1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

غریب قوم کے امیر نمائندے، وزیراعظم نواز شریف کے اثاثے ایک ارب 80 کروڑ سے زائد

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از احتشام محمود صدیقی, ‏25 دسمبر 2013۔

  1. احتشام محمود صدیقی
    آف لائن

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2011
    پیغامات:
    4,538
    موصول پسندیدگیاں:
    2,739
    ملک کا جھنڈا:
    غریب قوم کے امیر نمائندے، وزیراعظم نواز شریف کے اثاثے ایک ارب 80 کروڑ سے زائد.......
    [​IMG]
    اسلام آ باد: الیکشن کمیشن نے ممبران قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کی ہیں جس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے کل اثاثوں کی مالیت ایک ارب 82کروڑ سے زائد جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے کل اثاثوں کی مالیت 5 کروڑ 93 لاکھ روپے ہے۔امین فہیم کا راولپنڈی میں فارم ہاؤس اور دبئی میں 22 لاکھ درہم کا فلیٹ ہے

    الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر اراکین قومی و صوبائی اسمبلیوں کے جاری کردہ اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کے اثاثوں کی کل مالیت ایک ارب 82 کروڑ 40 لاکھ 44ہزار 233 روپے ہے، وزیر اعظم نواز شریف کے پاس زرعی زمین، فیکٹریاں ،بینک اکاؤنٹس میں موجود رقم بھی اثاثوں میں شامل ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان 5کروڑ 93 لاکھ، 50 ہزار 582 روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں، عمران خان کےاثاثوں میں زرعی زمین ،گاڑیاں اوربینک اکاؤنٹس میں موجودرقم بھی شامل ہے۔
    پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما امین فہیم کے کل اثاثوں کی مالیت ظاہر نہیں کی گئی ہے تاہم امین فہیم کا راولپنڈی میں فارم ہاؤس اور دبئی میں 22 لاکھ درہم کا فلیٹ ہے، امین فہیم کےبچوں کےنام ڈیفنس میں 6 کروڑ 30 لاکھ مالیت کے 5 بنگلے اور 306 ایکڑ زرعی زمین ہے۔
    ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کے کل اثاثے 36 لاکھ 41 ہزار 168 روپے ظاہر کئے گئے ہیں جبکہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے کل اثاثے 73 لاکھ 18 ہزار 380 روپے ہیں جن میں سے 16 لاکھ 8ہزار 380 روپے بینک اکاؤنٹس میں ہیں۔
    واضح رہے کہ گزشتہ برس وزیر اعظم نواز شریف نے 28 لاکھ روپے اور عمران خان نے 2 لاکھ 73 ہزار روپے ٹیکس ادا کیا تھا۔
     
    اویس جمال لون اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں