1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

فلسطینی شہری 20 سال بعد اسرائیلی جیل سے رہا، شہریوں کا بھرپور استقبال

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏31 مارچ 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    فلسطینی شہری 20 سال بعد اسرائیلی جیل سے رہا، شہریوں کا بھرپور استقبال

    فلسطینی شہری مجد بربر بیس سال بعد اسرائیلی جیل سے رہا ہوگیا، علاقے والوں نے بھرپور استقبال کیا، بیٹی اور بیوی کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا، جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔

    تفصیلات کے مطابق 20 سال بعد اسرائیل کے تاریک زندان سے رہائی ملی، فلسطینی شہری مجد بربر دو دہائی بعد اپنے گھر واپس لوٹ گیا۔

    اسرائیلی قید خانے سے رہائی پر مجد بربر کا بھرپور استقبال کیا گیا، بیٹی اور بیوی خوشی سے نہال ہوگئیں، کئی مقامات پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔

    ۔30 مارچ 2001 کو اسرائیلی فورسز نے مجد بربر کو مزاحمتی تحریک میں حصہ لینے پر مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے راس العمود Ras al-Amoud سے گرفتار کیا تھا جب انکی بیٹی صرف پندرہ دن کی تھی۔

    دوسری طرف فلسطین بھر میں آج "یوم الارض " کی مناسبت سے ریلیاں نکالی گئیں۔ عوام نے صہیونی حکومت کے خلاف بھرپور نعرے بازی کرتے ہوئے اپنی سرزمین کی آزادی تک مزاحمت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

    ۔45 برس قبل اسرائیلی افواج نے احتجاج کرتے چھ فلسطینیوں کو شہید کیا تھا، انکی بہادری کی یاد میں فلسطینی اب تک "یوم الارض" منایا جاتا ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں