1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

فروغِ دین کا روشن یقیں فاروق اعظمؓ ہیں ۔۔ ساغر شہزاد ہاشمی

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏28 اگست 2020۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    فروغِ دین کا روشن یقیں فاروق اعظمؓ ہیں
    محمدﷺ کا مثالی جانشین فاروق اعظمؓ ہیں

    محبت اس قدر ہے آپ کو قرب، رسالت سے
    جہاں ہیں مصطفیٰﷺ اب بھی وہیں فاروق اعظمؓ ہیں

    دہر میں بس یہی تو ہیں مرادِ سرورِ عالمﷺ
    نبوت کی صداقت کے امیں فاروق اعظمؓ ہیں

    انہیں ہر دور میں تاریخِ عالم یاد رکھے گی
    دیارِ عدل میں مسند نشیں فاروق اعظمؓ ہیں

    یہی تو ہیں جوپہلے فاتحِ بیت المقدس ہیں
    جہاں میں فخرِ دنیا اور دیں فاروق اعظمؓ ہیں

    نظامِ سلطنت ایسا دیااقوامِ عالم کو
    کہ دنیا کہہ رہی ہے بہترین فاروق اعظمؓ ہیں

    ابھی تک نیل کی موجوں کو نامہ یاد ہے ان کا
    مثالی اک امیر المومنیں فاروق اعظمؓ ہیں

    ہمیشہ جو خیالِ حُرمتِ اصحاب رکھتے ہیں
    انہی کے قلب میں ساغرؔ مکیں فاروق اعظمؓ ہیں
    ------
    ساغر شہزاد ہاشمی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں