1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عماد وسیم کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے میں عدم دلچسپی

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏5 ستمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    عماد وسیم کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے میں عدم دلچسپی
    [​IMG]
    محمد عامر نے بھی طویل فارمیٹ کی کرکٹ چھوڑ کر بہتر فیصلہ کیا ہے ،قومی آل راؤنڈر
    کراچی (اسپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے میں عدم دلچسپی ظاہر کی گئی ہے جن کا کہنا ہے کہ محمد عامر نے بھی طویل فارمیٹ کی کرکٹ چھوڑ کر بہتر فیصلہ کیا ہے ۔عماد وسیم کے مطابق وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے میں کوئی خاص دلچسپی نہیں رکھتے کیونکہ اس طرح ان کی طویل عرصے تک سفید بال کی کرکٹ کھیلنے کیلئے توانائی متاثر ہو سکتی ہے جس سے ان کی مختصر فارمیٹ کیلئے مضبوطی میں بھی کمی واقع ہو گی۔قومی آل راؤنڈر کا خیال ہے کہ وہ اپنی انجریز کے تسلسل کے سبب طویل فارمیٹ کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے لہٰذا انہوں نے زیادہ عرصے تک محدود اوورز کی کرکٹ میں بہتر کارکردگی پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے ۔قومی فاسٹ بالر محمد عامر کو ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے پر سابق قومی کرکٹرز کی جانب سے کڑی تنقید کا سامنا ہے لیکن عماد وسیم کا کہنا تھا کہ بائیں ہاتھ کے پیسر نے طویل فارمیٹ کی کرکٹ چھوڑ کر اچھا فیصلہ کیا ہے کیونکہ اس طرح وہ مختصر فارمیٹس میں زیادہ طویل عرصے تک ملک کی خدمت کر سکیں گے اور ویسے بھی اب عالمی سطح پر سرخ گیند کے بجائے وائٹ بال کرکٹ زیادہ کھیلی جا رہی ہے ۔عماد وسیم کا کہنا تھا کہ نئے ہیڈ کوچ کی تقرری سے انہیں کوئی سروکار نہیں کیونکہ یہ پی سی بی کا کام ہے کہ وہ جسے چاہے ہیڈ کوچ مقرر کرے جبکہ بطور کرکٹر ان کا کام بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہے ۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں