد
    Offline

    آزاد ممبر

    Joined:
    Aug 7, 2008
    Messages:
    7,592
    Likes Received:
    14
    کسی قوم کے لیے اپنا اچھا برا سمھجنے کے لیے 62 سال بہت ہوتے ہیں۔ پاکستان نے اِن 62 سالوں میں سب کچھ دیکھا ہے۔ ہم نے اپنا مشرقی پاکستان بنگلہ دیش کی صورت میں کھو دیا۔ ایک وقت تھا کے 1971 میں لوگ یہ تک بولتے تھے کے بنگالی کافر ہیں اور یہ بھارتی ایجنٹ ہیں۔ اور اب بلوچستان میں بھی پرانی تاریخ دوہرائی جارہی ہے۔ پاکستان میں ہمیشہ حقدار کو اُس کے حق سے محروم کیا گیا ہے۔اِس عرضِ پاک کے پاس کیا کچھ نہیں ہے۔ سمندر ، پہاڑ، کوئلہ، نمک ،گیس، زخیز زمین جفاکش محنتی کسان اور مزدور، ہر طرح کی نعمتوں سے اللہ نے اِس ملک کو نوازا ہے۔ مگر بدقسمتی سے بجائے ملک آگے کی طرف جاتا۔ چند سالوں کے بعد مختلف بحرانوں میں گھیرتا چلا گیا۔ قائد اعظم نے یہی فرمایا تھا کے اِس عرضِ پاک پر سب کو مذہبی آزادی ہوگی۔ مگر قائداعظم کے جانے کے ساتھ ہی طرح طرح کے مکار حکمران پاکستان پر قابض ہوتے رہے ہیں۔

    ریاست کی رٹ کسی بھی گروپ کے ہاتھوں یرغمال نہیں بنائی جاسکتی۔اِس طرح تو کوئی نا کوئی گروپ اٹھے گا اور کہے گا کےاِس جگہہ ہماری مرضی کا نظام رایئج کرو۔ جو معاہدے دہشت اور خوف کے سائے میں کیے جاتے ہیں اُن کا حال وہی ہوتا ہے جو کے سوات معاہدے کا ہوا ہے۔ اسلام تنگ نظری اور تشدد نہیں سیکھاتا۔ یہ امن ، رواداری اور سلامتی کا مکمل دین ہے۔ اور پاکستان کی یہ خوش قسمتی ہے یہ ملک اسلام کے نام پر وجود میں آیا ہے۔
     
  13. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    گو کہ موجودہ حکومت اور اسکے حواریوں سے اتنی نیک نیتی کی توقع نہیں ہے۔

    لیکن امن معاہدہ ایک "‌ اچھی پالیسی یا اچھی حکمتِ عملی "‌بھی تھی ۔ میں اسکی تعریف کروں گا۔
    کیونکہ اگر یہ معاہدہ نہ ہوتا اور صوفی محمد یا انکے حواریوں کو بزورِ قوت پچھاڑنے کی کوشش کی جاتی تو جذباتی مسلمانوں کی ہمدردیاں انہیں اسی طرح حاصل ہوجاتیں جیسا کہ اس سے پہلے طالبان اور جامعہ حفصہ والے معاملے میں عوام کی ہمدردیاں ایسے انتہا پسند مذہبی گروپس کو ملی تھیں۔ لوگ آج بھی انہیں بےقصور اور حکومتوں کو قصور وار ٹھہراتے ہیں۔

    لیکن اس امن معاہدہ کے بعد طالبان اور انکے نظریات کھل کر سامنے آگئے پوری قوم کو پتہ چل گیا کہ یہ اپنے سوا کسی کو مسلمان ہی نہیں سمجھتے ۔ اسی پر بس نہیں بلکہ وہ اپنے علاوہ ہر کسی کو قتل کرنا بھی عین جہاد سمجھتے ہیں۔ اب اگر حکومت واقعی نیک نیتی سے ایسے انتہا پسندوں کا قلع قمع کرنے کا اقدام اٹھاتی ہے تو عوامی حمایت اسے حاصل ہوگی اور خود سوات و سرحد کے امن پسند عوام بھی طالبان کی بجائے حکومت کا ساتھ دیں گے۔
     
  14. راشد احمد
    Offline

    راشد احمد ممبر

    Joined:
    Jan 5, 2009
    Messages:
    2,457
    Likes Received:
    15
    طالبان کے جس اقدام سے علماء اور عوام خائف ہوئے ہیں وہ عورتوں کو تعلیم نہ دینے کی اجازت ہے۔ میرا خیال ہے کہ سب سے بڑا سبب یہی ہے جو طالبان کی مخالفت کا موجب بنا۔
     
