1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

غلط فہمی میں مت رہنا

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد اطہر طاہر, ‏6 نومبر 2015۔

  1. محمد اطہر طاہر
    آف لائن

    محمد اطہر طاہر ممبر

    شمولیت:
    ‏17 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    63
    موصول پسندیدگیاں:
    51
    ملک کا جھنڈا:
    خوبصورت نہیں ہو تم
    غلط فہمی میں مت رہنا
    نہ تیرے سرسریلے ہیں
    نہ تیرے نین نشیلے ہیں
    نہ بات میں کمال ہے
    نہ حسن بے مثال ہے
    بس تو غبارِ خاک تھا
    بس تو غبارِ خاک ہے
    رفاقت ہے نہ اُلفت ہے
    نہ حاصل تم سے راحت ہے
    نہ تم سے کوئی چاہت ہے
    نہ ہی تیری ضرورت ہے
    نہ دیکھ حیراں آنکھوں سے
    نہ دیکھ ویراں آنکھوں سے
    میرے الفاظ مت سوچو
    وہ سب خام خیالی تھی
    بس دل رکھنے کی باتیں تھیں
    میرے اُن چار لفظوں نے
    تجھے مغرور کر ڈالا
    مجھے مغرور انسانوں سے
    نفرت ہے بغاوت ہے
    مجھے تم سے نفرت ہے
    میرے آگے میرے پیچھے
    تم سے بہتر ہزار چہرے
    میں جو چاہوں وہ قدم چومیں
    یہ میرے اپنے مزاج پر ہے
    میری طبیعت پر منحصر ہے
    تم آئینہ دیکھو غور سے
    غلط فہمی میں مت رہنا
    تخلیق
    محمد اطہر طاہر ہارون آباد
     

اس صفحے کو مشتہر کریں