1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عمرخیام کے ساتھ ساتھ

Discussion in 'متفرقات' started by عمر خیام, May 24, 2015.

  1. عمر خیام
    Offline

    عمر خیام ممبر

    Joined:
    Oct 24, 2009
    Messages:
    2,188
    Likes Received:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    ایک جگہ کیلے کا درخت بھی دیکھا ۔

    P2291924.JPG
     
  2. عمر خیام
    Offline

    عمر خیام ممبر

    Joined:
    Oct 24, 2009
    Messages:
    2,188
    Likes Received:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
  3. عمر خیام
    Offline

    عمر خیام ممبر

    Joined:
    Oct 24, 2009
    Messages:
    2,188
    Likes Received:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    مالٹوں کے پودے اور پس منظر کی پہاڑیوں پر تا حد نگاہ زیتون کے درختوں کے جھنڈ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    کے پی کے میں عمران خان کی ایک ارب درختوں کی سونامی اور پنجاب میں شہباز شریف کے فلائی اوور بنانے کا جنون ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک تصویر میں !!
     
  4. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    آج سے کچھ عرصہ پہلے تک یہاں دو قسم کے مالٹے آیا کرتے تھے۔1۔سپین سےجس کے اوپر مہر لگی ہوتی تھی Out of spain ۔2۔jaffa یہ شاید اسرائیل سے آتا تھا۔لیکن اب تو پوری دنیا کے مالٹے آنے شروع ہو گے ہیں
    [​IMG] یہ مسمی ہے
    ---------------------------------------------
    سپین کے مالٹے
    [​IMG]
    ------------------------------------------------------------------------------------
    سپین کا زعفران
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
     
  5. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    واہ کیا شاندار نظارا ہے
     
    عمر خیام likes this.
  6. عمر خیام
    Offline

    عمر خیام ممبر

    Joined:
    Oct 24, 2009
    Messages:
    2,188
    Likes Received:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    P2291934.JPG
    مالاگہ سے رونڈا جاتے ہوئے راستے میں ایک موڑ پر ایک پھل فروش نے اپنا عارضی سٹال لگایا ہوا تھا ، پہلے تو اس نے ہمیں مالٹے کی قاشیں کاٹ پیش کیں کہ چکھ کر دیکھیں ، ہم نے چکھا تو وہ انتہا کا میٹھا تھا ۔ ہم نے ایک تھیلا چھ یورو میں خرید لیا۔ مانگ وہ سات رہا تھا لیکن بھاؤ تاؤ کے بعد چھ پر مان گیا ۔ہمارے ہمسفر ساتھ باقی اجناس کا جائزہ لیتے ہوئے ۔۔۔۔۔۔۔
    P2291961.JPG
    تھیلا ہم نے کار کی ڈگی میں رکھ دیا اور شرارتی مالٹے قطار تھیلے سے نکل کے فرار ہونے کی کوشش میں پکڑے گئے۔
    یہ پیزے کی بھی ایک کہانی ہے ۔ رونڈا میں کھانے کی تلاش میں کچھ پاکستانی بھائیوں سے ملاقات ہوگئی ۔ کچھ شورامے اور ترکی کے کباب اور پیزہ آرڈر کیا ۔۔ وہ سب چیزیں پیش کرنے کے بعد انہوں نے اپنی بنائی ہوئی بریانی اور رائتہ پیش کردیا ۔ ہم اپنے دیسی ذائقے سے کئی دنوں سے محروم چلے آرہے تھے اس لیے ہم نے پہلے اس سے دو دو ہاتھ کیے ۔ جس کی وجہ سے پیزہ بچ گیا ۔ وہ ہم نے پیک کرا کے ساتھ لے لیا کہ بوقت ضرورت کام آئے گا ۔ وہ پاکستانی بھائی ہم سے ہمارے آرڈر کے پیسے بھی نہیں لے رہے تھے کہ آپ ہمارے مہمان ہو ۔ ہم نے کہا مہمان تو ہیں لیکن یہ آپ کا کاروبار ہے ، ہر گاہک کو مہمان بناؤ گے تو وہی حساب ہوگا کہ " گھوڑا گھاس سے دوستی کرے تو بھوکا مرے"۔ بڑی مشکل سے انہوں نے پیسے لیے ۔۔۔ وہ بھی ڈسکاؤنٹ دینے کے بعد۔
     
  7. عمر خیام
    Offline

    عمر خیام ممبر

    Joined:
    Oct 24, 2009
    Messages:
    2,188
    Likes Received:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    مالاگہ واپسی شام کو ہوئی ۔ پیزے کا ڈبہ تھامے ہم اپنی قیام گاہ کو لوٹ رہے تھے کہ ہمارے ایک ساتھی نے دیکھا کہ ایک بوڑھا خوراک کی تلاش میں کوڑے کے ڈبے میں دیکھ رہا ہے ، اس نے پیزے کا ڈبہ اس کو دے دیا ۔
     
  8. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    مالاگہ تو سپین میں ہے اور رونڈا افریقی ملک ہے ۔لمبی سیر ہو رہی ہے خیر سے
     
    ھارون رشید likes this.
  9. عمر خیام
    Offline

    عمر خیام ممبر

    Joined:
    Oct 24, 2009
    Messages:
    2,188
    Likes Received:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    یہ رونڈا ہے سپین کا ہی ایک شہر ہے ۔ اندلسیہ میں مالاگہ سے کوئی سو کلومیٹر دور ۔ افریقہ کا ملک روانڈا ہے ۔ یعنی سپینش شہر خود روندا ( روتا) ہے جبکہ افریقی ملک خود نہیں روندا بلکہ رواندا ( رولاتا) ہے ۔ :))))
    P2291949.JPG اور یہ شہر اس پل کی وجہ سے مشہور ہے ۔ یہ شہر اصل میں دو چٹانوں کے اوپر بنا ہوا ہے اور یہ پل شہر کے دونوں حصوں کو ملاتا ہے ۔
     
  10. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    Ronda نامی شہر کا مجھے علم نہیں تھا
    [​IMG]
     
  11. عمر خیام
    Offline

    عمر خیام ممبر

    Joined:
    Oct 24, 2009
    Messages:
    2,188
    Likes Received:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    جب ازابیلا اور فرڈینینڈ نے سارے سپین پر قبضہ کرلیا تو انہوں نے مسملانوں کو کہا کہ یا تو مذہب بدل لیں اور جیسے پہلے رہ رہے تھے اسی طرح رہیں ، یا اگر مذہب نہیں بدلنا تو پھر اپنا مال واسباب چھوڑ کے سپین سے چلے جائیں ۔ بہت سے لوگوں نے مذہب نہ بدلا اور بے سروسامانی کی حالت میں سپین سے نکل کے شمالی افریقہ میں جابسے ۔ کچھ لوگوں نے مذہب بدل لیا اور بالکل ہی بدل لیا لیکن کچھ ایسے بھی تھے جنہوں نے بظاہر تو بدل لیا لیکن اندر سے وہ نہ بدل سکے ۔ سپینش بھی چالاک تھے ان کو پتہ تھا کہ مسلمان اتنی آسانی سے اپنا مذہب نہیں بدلیں گے ، وہ ان کی نگرانی کیا کرتے تھے ۔ سابق مسلمانوں کو گھر کے دروازے بند کرنے کی اجازت نہیں تھی خاص طور پر جمعہ کے دن کو ۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ دروازے بند کرکے مصلے بچھا لیں ۔
    ایسے مسلمان شہروں کو چھوڑ کے پہاڑوں کی جانب جابسے جہاں ان پر پابندیاں کم تھیں کیونکہ دورودراز کی وادیوں میں ان پر مسلسل نگرانی رکھنا مشکل تھا ۔ روندا کا علاقہ اس لحاظ سے کافی موزوں تھا ۔ کیونکہ یہ پہاڑوں میں گھرا ہوا چٹانی علاقہ تھا اور آس پاس زرخیز وادیاں بھی تھیں جہاں وہ کاشت کاری اور جانور پال کر گذارا کرسکتے تھے اور یہ بھی کہ یہ سمندر سے زیادہ دور نہ تھا ، ماربیلا کا ساحلی شہر پچاس کلومیٹر سے بھی کم دوری پر تھا ، وہاں سے شمالی افریقہ سے رابطہ بھی رکھا جاسکتا تھا ۔
    شکایتی لوگ ہر جگہ ہوتے ہیں اور ہر زمانے میں رہے ہیں ۔ یہ باتیں سپین کے حکمرانوں کے کانوں میں بھی کسی نے ڈال دیں اور مرکز سے کچھ فوجی دستے بھیج دیئے گئے کہ جاکر ان لوگوں کی سرکوبی کرو۔ چھوٹی موٹی لڑائی ہوئی اور سابق مسلمانوں نے ان دستوں کو شکست دے دی ۔ ناصرف ان کو شکست دی بلکہ ان کا بے دریغ قتل عام بھی کیا ۔ یہ معرکہ روندا کے مقام پر ہی ہوا ۔ اس کے بعد ظاہر ہے سپین نے اس کا بدلہ لیا اور بہت سختی سے لیا ۔
     
  12. عمر خیام
    Offline

    عمر خیام ممبر

    Joined:
    Oct 24, 2009
    Messages:
    2,188
    Likes Received:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    ایک بار ایک قومی اخبار میں سرخی لگی تھی ۔ " دُلہا ، کہاں بھولا ؟"
    وہ دلہا ہمارے ساتھ والے گاؤں کا تھا، ماں باپ کااکلوتا بیٹا تھا ، لاڈ و پیار میں ذرا بگڑ گیا تھا۔ یہ نہیں کہ وہ بدقماش ہوگیا تھا ، بلکہ گھر میں من مانی کرنے لگ گیا تھا ۔ درمیانے درجے کے زمیندار تھے ۔ باپ نے زمینیں بٹائی بھی دے رکھی تھیں اور خود ساری زندگی پنجاب میں کام کاج کرتے گذاری تھی ۔ بیٹے کی شادی خاندان میں کر دی گئی تھی ۔ لیکن گاؤں کی مٹیار اس کے معیار سے کم تھی۔ اور اس کے ذوق سے میل نہ کھاتی تھی ۔ اس لیے وہ خوب سے خوب تر کی تلاش میں سرگرداں رہا ۔ آخر اس کی تلاش جہلم شہر کے ایک نئے رہائشی علاقے جو جہلم دریا کے کنارے تھا، کے ایک گھر میں آ کے ختم ہوگئی ۔ ابتدائی بات چیت کا مرحلہ طے ہونے تک ایک قطعہ اراضی بک چکا تھا۔ لڑکا جس کا نام ہم شادا رکھ لیتے ہیں ، شکل وصورت اور قدکاٹھ میں بھارتی اداکار جانی لیور کے ہم پلہ تھا جبکہ شہری لڑکی کے بارے میں سننے میں آیا کہ سوناکشی سنہا کو بھی ایک دو ہاتھ پیچھے چھوڑتی تھی ۔ یہ میں لوگوں کی سنی سنائی بتا رہا ہوں ، ورنہ میں نے اس لڑکی کو نہیں دیکھا تھا اور نہ ہی سوناکشی سنہا سے کوئی شناسائی ہے ۔ بلکہ جس زمانے کی یہ بات ہے اس وقت سوناکشی سنہا دو چوٹیاں کرکے پرائمری سکول جاتی ہوگی ۔
    بہرحال لڑکی والوں نے بات چیت مکمل کرکے دن طے کر دیا ۔ اور ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا کہ بری کا سامان ایک دن پہلے پہنچ جانا چاہیے ۔ کہ ہم خاندان سے باہر رشتہ دے رہے ہیں ، برادری کے کچھ لوگ اس رشتے سے زیادہ خوش نہیں ، اس لیے شادی کے دن جونہی بارات گھر میں آئے ہم جلدی سے نکاح کرکے لڑکی کی رخصتی کی رسم ادا کر کے وداع کر دینا چاہتے ہیں ، تاکہ برادری کے ناخوش لوگوں کو گڑبڑ کرنے کا کم سے کم موقعہ ملے ۔ ادھر دلہا بھی اسی بات کا متمنی تھا کہ بارات اور بیاہ کی فغول رسموں سے پرہیز ہی لازم ہے کہ اس میں وقت کے ضیاع کے سوا کچھ نہیں رکھا۔
    بری کا سامان جس میں دلہن ، اس کی بہنوں اور ماں کے کپڑے ۔ بری کا سارا زیور اور میک اپ کا سامان تھا۔ گاؤں کے حجام کے ہاتھ ایک دن پہلے پہنچا دیا گیا ۔ دلہن والوں نے حجام سے بری کا سوٹ کیس لیا ، اس کی چائے پانی سے خاطر و مدارت کی اور ضروری تاکید کہ کل بارات ٹھیک وقت پر پہنچ آئے ۔ لڑکی پرایا دھن ہے جتنا جلدی اپنے گھر کی ہو جائے اتنا ہی اچھا ہے ۔
    دوسرے دن بڑے دھوم دھام سے بارات روانہ ہوئی ۔جہلم شہر کے اس محلے کی گلی میں داخلے کے مقام پر خوب دھوم دھڑکے سے ڈھول پیٹا گیا ۔ آتش بازی والے گولے چھوڑے گئے اور گاؤں کے منچلے لڑکوں بالوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے ۔آس پاس کے سب لوگ باہر نکل آئے۔ لڑکے والوں نے خوب نوٹ بھی نچھاور کیے ۔ ایک دو کنال زمین تو وہیں لٹا دی گئی ۔ آخر کو ایک شہری دوشیزہ کی بارات ایک گھبرو لے کے آیا تھا۔ خراماں خراماں اور شاداں و فرحاں بارات کا قافلہ دلہن کے گھر کے سامنے آن پہنچا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور۔۔۔۔۔ اور مطلوبہ گھر کے گیٹ پر موٹا سا تالا لگا ہوا تھا ۔
    محلے والوں نے بتایا کہ یہ لوگ تو ایک مہینہ پہلے ہی یہاں آئے تھے اور کل شام کو ٹرک میں سامان لاد کے چلے گئے ۔
     
  13. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 12, 2010
    Messages:
    22,418
    Likes Received:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    عمر خیام جی
    جب بھی آتے ہیں رونق لگا دیتے ہیں :)
    بہت دلچسپ روداد بیان ہو رہی ہے تصاویر نے مزہ دوبالا کر دیا۔
    مزید کا انتظار رہے گا
    خوش رہیں
    بہت جئیں :)
     
    عمر خیام likes this.
  14. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    اچھا پھر کیا ہوا
     
  15. عمر خیام
    Offline

    عمر خیام ممبر

    Joined:
    Oct 24, 2009
    Messages:
    2,188
    Likes Received:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    پھر یہ ہوا کہ بارات واپس آگئی ۔۔۔ شاید بھوکی واپس آئی ۔
    شادے کا ابا فوت ہوگیا ہے ۔ اب شادے کو کوئی پتہ نہیں کہ کہاں ہے ؟ لوگ کہتے ہیں کہ اس نے بہت سے لوگوں سے ادھار لیا ہوا تھا اس لیے اب ان سے چھپتا پھرتا ہے اور گاؤں چھوڑ گیا ہے ۔
    2011 میں جب میں دیس واپس گیا تو ایک دن اپنے ددھیالی گاؤں سے شام کے دھندلکے میں نیچے اپنے گھر آرہا تھا تو میں نے دیکھا کہ دو کمروں کا ایک مکان راستے سے ہٹ کربنا ہوا ہے ۔ یہ مکان اس سے پہلے نہیں ہوا کرتا تھا ۔ گھر آکے میں نے امی جان سے پوچھا کہ فلاں کے گھر کے عقب میں اور فلاں کے گھر سے پہلے راستے سے ہٹ کے کس کا گھر ہے ؟ امی جان نے بتایا کہ یہ شادے کی ماں کا گھر ہے ۔ زمین اور گاؤں والا مکان سب بک چکے ہیں ۔ یہ ان کی کچھ زمین بچی تھی اس پر شادے کی ماں کے بھتیجے نے جو انگلینڈ میں ہوتا ہے ، نے دو کمرے بنا دیئے ہیں ۔ اب یہ اکیلی اس ویرانے میں رہتی ہے ۔ میں نے دوسرے دن شاہ سے اس کا ذکر کیا، کہنے لگا کہ چلو اس کے گھر میں چلتے ہیں ۔ ہم دونوں شام کو اس کے گھر چلے گئے ۔ اپنا تعارف کرایا ۔ مل کر بہت خوش ہوئی ۔ اس کا گھر صاف ستھرا تھا ۔ ہر چیز قرینے سے رکھی تھی ۔ شام کا وقت تھا لیکن کوئی ایسی نشانی نظر نہیں آئی کہ جس سے پتہ چلے کہ اس نے کھانا پکایا ہو یا پکانے کی تیاری کررہی ہو ۔ ہم نے شادے کا پوچھا تو اس نے کہا کہ اس کا کوئی پتہ نہیں کہ کہاں ہے اور کس حال میں ہے ؟ ہم نے اس کو کچھ رقم بھی دی کہ عید آنے والی ہے ۔ لوگ کہتے ہیں شادا ماں کو ملنے آتا رہتا ہے ۔ آگے اللہ کی اللہ جانے ۔
    بات کچھ مزید شادیوں کی ہوجائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسی گاؤں یعنی ہمسایہ گاؤں کی ایک بارات ایک ہفتے پہلے دلہن کے گھر آن پہنچی ۔ دن طے کرنے والوں نے جمعرات طے کی اور کمیونیکیشن میں رکاوٹ ، سادگی اور تعلیم کی کمی کی وجہ سے تاریخ نہ لکھے جانے کے باعث تیسری جمعرات کے بجائے دوسری جمعرات کو ہی جنج چڑھ گئ ۔ ادھر دلہن سمیت پورا خاندان کھیتوں میں کام میں مصروف تھا ۔ بمشکل رخصتی عمل میں آئی ۔
     
    پاکستانی55 likes this.
  16. عمر خیام
    Offline

    عمر خیام ممبر

    Joined:
    Oct 24, 2009
    Messages:
    2,188
    Likes Received:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    گجرات کے کسی قصبے میں بھی ایک بارات گئی ۔ وہ لوگ نیم شہری تھے ، اور ہمارے گاؤں کے لوگوں سے کئی گنا زیادہ ماڈرن ۔ کھانے میں انہوں نے رایئتے کے ڈونگے رکھے ۔اب ہمارے گاؤں کے لوگ جو پلاؤ کو سلونے چاول اور زردے کو میٹھے چاول کہتے تھے، کسی کو پتہ نہیں تھا کہ یہ کیا ڈش ہے ؟ اس کو کھانا ہے یا پینا ہے یا کھیر کی طرح میٹھی ڈش ہے ۔ ایک لال بھجکڑ نے بارش کے پہلے قطرے کی طرح ہمت کی اور ڈونگے میں انگلی ڈال کے چکھنے کا ہمالیہ سر کرلیا ۔ پھر اس نے ڈونگے کو ٹیڑھا کرکے رائیتہ گلاس میں انڈیلا اور لسی کی طرح پی گیا ۔ باقیوں نے اس کی دیکھا دیکھی ویسا ہی کیا اور پلاؤ سرو ہونے سے پہلے سارے ڈونگے خالی کردیئے ۔کئی تو مونچھوں پر ہاتھ مار کے دہی کی سفیدی پونچھتے ہوئے کہتے سنے گئے کہ کیا مزیدار اور گھنی لسی ہے ، ذرا بھی پانی نہیں ڈالا ۔۔۔ کیا بات ہے پنجاب کی ! سیانے ٹھیک ہی کہتے تھے کہ پنجاب میں دودھ کی نہریں بہتی ہیں ۔
     
  17. عمر خیام
    Offline

    عمر خیام ممبر

    Joined:
    Oct 24, 2009
    Messages:
    2,188
    Likes Received:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    ہمارے ہاں کی ایک خوبصورت روایت ہوا کرتی تھی کہ شادی میں شرکت کرنے کے لیے دوردراز کے مہمانوں کو عزیزوں ، رشتہ داروں ، پڑوسیوں اور دوستوں کے گھروں میں ٹھہرایا جاتا تھا ۔ اب یہ روایت ختم ہوگئی ہے کیونکہ سڑکیں بہتر ہوگئی ہیں اور لوگ خوشحال ہوگئے ہیں ، ان کے پاس اب اپنی ٹرانسپورٹ ہے اور جن کے پاس نہیں ہے وہ کار کرایے پر لے کے آتے ہیں اور تقریبات میں شرکت کرکے اسی دن واپس لوٹ جاتے ہیں ۔ لیکن ہمارے بچپن اور لڑکپن کے دنوں میں اکثر مہمان پورے ٹبر سمیت رات بھر کے لیے آیا کرتے تھے ۔
    ایک بار ہمارے ہاں کسی شہری کنبے کو ٹھہرایا گیا ۔ ہمارا گھر گاؤں سے بہت دور ویرانے میں تھا۔ ستمبر اکتوبر کا مہینہ تھا اور باجرے کی فصل کافی بڑی ہوگئی تھی ۔ ہمارے گھر میں ہمیشہ مال مویشی اور کتے رہے ہیں ۔( اب بھی ہیں) ۔ ہمارے گھر کا وسیع صحن ہے اور ساتھ ہی اپنے کھیت شروع ہوجاتے ہیں ۔ان دنوں گھر کی چار دیواری نہیں بلکہ دو دیواری ہوا کرتی تھی ۔ اور ایک دیوار کے ساتھ بھینس اور اس کی نوجوان کٹی کی کھرلیاں تھا ۔ ہم نے مہمان خاندان کی خواتین کو اندر کمروں کو سلایا اور مردوں کو باہر صحن میں ۔۔ ہماری اپنی چارپائیاں بھی ساتھ تھیں ۔ آدھی رات کو ایک نوجوان کھرلی پہ بندھی بھینسوں کی گھنٹیوں کی ٹن ٹن ، کتوں کے بھونکنے اور باجرے کی کھڑی فصل میں سے گذرتی ہوا کی سرسراہٹ سے جاگ اٹھا اور دیہاتی ماحول کی ہولناکی سے گھبرا کے شور مچانے لگا کہ گھر میں سر کٹے ہاتھی گھس آئے ہیں اور سونڈیں ہلاتے پھر رہے ہیں ۔
    بڑی مشکل سے اس کو چپ کرایا اور اس سے بھی زیادہ مشکل سے اس کو سمجھایا کہ یہ سر کٹے ہاتھی نہیں بلکہ بھینسیں ہیں اور ان کے سر دوسری طرف ہیں ، اور جن کو سونڈ سمجھ رہے ہو وہ ان کے پوچھل ہیں جو وہ مکھیاں اڑانے کے لیے ہلاتی رہتی ہیں ۔
     
    دُعا and پاکستانی55 like this.
  18. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    کوئی شہر ی پہلی دفعہ گاؤں آ کر رات گزارے تو اسی طرح کے لطیفے سننے کو ملتے ہیں ۔اگر دور کسی کنوئے (ڈیرے)پر جانوروں کے گلے کی ٹلیاں (گھنٹیاں)سنائی دیں تو کہتے ہیں کہ چڑیل ناچ رہی ہے جنوں کا جشن ہو رہا ہے ۔
     
    عبدالمطلب likes this.
  19. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    کوئی نواں شہر
     
  20. عبدالمطلب
    Offline

    عبدالمطلب ممبر

    Joined:
    Apr 11, 2016
    Messages:
    2,134
    Likes Received:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    بہت عمدہ جناب
     
    عمر خیام likes this.
  21. سین
    Offline

    سین ممبر

    Joined:
    Jul 22, 2011
    Messages:
    5,529
    Likes Received:
    5,790
    ملک کا جھنڈا:
    واہ واہ واہ کیا کہنے مجھے یہ لڑی بہت دلچسپ لگ رہی ہے ۔۔۔
     
  22. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    اور مجھے زہر لگ رہی ہے
































    رکی ہوئی ہے اس لئے
     
  23. عبدالمطلب
    Offline

    عبدالمطلب ممبر

    Joined:
    Apr 11, 2016
    Messages:
    2,134
    Likes Received:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    یہاں ہر بات کہیں نا کہیں رک ہی جاتی ہے
     
  24. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    رک اس لئے جاتی ہے کہ صرف عمر خیام صاحب کوئی آپ بیتی سناتے ہیں باقی ہم سب سننے والے ہیں
     
    عمر خیام likes this.
  25. عمر خیام
    Offline

    عمر خیام ممبر

    Joined:
    Oct 24, 2009
    Messages:
    2,188
    Likes Received:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    او میرے خدا ۔ یہ 21 اپریل کی پوسٹ ہے ۔ گویا میں کوئی چار مہینے بعد آیا ہوں ۔ یہ زندگی کتنی سبک رفتاری سے رواں دواں ہے کہ سال و ماہ گذرنے کا پتہ ہی نہیں چل رہا ۔ شکریہ سین صاحبہ ۔ آپ کے ان الفاظ سے میری بے حد حوصلہ افزائی ہوئی ہے ۔ مان بڑھا ہے ۔ اور علم میں اضافہ ہوا ہے کہ آپ ون ڈش پارٹی کے علاوہ بھی باقی لڑیوں کو دیکھتی ہیں ۔ خوش رہیں ۔
     
    سین and پاکستانی55 like this.
  26. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کو پتہ نہیں چلا لیکن ہم لوگ بڑی بے چینی سے آپ کا انتظار کرتے رہے ہیں ۔خوش آمدید
     
    عمر خیام likes this.
  27. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    بابا جی اب کہاں ہیں
     
    عمر خیام likes this.
  28. عمر خیام
    Offline

    عمر خیام ممبر

    Joined:
    Oct 24, 2009
    Messages:
    2,188
    Likes Received:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    پتہ تو تھوڑا بہت چلتا رہا کہ کچھ وقت ہوگیا ہے اس کوچے میں قدم دھرے ہوئے لیکن اندازہ نہیں ہوا کہ اتنا زیادہ عرصہ ہوگیا ہے ۔ شکریہ آپ کی محبت کا
     
    پاکستانی55 likes this.
  29. عمر خیام
    Offline

    عمر خیام ممبر

    Joined:
    Oct 24, 2009
    Messages:
    2,188
    Likes Received:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    اب گھر میں ہیں ۔
    پروین شاکر کے ہرجائی کی طرح میں بھی جہاں بھی جاؤں لوٹ کے یہیں ضرور آتا ہوں!
     
    پاکستانی55 likes this.
  30. عمر خیام
    Offline

    عمر خیام ممبر

    Joined:
    Oct 24, 2009
    Messages:
    2,188
    Likes Received:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    چلیں آج شام کو یا کل صبح کو ایک چھوٹی سی کہانی لکھوں گا کہ کہاں غائب ہوجاتا ہوں یا کن مصروفیات میں گم ہوجاتا ہوں۔ انتظار کریں ۔
     
    پاکستانی55 likes this.

Share This Page