1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عمار خاں کا پرچہ

'میں کون ہوں؟' میں موضوعات آغاز کردہ از عمار خاں, ‏28 ستمبر 2006۔

  1. عمار خاں
    آف لائن

    عمار خاں ممبر

    شمولیت:
    ‏28 ستمبر 2006
    پیغامات:
    212
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    میرے جوابات

    پرچہ ہماری اُردو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جماعت مبتدیان

    کوئی سے 5 سوال حل کریں۔ نمبر یکساں ہیں۔
    پرچہ حل کرنے کا وقت: 15 دن
    نوٹ: خوشخطی کے الگ نمبر ہوں گے۔


    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
    نام رکھا گیا، عمار ضیاء۔ کچھ عرصہ بعد اضافہ سے یہ نام بن گیا: محمد عمار ضیاء، پھر کچھ عرصہ بعد مزید اضافہ ہوا اور نام ہوگیا: محمد عمار ضیاء قادری، گزشتہ دنوں اس میں پھر تبدیلی کی ضرورت محسوس کی تو نام رکھا محمد عمار ضیاء، حالیہ نام عمار ضیاء خاں یا عمار خاں۔ ابتدائی نام والد صاحب نے رکھا، باقی کارنامے ہم نے بذات خود انجام دیئے۔
    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    جب چھوٹا تھا تو پیار سے “امو“ کہا جاتا تھا۔۔۔ پر افسوس، اب میں چھوٹا نہیں رہا۔
    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)
    صرف 19 سال۔ (غلط بیانی کی اجازت کسی کو نہیں)
    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
    کراچی (پاکستان)۔ اپنی پیدائش کے اول روز سے یہیں ہوں۔
    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
    انٹرمیڈیٹ کررہا ہوں۔ ضروری یوں سمجھی کہ ضروری ہے ناں۔۔۔۔!!!
    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)
    کمپیوٹر۔۔۔۔ پھر کمپیوٹر۔۔۔۔ اور پھر کمپیوٹر۔۔۔ اس کے بعد انٹرنیٹ، مطالعہ
    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)
    ایک ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں کمپیوٹر سیکشن کا انچارج۔
    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)
    اگر مستقبل کے وہ عزائم بیان کروں جو خطرناک ہیں تو وضاحت میں بہت وقت لگ جائے گا اس لئے غیر خطرناک عزائم پر گزارہ کیجئے جو یہ ہیں: وکالت، یا سیاست، یا پروفیسری، یا اداکاری۔۔۔۔ غور کیجئے تا سب کا آپس میں باہمی ربط ہے۔

    یا

    اگر آپ پرچہ حل کرنا غیرضروری خیال کریں تو اس کی کوئی سی تین وجوہات بیان کریں۔

    اگر پرچہ حل نہ کرتا تو اس کی وجوہات ضرور بیان کردیتا۔۔۔۔ مگر افسوس۔۔۔ اب تو پرچہ حل کرلیا۔۔۔۔۔۔۔
     
  2. سموکر
    آف لائن

    سموکر ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    859
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    ماشااللہ بہت اچھا تعارف دیا آپ نے
     
  3. شامی
    آف لائن

    شامی ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اگست 2006
    پیغامات:
    562
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    کوئی اتنا بھی خاص نہیں تھا۔
     
  4. عمار خاں
    آف لائن

    عمار خاں ممبر

    شمولیت:
    ‏28 ستمبر 2006
    پیغامات:
    212
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    تو پھر آپ ہی بتلا دیجئے کہ “خاص تعارف“ کیا ہوتا ہے؟
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    عمار بھائی ! کیا آپ نے عزم کر رکھا ہے کہ خاندان‌ کے سارے بچوں کے نام آپ ہی استعمال کریں گے ؟؟؟
     

اس صفحے کو مشتہر کریں