1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

فلسطینی رہنما یاسر عرفات کو زہر نہیں دیا گیا،موت طبعی تھی، تحقیقاتی ٹیم

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏4 دسمبر 2013۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    غزہ…سابق فلسطینی رہنما یاسر عرفات کی موت کی تحقیقات کرنے والی فرانسیسی سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے کہا ہے کہ ان کی موت طبعی تھی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 2004 میں وفات پانے والے یاسر عرفات کی اہلیہ کے مطابق انہیں زہر دے کر ہلاک کیا گیا ہے۔سائنسدانوں کی رپورٹ کے افشاء ہونے والے حصوں سے معلوم ہوا کہ یاسر عرفات کا موت ایک عام انفیکشن سے ہوئی۔اس سے پہلے سوئس سائنسدانوں نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ فلسطینی رہنما کے جسم میں پولونیم کی ’غیر معمولی مقدار‘ پائی گئی تھی۔یاسر عرفات کی بیوہ سوہا عرفات نے پیرس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ یورپی ماہرین کی رپورٹس میں تضاد سے دکھی ہیں۔سوئس سائنسدانوں کی رپورٹ سے جزوی طور پر فلسطینیوں کے اس یقین کو تقویت ملی تھا کہ انہیں زہر دیا گیا تھا۔عرفات کے سرکاری میڈیکل ریکارڈ بتاتے ہیں کہ ان کی موت 2004 میں خون کے انفیکشن کی وجہ سے پڑے دورے سے ہوئی تھی۔
    http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=128952
     

اس صفحے کو مشتہر کریں