1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عمران مت بھولیں نیٹو ممالک سے انکی رشتہ داری ہے: پرویز رشید

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏30 نومبر 2013۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اسلام آباد (اے این این + نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے عمران خان کے مسلم لیگ (ن) کے اقتدار میں آنے کو عالمی ایجنڈا قرار دینے سے متعلق بیان کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف، پنجاب، بلوچستان، کے پی کے اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ جمہوری مینڈیٹ کی پیداوار ہیں، وزیراعظم کی اعلان کردہ تجارتی مراعاتی سکیم کا مقصد مقامی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ ایک بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ تجارتی سکیم کا مقصد سرمایہ کاری کیلئے حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ جن کے پاس کالا دھن ہے وہ یہ کالا دھن ڈالروں کی صورت میں باہر بھجوانے کے بجائے پاکستان میں ہی لگائیں۔ پرویز رشید نے عمران خان کی جانب سے ان پر لگائے الزامات کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جب میں ملک میں جمہوریت کے لئے جدوجہد میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہا تھا اور میری پیٹھ پر کوڑے برسائے جا رہے تھے اس وقت عمران خان مشرف کے منظور نظر تھے۔ پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان مت بھولیں کہ نیٹو ممالک سے ان کی رشتہ داری ہے۔ عمران خان کی بوکھلاہٹ ظاہر کرتی ہے کہ مسائل کچھ اور ہیں ہمیں بتائیں ان کے مسائل حل کر دیں گے۔ ہم پر تنقید کرنے والے بتائیں کہ خیبر پی کے حکومت کیوں نہیں چل رہی۔
    http://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/Lahore/2013-11-30/page-1/detail-2
     

اس صفحے کو مشتہر کریں