1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

فرمودات جنابِ حضرت سلیمان علیہ السلام

'عظیم بندگانِ الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از عدنان بوبی, ‏28 مئی 2009۔

  1. عدنان بوبی
    آف لائن

    عدنان بوبی ممبر

    شمولیت:
    ‏1 فروری 2009
    پیغامات:
    1,777
    موصول پسندیدگیاں:
    30
    ملک کا جھنڈا:
    ٭ میٹھے بول غصے کو رفع کرتے ہں ۔
    ٭ خدا کے خوف سے عمر میں اضافہ ہوتا ہے ، شر پسندوں کی عمر کم ہو جاتی ہے ۔
    ٭ ایک خوش مزاج آدمی یژمردہ دلوں کی دوا ہے ۔
    ٭ جاہل اپنے دل میں جو کچھ ہے ، ظاہر کرتا ہے ، مگر دانشمند سے آخر موقع تک چھپائے رکھتا ہے ۔
    ٭ جب انسان کی روش خدا کی مرضی کے مطابق ہو تی ہے تو وہ دشمنوں کو بھی دوست بنا لیتا ہے ۔
    ٭ عالم کم گو ، سرد مزاج اور خرد مند ہے ۔ احمق بھی جب تک چپ رہے عقلمند شمار ہوتا ہے ۔
    ٭ خدا وند تعالیٰ کی تنبیہ کو حقیر مت جان اور اس کی تادیب سے بیزار مت ہو ،کیونکہ خدا تعالیٰ جس کو پیار کرتا ہے اسے تنبیہ کر دیتا ہے ۔
    ٭ اپنی نگاہ میں آپ کو دانشمند مت جان ، خدا تعالیٰ سے ڈر اور بدی سے باز رہ ۔
    ٭ اپنے ہمسایہ پر بدی کا منصوبہ مت باندھ جس حال میں کہ وہ بے فکر ہو کر تیرے پاس رہتا ہے ۔
    ٭ کسی انسان سے بے سبب جھگڑا مت کر کہ اس نے تجھ سے بدی نہیں کی ۔
    ٭ شریر کی بد کاریاں اس کو پکڑ لیں گی اور وہ اپنے ہی گناہ کی رسیوں سے جکڑا جائے گا ۔
    ٭ اے کاہل آدمی ! چیونٹی کے پاس جا ، اس کی روش دیکھ اور دانش حاصل کر کہ با وجود یہ کہ اس کا کوئی سردار یا حاکم نہیں ۔ و ہ گرمی کے موسم میں اپنے لیے خوراک جمع کرتی ہے اور سردی میں اس سے فائدہ اٹھاتی ہے ۔
    ٭ کلام کی کثرت میں کچھ نہ کچھ گناہ ہو گا ۔ مگر وہ جو اپنے لبوں کو روکے رہتا ہے ، بڑا دانا ہے ۔
    ٭ ہوشیار آدمی کا ہاتھ حکمران ہو گا اور سست آدمی خراج گزار ہو گا ۔
    ٭ خدا وند تعالیٰ ان چھ چیزوں کو نا پسند کر تا ہے (۱) O اونچی آنکھیں (۲) O جھوٹی زبان (۳) O وہ ہاتھ جو بے گناہ کو آزار پہنچائے (۴) O وہ دل جو برے منصوبے باندھتا ہے (۵) O وہ پاؤں جو جلد برائی کی طرف دوڑتے ہیں (۶) O وہ گواہ جو جھوٹ بولتا ہے، اور وہ جو بھائیوں کے درمیان جھگڑے بر پا کرتا ہے ۔
    ٭ خداوند تعالیٰ کی راہ سید ھے لوگوں کیلئے توانائی اور بد کرداروں کیلئے ہلاکت ہے ۔
    ٭ کوئی انسان شرارت سے پائیدار نہیں رہ سکتا لیکن صادقوں کی بنیاد کو کبھی جنبش نہ ہو گی ۔
    ٭ خدا وند تعالیٰ کا خوف عمر کو دراز کرتا ہے، لیکن شریروں کی زندگی گھٹائی جاتی ہے ۔
    ٭ وہ دولت جو بطالت سے حاصل کی جاتی ہے اور محنت سے فراہم کر دہ بڑھے گی ۔
    ٭ ملائم جواب غصہ کو کھو دیتا ہے ۔ مگر کرخت باتیں غضب انگیز ہیں ۔
    ٭ شکستہ خاطر کے سب دن برے ہیں ، مگر وہ جو خوش دل ہے ہمیشہ شکر گزار رہتا ہے ۔
    ٭ تھوڑا جو خداوند کے خوف کے ساتھ ہو ، اس بڑے گنج سے جو رنج کے ساتھ ہو بہتر ہے ۔
    ٭ جب انسان کی روش خداوند کی مرضی کے مطابق ہو تی ہے تو وہ دشمنوں کو بھی دوست بنا لیتا ہے ۔
    ٭ جو مسکین پر ہنستا ہے گویا اس کے بنانے والے کی حقارت کرتا ہے اور جو اوروں کی مصیبت پر خوش ہوتا ہے بے گناہ نہ ٹھہرے گا۔

    ۔
     
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت شکریہ اس شئیرنگ کا بوبی جی


    جزاک اللہ
     
  3. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    بھائی عدنان بوبی صاحب ۔ خوبصورت مراسلات کا بہت شکریہ ۔ اللہ کریم آپکو جزائے خیر دے۔ آمین
     
  4. عدنان بوبی
    آف لائن

    عدنان بوبی ممبر

    شمولیت:
    ‏1 فروری 2009
    پیغامات:
    1,777
    موصول پسندیدگیاں:
    30
    ملک کا جھنڈا:
    آمین ثم آمین
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت پیاری باتیں ہیں۔
    عدنان بھائی ۔ جزاک اللہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں