1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

فن ومزاح سبق آموز

'قہقہے، ہنسی اور مسکراہٹیں' میں موضوعات آغاز کردہ از UrduLover, ‏2 مئی 2015۔

  1. UrduLover
    آف لائن

    UrduLover ممبر

    شمولیت:
    ‏1 مئی 2015
    پیغامات:
    812
    موصول پسندیدگیاں:
    713
    ملک کا جھنڈا:
    تین نوجوان ملک سے باھر سفر پر جاتے ھیں اور وھاں ایک ایسی عمارت میں ٹھہرتے ھیں جو 75 منزلہ ھے.. ان کو 75 ویں منزل پر کمرہ ملتا ھے.. ان کو عمارت کی انتظامیہ باخبر کرتی ھے کہ یہاں کے نظام کے مطابق رات کے 10 بجے کے بعد لفٹ کے دروازے بند کر دیے جاتے ھیں لھذا ھر صورت آپ کوشش کیجیے کہ دس بجے سے پہلے آپ کی واپسی ممکن ھو کیونکہ اگر دروازے بند ھوجائیں تو کسی بھی کوشش کے باوجود لفٹ کھلوانا ممکن نہ ھوگا.. پہلے دن وہ تینوں سیر و سیاحت کے لیے نکلتے ھیں تو رات 10 بجے سے پہلے واپس لوٹ آتے ھیں مگر دوسرے دن وہ لیٹ ھوجاتے ھیں.. اب لفٹ کے دروازے بند ھو چکے تھے.. ان تینوں کو اب کوئی راہ نظر نہ آئی کہ کیسے اپنے کمرے تک پہنچا جائے جبکہ کمرہ 75 منزل پر ھے.. تینوں نے فیصلہ کیا کہ سیڑھیوں کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ تو نہیں ھے تو یھاں سے ھی جانا پڑے گا.. ان میں سے ایک نے کہا.. " میرے پاس ایک تجویز ھے.. یہ سیڑھیاں ایسے چڑھتے ھوئے ھم سب تھک جائیں گے.. ایسا کرتے ھیں کہ اس طویل راستے میں ھم باری باری ایک دوسرے کو قصے سناتے ھوئے چلتے ھیں.. 25 ویں منزل تک میں کچھ قصے سناوں گا اس کے بعد باقی 25 منزل تک دوسرا ساتھی قصے سنائے گا اور پھر آخری 25 منزل تیسرا ساتھی.. اس طرح ھمیں تھکاوٹ کا زیادہ احساس نہیں ھوگا اور راستہ بھی کٹ جائے گا.. " اس پر تینوں متفق ھوگئے.. پہلے دوست نے کہا.. " میں تمہیں لطیفے اور مذاحیہ قصے سناتا ھوں جسے تم سب بہت انجوائے کروگے.. " اب تینوں ھنسی مذاق کرتے ھوئے چلتے رھے.. جب 25 ویں منزل آگئی تو دوسرے ساتھی نے کہا.. " اب میں تمہیں قصے سناتا ھوں مگر میرے قصے سنجیدہ اور حقیقی ھونگیں.. " اب 25 ویں منزل تک وہ سنجیدہ اور حقیقی قصے سنتے سناتے ھوئے چلتے رھے.. جب 50 ویں منزل تک پہنچے تو تیسرے ساتھی نے کہا.. " اب میں تم لوگوں کو کچھ غمگین اور دکھ بھرے قصے سناتا ھوں.. " جس پر پھر سب متفق ھوگئے اور غم بھرے قصے سنتے ھوئے باقی منزلیں بھی طے کرتے رھے.. تینوں تھک کر جب دروازے تک پہنچے تو تیسرے ساتھی نے کہا.. " میری زندگی کا سب سے بڑا غم بھرا قصہ یہ ھے کہ ھم کمرے کی چابی نیچے استقبالیہ پر ھی چھوڑ آئے ھیں.. " یہ سن کر تینوں پر غشی طاری ھوگئی.. اگر دیکھا جائے تو ھم لوگ بھی اپنی زندگی کے 25 سال ھنسی مذاق ' کھیل کود اور لہو و لعب میں گزار دیتے ھیں.. پھر باقی کے 25 سال شادی ' بچے ' رزق کی تلاش ' نوکری جیسی سنجیدہ زندگی میں پھنسے رھتے ھیں.. اور جب اپنی زندگی کے 50 سال مکمل کر چکے ھوتے ھیں تو زندگی کے باقی آخری سال بڑھاپے کی مشکلات ' بیماریوں ' ھوسپٹلز کے چکر ' بچوں کے غم اور ایسی ھی ھزار مصیبتوں کے ساتھ گزارتے ھیں.. یھاں تک کہ جب موت کے دروازے پر پہنچتے ھیں تو ھمیں یاد آتا ھے کہ "چابی" تو ھم ساتھ لانا ھی بھول گئے.. رب کی رضامندی کی چابی.. جس کے بغیر یہ سارا سفر ھی بےمعنی اور پچھتاوے بھرا ھوگا.. اس لیے اس سے پہلے کہ آپ موت کے دروازے تک پہنچیں ' اپنی چابی حاصل کرلیں.
     
    زنیرہ عقیل, نعیم, پاکستانی55 اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
     
    پاکستانی55 اور UrduLover .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. UrduLover
    آف لائن

    UrduLover ممبر

    شمولیت:
    ‏1 مئی 2015
    پیغامات:
    812
    موصول پسندیدگیاں:
    713
    ملک کا جھنڈا:
    پسند کرنے کا شکریہ۔تصویری تبصرات کوشش کرکے درمیان میں چسپاں کئے جائیں تو موزوں لگتے ہیں۔شکریہ
     
    پاکستانی55 اور دُعا .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    کنجی کا مطلب ہے چابی اور جنت کی کنجی نماز کو قرار دیا گیا ہے۔
    جو لوگ بھی پنجگانہ نماز کی ادائیگی کرتے ہیں لامحالہ ان کا تعلق اللہ تعالی سے جڑا رہتا ہے اور دین دار لوگوں سے صحبت رہنے سے آخرت کی فکر لاحق ہوجاتی ہے اور جیسے جیسے ہم اپنی نمازوں میں پابندی اختیار کرتے جاتے ہیں ویسے ویسے ہم آخروی زندگی میں کامیابی کے لوازمات سے بھی باخبر ہونا شروع ہوجاتے ہیں اور جو لوگ پرخلوص ہوتے ہیں انھیں ہر خیر و بھلائی کے کام میں راحت اور اطمینان محسوس ہوتا ہے اور جنت میں جانے کے لئے اعمال صالحہ اور ایمان 2 ایسی اکائیاں ہیں جو ہمارے پاس وافر مقدار میں ہر وقت موجود رہے۔۔۔۔۔

    آپ نے زندگی کی الجھن کو سادہ سی کہانی کے ذریعے سمجھانے کی کوشش کی بہت اچھا لگا۔۔۔۔

    اللہ کرے زور قلم اور ذیادہ۔
     
    UrduLover اور نعیم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    جی بہت شکریہ انکل جی۔۔۔
     
    UrduLover نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اچھی شئیرنگ کا شکریہ
     
    UrduLover نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں