1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عوام ہوں يا حکمران ہر شخص حقوق کي بات کرتا ہے

Discussion in 'حالاتِ حاضرہ' started by مجیب منصور, Aug 16, 2007.

  1. مجیب منصور
    Offline

    مجیب منصور ناظم

    Joined:
    Jun 13, 2007
    Messages:
    3,149
    Likes Received:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    عوام ہوں يا حکمران ہر شخص حقوق کي بات کرتا ہے جبکہ ملک اسلام کے نام پر حاصل کيا تھا تو دين کي بات کيوں نہيں کرتے۔
    تمام سیاستدانوں کا بھی یہی حال ہے کہ وہ جمھوریت کی بحالی کے نعرے تو لگاتے ہیں لیکن خلفائے راشدین کے نظام کی بات کوئی نہیں کرتا کیا یہ عزیز وطن ایسی خام خیالیوں کے لیے وجود میں آیاتھا۔؟ ہمارا آُئين قرآن کيوں نہيں؟ جب ہم مسلمان ہيں تو اسلامی شرعی عدالتيں کيوں نہيں؟ یہاں آخر غیروں کا قانون اور راج کیوں ہے؟
    مشرف نے کہا ’سب سے پہلے پاکستان‘اور انجامِ پاکستان امریکہ
    افسوس اور رونے کا مقام تو یہ بھی ہے کہ جو بھی اس ملک میں اسلامی قانوں اور نظام اورجہاد کی باتیں کرتا ہے تو اس پر دہشت گردی کے فتوے امریکی ایماء پر لگائے جاتے ہیں
     
  2. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    میرے محترم بھائی مجیب منصور !!

    اسلام کسی بھی موقع پر حکمت و تدبّر کا دامن چھوڑنے کی تعلیم نہیں دیتا ۔۔ صرف جذباتیت اسلام نہیں ہے۔ اور نہ ہی ایک دو مساجد کے مولاناؤں کے کھڑے ہو جانے سے اسلام نافذ ہونے والا ہے۔

    اسکے لیے پوری قوم کو شعوری طور پر بیدار کرنا ہوگا۔

    مثال کے طور پر۔۔۔۔۔

    [font=Arial, sans-serif]ایک دیگچی کو خرید کر اس میں کوئی چیز ڈال کر آگ پر چڑھا کر بھول جائیں ۔ اور وہ دیگچی اندر سے جل جائے اور کالی سیاہ ہوجائے۔۔۔۔ تو آپ یہ سوال کرتے ہوئے بالکل بھی اچھے اور عقلمند نہیں‌لگیں‌گے کہ

    یہ دیگچی جب سالن پکانے کے لیے بنائی اور بازار سے خریدی گئی ہے تو اب فوراً اس میں کھانا کیوں‌نہیں‌پکاتے ؟؟؟

    عقلمند شخص آپ کو اپنی آنکھوں کا علاج کروانے کا مشورہ دیتے ہوئے بتائے گا کہ

    بھائی یہ دیگچی غفلت کی وجہ سے اندر سے جل گئی ہے۔ اسکی اندرونی تہہ میں‌ جلن کی کالک چڑھی ہوئی ہے۔ اب اسے پہلے کسی طاقتور بلیچ سے اسکو اندر سے صاف کرنا ہوگا۔ پھر واشنگ ڈیٹرجنٹ سے اسے اندر باہر سے خوب دھونا ہوگا۔ پھر صاف پانی میں اسے نتھار کر ہر طرح کی جلن ، بدبو سے پاک صاف کرنا ہوگا

    تب جا کر ہم دوبارہ اس میں‌کھانا پکانے کے قابل ہوسکیں‌گے۔[/font]
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اگر اس فقیر کی بات سمجھ آ گئی تو امید ہے آپ آئندہ یہاں جلنے کڑھنے کی بجائے عملی طور پر قومی شعور کی بیداری ، اصلاحِ احوال کی محنت اور معاشرتی تعلیم و تربیت کے لیے عملی طور پر میدان میں اتر آئیں‌گے انشاءاللہ۔
     
  3. عبدالرحمن سید
    Offline

    عبدالرحمن سید مشیر

    Joined:
    Jan 23, 2007
    Messages:
    7,417
    Likes Received:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    نعیم بھائی
    ماشااللٌہ آپ نے کیا خوب مثال دی ھے،

    ھم دیگچی چولہے چڑھا کر بھول گئے ھیں، جو اندر سے جل بھن گئی ھے، اور بس پکائے جارھے ھیں، اوپر اوپر سے صاف کیا پھر شروع ھوگئے پکانا، اندر تیچے تو دیکھو کیا حشر ھوا ھے،!!!!!!!

    بھائی یہ دیگچی غفلت کی وجہ سے اندر سے جل گئی ہے۔ اسکی اندرونی تہہ میں‌ جلن کی کالک چڑھی ہوئی ہے۔ اب اسے پہلے کسی طاقتور بلیچ سے اسکو اندر سے صاف کرنا ہوگا۔ پھر واشنگ ڈیٹرجنٹ سے اسے اندر باہر سے خوب دھونا ہوگا۔ پھر صاف پانی میں اسے نتھار کر ہر طرح کی جلن ، بدبو سے پاک صاف کرنا ہوگا

    تب جا کر ہم دوبارہ اس میں‌کھانا پکانے کے قابل ہوسکیں‌گے۔


    کیا خوب لکھا ھے نعیم بھائی،!!!!!!

    ھم خود اپنے آپ کو اپنے گریبان میں ‌جھانک کر کیوں نہیں دیکھ لیتے، کیا ھم اپنے فرائض سے دور نہیں بھاگ رھے؟؟؟، ھم اپنے دل کے اندر میل کچیل رکھے ھوئے بغض کو سمیٹ ھوئے اور اوپر سے سونے چاندی کا ورق چڑھائے پھر رھے ھیں، جیسے ھم سا کوئی پاک صاف انسان ھی کوئی نہیں ھے، ھمارے مذھب اسلام کی چھوٹی چھوٹی آسان نیکیوں کو اگر ھم اپنا لیں، تو سب ھمارے دل کے میل کچیل اور بغض،کینہ، تعصب کے علاوہ تمام برائیاں ھی ختم ھوجائیں گی،!!!!

    مین نے کچھ چھوٹی چھوٹی نیکیاں اپنے ناقص عقل کے مشاھدات سے اخذ کرکے کچھ اپنی تحریر میں شامل بھی کی تھیں، لیکن افسوس کہ زیادہ تر لوگوں نے اس طرف دھیان نہیں دیا، شاید ھوسکتا ھے کہ میرے لکھنے کا انداز کچھ ماہرانہ اور بہتر نہ ھو، !!!!

    ھمارے بہت اچھے اچھے مقرر اور صاحب علم رکھنے والے حضرات ان چھوٹے چھوٹے دیہات اور گاؤں کی طرف کیوں نہیں رخ کرتے، جہاں پر زیادہ تر لوگ دین اسلام کی تعلیم سے محروم ھیں، جبکہ یہ سب سے زیادہ معصوم لوگ ھیں اور سب سے زیادہ مشکلات کا شکار ھیں، اور ان کے پاس وہ شہر کی سہولیات جیسے انٹر نیٹ اور ٹیلیویژن موجود نہیں ھے،بس وہ اکثر چودھریوں اور وڈیروں کی چوپالوں میں ھی سرجھکائے تیچے بیٹھے انکے احکامات کی تعمیل کے منتظر رھتے ھیں، یا پھر شعبدہ بازوں اور کٹھ پتلیوں کا تماشا دیکھنے میں مصروف رھتے ھیں،!!!!!

    کبھی ھمارے صاحب عالم علماء اور اچھے مقرر حضرات نے یہ بھی سوچا ھے کہ وہ اپنے قیمتی وقت میں سے کچھ وقت بغیر کسی اجرت یا معاوضہ کے ان لوگوں کی فلاح و بہبود کی طرف اپنا ایک قدم تو بڑھائیں، یا اگر ھم میں سے اگر ھر کوئی بھی شخص اپنی بساط کے مطابق اپنے وقت کا کچھ تھوڑا سا حصہ اگر ان معصوم لوگوں کیلئے وقف کردیں، تو میں نہیں سمجھتا کہ ھم کچھ اپنا وقت فضول ضائع کریں گے بلکہ اپنے ملک کی کم سے کم نصف سے زیادہ آبادی میں ایک جینے کی نئی امنگ جگا سکیں گے، جو ھمارے ملک کے روشن مستقبل کیلئے ایک مشعل راہ ثابت ھوگی،!!!!!

    خوش رھیں اور اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں،!!!!!!
     
  4. مجیب منصور
    Offline

    مجیب منصور ناظم

    Joined:
    Jun 13, 2007
    Messages:
    3,149
    Likes Received:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    یا الٰھی توفیقِ احتساب عطا فرما

    اللہ تعالی کے حضور دست بدعا ھوں کہ ھر مسلمان کو اپنا احتساب کرنے ، اپنے اندر انسانیت پیدا کرنے ،حق بات کو تعصب سے ھٹ کرحق سمجھنے،اور اسے قبول کرنے اوراپنا گریبان جھانکنے کی توفیق نصیب فرمائے؛؛؛؛آمین؛؛؛
     
  5. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    عبدالرحمن سید بھائی ۔ آپ نے بہت بجا فرمایا ہے۔

    اصلاح کا عمل انسان کے اندر سے شروع ہوتا ہے۔ خود کی اصلاح کے بغیر دوسروں کو تبلیغ بےسود اور بے معنی ہو جاتی ہے۔

    اور جیسا بھائی مجیب منصور نے دعا فرمائی کہ ۔۔
    اس پر بالکل آمین کہنا چاہیئے۔ اللہ تعالی ہرکلمہ گو کو اپنے حبیب مصطفی :saw: کے صدقہ میں سچا مومن اور قابلِ فخر مسلمان بنائے۔ آمین۔۔۔ اور ہم سب کو دین اسلام کا وقار بلند کرنے اور اسکے پوری دنیا میں پھیلانے کی توفیق مرحمت فرمائے۔ آمین
     

Share This Page