1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عمر بھر خاک بہ کف خاک بہ سر پھرتا ہے ۔۔ فائق تُرابی

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏27 اگست 2020۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    عمر بھر خاک بہ کف خاک بہ سر پھرتا ہے
    مضطرب دشمنِ مولائے عمرؓ پھرتا ہے⁦

    آپ کا نام تعوذ کی جگہ کافی ہے
    آپ کے نام سے شیطان کا سر پھرتا ہے⁦

    کل بھی راتوں کو مدینے میں عمرؓ پھرتا تھا
    آج بھی دل کے مدینے میں عمرؓ پھرتا ہے

    آپ کی یاد مرے دل کو رلاتی ہے بہت
    جب بھی گلیوں میں کوئی دست نِگر پھرتا ہے

    زلزلے آپ کے اعجاز سے تھم جاتے ہیں
    یوں مقدر کسی دھرتی کا کدھر پھرتا ہے؟
    -------
    فائق تُرابی

    [​IMG]
     

اس صفحے کو مشتہر کریں