1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عوام کو نئی حکومت سے توقعات ہیں، پی پی کو لوڈشیڈنگ کے باعث شکست ہوئی: نجم سیٹھی

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏2 جون 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    لاہور(آن لائن+ پ ر) نگران وزےر اعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ انتخابات ایشوز پر لڑے گئے پیپلزپارٹی کو لوڈشیڈنگ کے باعث پنجاب سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ٹرن آؤٹ بہت زیادہ رہا، نوجوانوں کی بڑی تعداد نے ووٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پرامن انتخابات نگران حکومت کےلئے چیلنج تھا۔ تمام رکاوٹوں کو عبور کرکے انتخابات کا انعقاد کرایا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری انداز میں پرامن انتقال اقدار کی خوشی ہے۔ مسائل کو حل کرنے مرکز اور صوبوں میں گڈ گورننس کی ضرورت ہے۔ نئی حکومت سے عوام کو بڑی امیدیں وابستہ ہیں، دہشت گردی ملک کا بڑا مسئلہ ہے، بلوچستان میں تعلیم کی بہتری کےلئے بھی اقدامات کرنے ہونگے، لوڈشیڈنگ بھی بڑا چیلنج ہوگا۔ دریں اثناءنگران وزیر اعلیٰ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں بزنس کے بڑے مواقع موجود ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سرمایہ کاری اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ دیکر سرکاری اداروں کی استعداد کار بڑھائی جا سکتی ہے اور عوام کے معیار زندگی کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ابھارنے کے لئے بہترین فنانشل سروسز فراہم کرے۔ وہ ارفع کریم سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے پلان۔9 کے بارے بریفنگ کے موقع پر اظہار خیال کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا نوجوان نسل باصلاحیت ہے، وہ جدید علوم سے آراستہ ہو کر ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ابھارنے کے لئے بہترین فنانشل سروسز فراہم کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سبسڈیز پر انحصار ختم کر کے ہمیں اپنے پاﺅں پر کھڑا ہونے کی پالیسی اپنانا ہو گی۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ قبل ازیں نگران وزیر اعلیٰ نجم سیٹھی نے ارفع کریم سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکا دورہ کیا اور میٹرو بس کے آپریشنل امور کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ نجم سیٹھی نے کہا کہ میٹرو بس پراجیکٹ مفاد عامہ کا شاندار منصوبہ ہے۔ میٹرو بسوں کے ذریعے روزانہ ہزاروں افراد سفر کر رہے ہیں۔​
    بشکریہ - نوائے وقت
     

اس صفحے کو مشتہر کریں