  15. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    میرا نہیں‌خیال یہ محض یہ ایک ہی بات ھے جو ان کے خلاف جاتی ھے اور بہت سی باتیں ھیں جن کو وہ شرعی کہتے ھیں مگر ھیں غیر شرعی
     
  16. راشد احمد
    Offline

    راشد احمد ممبر

    Joined:
    Jan 5, 2009
    Messages:
    2,457
    Likes Received:
    15
    طاقت کے زور پر آپ کہیں بھی حکومت نہیں کرسکتے۔

    محمد بن قاسم جب برصغیر آیا تھا تو اس نے اقلیتوں کے ساتھ برا سلوک نہیں کیا۔ اقلیتوں نے اسے نجات دہندہ کہا اس کے اچھے سلوک سے لوگ مسلمان ہونا شروع ہوگئے۔

    بعد میں حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ، حضرت بہاؤالدین زکریا رحمتہ اللہ علیہ آئے تو لوگ ان کی تعلیمات اور اخلاق وکردار سے متاثر ہوئے۔ اسی لئے تو کہتے ہیں کہ

    نگاہ مردمومن سے بدل جاتی ہیں تقدیریں

    اب ہمارے پاس وہ نگاہ نہیں رہی جس سے تقدیریں بدل سکیں۔ اب ہم لوگوں کی تقدیر کا فیصلہ مارپیٹ، تشدد سے کرتے ہیں نتیجہ کیا نکلتا ہے کہ اگر کوئی غیر مسلم بھی بچانے آجائے تو اسے نجات دہندہ سمجھ لیا جاتا ہے۔

    نہ حکومت کا کردار ٹھیک ہے اور نہ ہی طالبان کا

    سوات اور بونیر کے لوگ بے گھر ہوگئے ہیں، وہاں کے لوگ کہتے ہیں کہ فوج اور طالبان میں کوئی فرق نہیں۔
     
  17. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    آپ کی سب باتیں اپنی جگہ درست ھیں مگر وہ لوگ بھی مختلف تھے سمجھنے والے بھی اور سمجھانے والے بھی اور جب بات بہت بڑھ جاتی ھے تو کوئی انتہائی قدم اٹھانا ہی پڑتا ھے
     
  18. راشد احمد
    Offline

    راشد احمد ممبر

    Joined:
    Jan 5, 2009
    Messages:
    2,457
    Likes Received:
    15
    کسی مسئلے کو لٹکانا بھی نہیں چاہئے جیسے لال مسجد، سوات والا کیا تھا۔

    ایک کہاوت مشہور ہے Nip the Evil in the Bud

    لیکن ہم عمل اس وقت کرتے ہیں جب برائی بہت زیادہ پھیل جاتی ہے۔
     
  19. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    چلیں اب حکومت کچھ کرنے کی کوشش تو کر رہی ھے ہمیں ‌بہتری کی امید رکھنی چاہیئے
     
  20. راشد احمد
    Offline

    راشد احمد ممبر

    Joined:
    Jan 5, 2009
    Messages:
    2,457
    Likes Received:
    15
    مجھے تو ابھی بھی کوئی امید نظر نہیں‌آرہی۔

    جب تک حکومت کی نیت ٹھیک نہ ہو کچھ نہیں‌کہا جاسکتا۔

    سب سے زیادہ فکر تو زرداری‌صاحب کی ہے جنہوں نے کئی ایسے امریکی مطالبات تسلیم کرلئے ہیں جن سے پاکستان کو نقصان پہنچ سکتا ہے ان میں پاکستان کے راستے بھارت کی افغانستان میں تجارت، بلوچستان کے مسئلے کو لٹکانا۔ اور سب سے بڑی بات کہ ان کی غیر موجودگی میں کراچی میں دہشت گردی، سوات، دیر جیسے واقعات ہوچکے ہیں اور وہ ابھی تک امریکہ میں ہی انجوائے کررہے ہیں۔ غیر ذمہ داری کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔

    سمجھ نہیں آرہی کہ زرداری صاحب چاہتے کیا ہیں
     
  21. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    مجھے تو زرداری کا معائدہ بھی ایک ڈحونگ لگتا تھا آپ نے دیکھا ہو گا کہ ساری اپوزیشن مشرف کے دور میں یہ چلاتی رہی کہ اپنے لوگوں‌کو مروا رہا ھے ، مگر جب زرداری نے معائدہ کیا تو سبھی لوگ زرداری کے خلاف بولنے لگے حتی کہ نواز شریف بھی جو مشرف کی اس نقطے پہ حد سے زیادہ مخالفت کتے تھے ، اس معائدے کے خلاف بول پڑے ، مگر اسی مخالفت کا زرداری نے فائدہ اٹھایا کیونکہ اب جو وہ کرنے جا رہا ھے اس میں اسے مخالفت کا سامنا نہیں‌کیونکہ وہ ایک رائے ہموار کر چکا ھے اپنی اس کاوائی کے جائز ہونے کی،
     
  22. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    میرا مطلب ھے زرداری ایک چالاک اور شاطر کھلاڑی ھے جو کئی کھیل ایک ساتھ کھیل رہا ھے اور ایک ہی تیر سے
     
  23. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم۔ راشد بھائی ۔
    اتنا عرض کروں گا کہ محمد بن قاسم، حضور داتا گنج بخش ، اور حضرت بہاءالدین زکریا ملتانی رحمھم اللہ تعالی جیسے مردِ مومن لاکھوں میں ایک ہی ہوتے ہیں۔ اور احادیث صحیحیہ کی روشنی میں ایسے نیک اولیاء، صالحین و متقین ، ولی، قطب، ابدال اور غوث کے مراتب میں‌ہمیشہ موجود رہتے ہیں۔

    ہم جیسے گنہگار ، بےادب اور بےشعور لوگ جنہوں نے اپنی آنکھوں پر مفادات، حرصِ دنیا، ہوائے نفس کی پٹی باندھ رکھی ہے ہمیں ایسے صالحین اور مردِ مومن نظر آ بھی جائیں تو پہچان نہیں پاتے۔
    ہمیں نہیں بھولنا چاہیے کہ ان مردانِ حق کی زندگیاں بھی مخالفتوں اور مصائب و مشکلات سے مبرا نہیں تھیں۔ بلکہ انکو جھٹلانے والے بھی موجود تھے۔

    حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر کونسی مصیبت ہے جو مخلوق کی طرف سے انہیں برداشت نہ کرنا پڑی ۔
    نواسہ ء رسول ، جنت کے سردار سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ پر کربلا میں جو کچھ گذری اس ظلم و بربریت کی مثال تاریخ انسانی نہیں دے سکتی۔
    امامِ اعظم ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ نے جب دین اسلام کی خدمت کا بیڑہ اٹھایا تو انکے مخالف علماء نے حکمرانِ وقت کو انکے خلاف ورغلا کر انہیں جیل میں ڈالوا دیا۔
    امام احمد بن حنبل :ra: پر بھی مصائب کے پہاڑ توڑے گئے اور انہیں کوڑے مارے گئے۔
    امام غزالی :ra: کی کتاب کو بادشاہِ وقت نے جلا دینے اور امام غزالی :ra: کوکوڑے مارنے کی سزا سنا دی۔
    حضرت مجدد الف ثانی پر بادشاہ وقت نے مشکلات کے انبار کھڑے کیے۔
    حضرت پیر مہر علی شاہ :ra: کی مخالفتیں ہوئیں۔
    حضرت قائد اعظم اور علامہ اقبال رحمھما اللہ پر کفر کے فتوے لگائے گئے۔
    ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ۔

    لیکن اسکے باوجود ۔۔۔

    آج بھی اگر ہم اپنے گردو نواح میں غیر جانبداری سے دیکھیں تو کئی شخصیات ایسی نظر آئیں گی جو متوسط طبقے یا بےسروسامانی کے عالم میں دعوتِ دین کا کام شروع کرکے تھوڑے ہی عرصے میں ہزاروں لاکھوں گمراہ دلوں کو صراطِ مستقیم کی طرف موڑنے میں کامیاب ہوگئیں۔ کئی ایسے نیک، صالحین، بےلوث مردانِ حق نظر آئیں گے جنہوں نے اپنی زندگی کسی دنیوی مفادات کی بجائے آخرت کی کامیابی کی خاطر خلقِ خدا کی خدمت کے لیے وقف کر ڈالی اور مخلوقِ خدا کی خدمت میں زندگی کا ہر ہر لمحہ گذار رہے ہیں۔

    بس ہمیں خود کو تبدیل کرنا ہے۔ ہمیں اللہ کریم سے وہ پاک و مطھر نظر طلب کرنی ہے جو ایسے مردانِ حق کو پہچان سکے اور ایسا دل طلب کرنا ہے جو حق کو کاملاً قبول کرسکے۔

    لیکن ہم خود کو بدلنے کے لیے تیار ہی کب ہیں۔۔۔۔ :no:
     

Share This Page