1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

علم الاعداد کیا ہے ؟

'علوم مخفی و عملیات وظائف' میں موضوعات آغاز کردہ از نوید, ‏15 دسمبر 2009۔

  1. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    امید ہے کہ سب خیریت سے ہونگے

    ایک معلومات کے حصول کی غرض سے یہ موضوع شروع کر رہا ہوں ۔

    علم العداد کیا ہوتا ہے ؟
    اور کیا دین اسلام میں‌اس علم کو استعمال کرنا یا اس سے فائدہ حاصل کرنا جائز ہے ؟

    بہت شکریہ

    خؤش رہیں‌
     
  2. نایاب
    آف لائن

    نایاب ممبر

    شمولیت:
    ‏2 دسمبر 2009
    پیغامات:
    131
    موصول پسندیدگیاں:
    114
    جواب: علم العداد کیا ہے ؟

    السلام علیکم
    محترم نوید جی
    میرا ناقص علم تو اس بارے صرف یہی سمجھتا ہے کہ
    علم کویی بھی برا نہیں ہوتا ۔۔ علم پر عمل کسی علم کو نافع یا مضر بناتا ہے ۔
    رب زدنی علما
    اے میرے رب میرے علم کو بڑھا دے
    علم حاصل کرو چاہے چین جانا پڑے ۔
    علم کویی بھی ہو اس سچے علیم و خبیر کی عطا ہے ۔
    علم جاننا غلط نہیں ہے ۔ علم پر یقین کرنا شرک ہے ۔کہ کل یہ ہی ہو گا
    یہ علم اعداد بھی اک علم ہے اور یہ علم علم جفر کی اک شاخ ہے ۔
    جسے آپ ابجد بھی کہہ سکتے ہیں ۔
    دین اسلام میں اس کے ماہر ؎ قران پاک کے فرمان جس کا مفہوم کچھ یوں ہے کہ
    ہم نے سب کچھ اعداد میں رکھا ۔۔ یا ہم نے سب کچھ ترتیب میں رکھا
    کو اس علم کے لیے اک دلیل ظاہر کرتے ہیں ۔
    اک پاکستانی محترم شخصیت کاش البرنی جی نے اس بارے بہت کچھ لکھا ہے ۔
    اس علم سے اگر غیب کو جان کر اس پر یقین کیا جاٰے تو غلط ہے ۔ کہ اس حساب سے جو نظر آتا ہے وہی ہوگا ۔
    باقی اگر بطور علم اس سے کسی کو مشورہ دیا جاٰے تو اک نصیحت کی صورت بنتی ہے ۔
    بے شک اللہ ہی غیب جاننے والا مالک و خالق ہے ۔ اس کے امر بنا کچھ بھی ممکن نہیں ۔
     
  3. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: علم العداد کیا ہے ؟

    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    امید ہے کہ سب خیریت سے ہونگے

    آپ کی معلومات کا شکریہ ۔۔۔۔۔
    دیگر ممبران سے بھی گزارش ہے کہ وہ بھی اس بارے کچھ شئیر کریں ۔۔

    شکریہ
     
  4. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    جواب: علم العداد کیا ہے ؟

    سب سے پہلے لفظ درست کر لیں۔ علم الاعداد لکھتے ہیں۔ نہ کہ علم العداد
     
  5. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: علم العداد کیا ہے ؟

    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    امید ہے کہ سب خیریت سے ہونگے

    عقرب جی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا صرف اتنا ہی بتانے آئے تھے آپ!

    خوش رہیں
     
  6. آذر
    آف لائن

    آذر ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جنوری 2010
    پیغامات:
    219
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جواب: علم الاعداد کیا ہے ؟

    اسلام علیکم - جناب نوید بھائی - اس موضوع پر تفصیلات تو بہت زیادہ ہیں - تھوڑا سا خلاصہ پیش کر رہا ہوں‌- شائد میرے اس محدود علم سے آپ کی کچھ تشنگی ہو سکے

    علم الاعداد کیا ہے ؟
    علم الاعداد کی اہمیت

    دنیا کے دیگر پراسرار ماروائی علوم کی طرح علم الاعداد بھی مخفی علوم کے زمرے میں‌آتا ہے
    اعداد کب ایجاد ہوئے اس کے بارے میں‌کوئی حتمی رائے دینا مشکل ہے
    خیال غالب ہے کہ اس علم پر متوجہ ہونے والی اور غوروفکر کرنے والی شخصیت الخوارزمی کی تھی جنہوں‌نے اعداد پر غور کیا اس کے مثبت و منفی خواص پر توجہ دی اور نتائج اخذ کرنے کے بعد دنیا کو بتایا کہ یہ بامعنی علم ہے اور اس سے استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے

    حضرت سلیمان علیہ السلام جو پراسرار علوم کے حامل پیغمبر تھے ان کا کہنا ہے کہ خدا نے خود مجھے پراسرار قوتوں ' ستاروں کی چال ' موسموں کی گردش ' دنیا کی ساخت اور مختلف جانداروں‌کی اقسام کے بارے میں‌بتایا
    اس امر کی صداقت یوں بھی ملتی ہے کہ حضرت سلیمان علیہ السلام کی مہر سات کونوں‌والا ستارہ تھی جس میں‌9 نمبر تھے اور یہی 9 نمبر آج بھی ہمارے سارے حساب کتاب کی اساس ہیں‌کیونکہ اگر 9 کے بعد کوئی دوسرا عدد آتا ہے تو دراصل وہ پہلے ہی نمبروں‌کی تکرار ہوتا ہے - لہذا اعداد کی بنیاد 1 سے 9 ہے
    جہاں‌تک تاریخ بتاتی ہے اس کے مطابق ہندو ' کلدانی ' عبرانی ' مصری او ر یونانی علم الاعداد سے بخوبی واقف تھے - ہندو اس علم میں‌یکتا تھے اور اعداد کی پراسرایت سے اچھی طرح واقف تھے - ان کی مذہبی کتابوں‌میں‌اعداد کا بار بار تذکرہ ملتاہے - تاہم ہندو اس علم کو پوشیدہ رکھتے

    کرٹ سیگ مین کیمطابق الفاظ اور نمبر پراسرار چیزوں‌کا خزانہ ہیں‌- اس علم پر عبرانیوں‌نے بہت سی کتابیں لکھیں‌ ان کتب مٰیں‌بار بار یہ ذکر آیا ہے کہ اللہ نے حضرت آدم علیہ السلام کو یہ علم فرشتے رازئیل کی مدد سے عطا کیا - تاکہ وہ زمین پر قدرت کے رازوں‌سے آگاہ ہو سکیں‌

    یونانیوں میں‌فیثا غورث کا نام علم اعداد مٰیں‌سرفہرست ہے خود یونانی بھی علم الاعداد میں‌کسی سے کم یہ تھے
    ان کے مطابق کائنات اعداد کی جمع ' تفریق سے بنی ہے
    اعداد ہی کائنات کے راز اپنے اندر سموئے ہوئے ہے
    ہفتے کے 7 دن
    7 اہم سیارے
    7 آسمان
    قرآن پاک کے پارے 30
    مہینے کے دن 30
    month / بروج 12
    سال کے دن ؂ (مہینے کے دن * بروج ) = 30 * 12 = 360


    یہ حسن ترتیب یونانیوں‌کے مطابق محض اتفاق نہیں‌ اور اعداد کے بغیر ناممکن ہے

    بہرحال ہر نسل اور ہر دور کے لوگوں نے اپنی فہم و فراست کے مطابق اس کی ترقی و ترویج میں‌حصہ لیا مگر اس علم کی ترقی میں بنیادی کردار عربوں‌کا نظر آتا ہے کیونکہ عربوں‌نے ہی موزوں‌طریقے سے علم الاعداد کے اصول و ضوابط اور قواعد و قوانین کا تعین کیا اور آج بھی انہی کے بتائے ہوئےاصول کارفرما نظر آتے ہیں‌ اور انہی کی ترتیب دی ہوئی " اعداد کی ابجد " علم الاعداد میں‌مروج ہے

    اگر ممبران کو اس موضوع میں‌مزید دلچسپی ہو تو اگلی دفعہ مضمون " علم الاعداد کے انسانی زندگی پر اثرات " پیش کروں گا
     
  7. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: علم الاعداد کیا ہے ؟

    آزر صاحب بہت با کمال شیئرنگ کی ہے شکریہ
     
  8. عادل سہیل
    آف لائن

    عادل سہیل ممبر

    شمولیت:
    ‏24 جولائی 2008
    پیغامات:
    410
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: علم الاعداد کیا ہے ؟

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
    بھائیو ، اس موضوع پر کچھ مطالعہ کے نتیجے میں حاصل مطالعہ کے طور پر میں نے ایک مضمون لکھا تھا جس کا عنوان ہے """""" علمء اعداد ، علم ء جُفر ، ۷۸۶ کی حقیقت """""" ،
    میں اسے یہاں پورے کا پورا ارسال نہیں کر سکتا ، کیونکہ اس میں کچھ خاکہ جات بھی ہیں ، لہذا جو بھائی اس موضوع پر مزید اور ان شاء اللہ درست معلومات حاصل کرنا چاہیں وہ اس مضمون کا برقی نسخہ """" یہاں """ سے اتار سکتے ہیں ، و السلام علیکم۔
     
  9. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: علم الاعداد کیا ہے ؟

    بہت شکریہ عادل جی
     
  10. عادل سہیل
    آف لائن

    عادل سہیل ممبر

    شمولیت:
    ‏24 جولائی 2008
    پیغامات:
    410
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: علم الاعداد کیا ہے ؟

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
    شکریہ ادا کرنے پر شکریہ وصول فرمایے ، خوشی بہن ، کیا آپ نے اس مضمون کا مطالعہ کیا ہے ؟ و السلام علیکم۔
     
  11. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: علم الاعداد کیا ہے ؟

    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    امید ہے کہ سب لوگ خیریت سے ہونگے

    آذر اور عادل بھائی براہ مہربانی اس بارے مزید انفارمیشن شئیر کر کے شکریہ کا موقع دیں‌


    خوش رہیں
     
  12. عادل سہیل
    آف لائن

    عادل سہیل ممبر

    شمولیت:
    ‏24 جولائی 2008
    پیغامات:
    410
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: علم الاعداد کیا ہے ؟

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
    محترم نوید بھائی ، میں نے مراسلہ رقم 8 میں ایک لنکد دیا ہے ، اس کے ذریعے آپ کافی بنیادی معلومات پر مشتمل ایک مضمون اتار سکتے ہیں ، اس کا مطالعہ فرمایے ، مزید کچھ معلومات درکار ہوں تو وضاحت کے ساتھ طلب کیجیے ، اللہ نے اگر مجھے ذریعہ بنا کر آپ کی یہ طلب پوری فرما دی تو یہ مجھ پر رب العالمین کا ایک اور احسان ہو گا ،
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    آج کافی عرصے کے بعد اچانک ہی مجھے ہماری اردو کے کسی اندرونی صفحے تک رسائی ہوئی ہے اور کچھ لکھنے کا موقع ملا ہے ، لہذا موقع غنیمت جانتے ہوئے ، انتظامیہ ، اور صاحب ء اختیار بھائیوں سے گذارش ہے کہ میرے یہاں دخول کے بارے میں ذرا توجہ فرمایے ، کئی ماہ کے بعد یہاں داخل ہو سکا ہوں اور آج بھی کافی دفعہ کوشش کر کر کے اچانک ہی اس صفحے تک پہنچا ہوں ، ورنہ یہ ہی ہوتا چلا جا رہا تھا کہ جس لنک کو بھی کلک کرتا اس کے نتیجے میں ایک ہی صفحہ کھلتا جس میں صرف نئے تھریڈز کے اعرلان کے طور پر میرے ہی چند تھریڈز کا زکر ہوتا ، یا ایک دو دفعہ چوپال والا صفحہ کھلا لیکن جب کسی ذیلی چوپال کو کلک کیا تو پھر وہی صفحہ جا کھلا ،
    اس معاملے کو دیکھیے اور اگر میری طرف سے کسی کاروائی کی ضرور ت ہو تو آگاہ فرمایے ،
    و السلام علیکم۔
     
  13. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: علم الاعداد کیا ہے ؟

    اسلام علیکم
    پیارے بھائی آپ کو پریشانی ہوئی اس بات پر معذرت خواہ ہیں ، آپ کا پروفائل ری سیٹ‌کردیا ہے امید ہے اب انشاء اللہ پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ، اگر پھر بھی کوئی مسئلہ ہوتو مجھے ذپ کردیں ، مہمان خانے میں لکھ دیں یا پھر مجھے ای میل کردیں
     
  14. عادل سہیل
    آف لائن

    عادل سہیل ممبر

    شمولیت:
    ‏24 جولائی 2008
    پیغامات:
    410
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: علم الاعداد کیا ہے ؟

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
    جزاک اللہ خیرا، بھائی ہارون رشید ، اللہ تعالی دین دنیا اور آخرت میں آپ کی تمام مشکلیں پریشانیاں دور فرمائے ،
    اللہ نہ کرے اگر دوبارہ وہی مشکل درپیش ہوئی تو میں‌آپ کو ہماری اردو کے ذریعے کس طور پا سکوں گا کیونکہ کچھ بھی کلک کرنے پر صرف ایک ہی صفحہ کھلتا تھا ، و السلام علیکم۔
     
  15. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: علم الاعداد کیا ہے ؟

    آپ کو کل ای میل مل جائیگی
     
  16. عادل سہیل
    آف لائن

    عادل سہیل ممبر

    شمولیت:
    ‏24 جولائی 2008
    پیغامات:
    410
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: علم الاعداد کیا ہے ؟

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
    ایک دفعہ پھر جزاک اللہ خیرا، ہارون بھائی ، اللہ آپ پر راضی ہو اور راضی رہے ، و السلام علیکم۔
     
  17. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: علم الاعداد کیا ہے ؟

    روحانی بابا کے قلم کے شاہکار کا انتظار ہے
     
  18. rohaani_babaa
    آف لائن

    rohaani_babaa ممبر

    شمولیت:
    ‏23 ستمبر 2010
    پیغامات:
    197
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: علم الاعداد کیا ہے ؟

    اسلام علیکم ہارون الرشید صاحب جناب بالکل بندہ ضرور بالضرور اپنی تحریر پیش کرے گا ۔۔۔۔یہ بتائیں کے کونسی سائٹ تصویریں اچھی اپلوڈ کرتی ہے کیونکہ بندہ جو پیش کرے گا اس میں کچھ جداول بھی شامل ہیں جو کہ ظاہر ہے تصویری شکل میں ہی ہونگی۔
     
  19. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: علم الاعداد کیا ہے ؟

    بابا جی آپ http://www.tinypic.com چیک کریں۔
     
  20. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: علم الاعداد کیا ہے ؟

    فوٹو بکٹ سے بھی یہ کام ہوسکتا ہے

    مزید تفصیلات کیلئے
    [​IMG]
     
  21. امین عاصم
    آف لائن

    امین عاصم ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جون 2006
    پیغامات:
    61
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم
    علم الاعداد کے حوالے سے مجھے ایک راہنمائی درکار ہے،
    یہ کہ ایک لفظ '' جھیل '' یا ایک لفظ جیسے '' دکھ '' ۔
    ان الفاظ کے اعداد نکالنے کا کیا طریقہ ہے؟ مثلاً جھیل = جیم ، یا اور لام کے اعداد لیے جائیں گے یا جیم ، ہا، یا اور لام کے اعداد لیے جائیں گے،
    ایسے ہی لفظ دکھ کے اعداد نکالنے ہو تو ۔۔۔۔ دال اور کاف لیا جائے گا یا کہ دال ، کاف اور ہا لیا جائے گا؟
    والسلام
    امین عاصم
     
  22. الکرم
    آف لائن

    الکرم ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جون 2011
    پیغامات:
    3,090
    موصول پسندیدگیاں:
    1,180
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: علم الاعداد کیا ہے ؟

    امین عاصم جی
    جھیل کے سارے حروف ۔ج۔ہ۔ی۔ل ۔ کے اعداد لینے ہونگے
    اور
    دکھ کے بھی سارے حروف ۔د۔ک۔ہ۔ کے حروف کے اعداد لینے ہونگے
    یہ سمجھ لیں کہ ہ اور ھ ایک ہی ہیں
     
  23. امین عاصم
    آف لائن

    امین عاصم ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جون 2006
    پیغامات:
    61
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: علم الاعداد کیا ہے ؟

    مکرم و محترم جنابِ الکرم صاحب

    میں‌آپ کا تہِ دل سے شکر گزار ہوں کہ آپ نے ناچیز کی راہ نمائی فرمائی۔
    ایک بار پھر شکریہ
    والسلام
    امین عاصم
     
  24. امین عاصم
    آف لائن

    امین عاصم ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جون 2006
    پیغامات:
    61
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: علم الاعداد کیا ہے ؟

    مکرم و محترم جنابِ الکرم صاحب

    میں‌آپ کا تہِ دل سے شکر گزار ہوں کہ آپ نے ناچیز کی راہ نمائی فرمائی۔
    ایک بار پھر شکریہ
    والسلام
    امین عاصم
     

اس صفحے کو مشتہر کریں