1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

علامہ اقبال رح کو منظوم خراج تحسین

Discussion in 'اردو شاعری' started by نعیم, Nov 9, 2008.

  1. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    پیرس سے عاکف غنی نے علامہ اقبال رح کو منظوم خراجِ تحسین پیش کیا ہے
    یومِ اقبال کی مناسبت سے نذرِ قارئین ہے۔


    وہ شاعر بھی ہے وہ مفکر بھی ہے
    اور دانا و بینا مدبر بھی ہے

    اسکے خوِابوں کی دنیا ہے سب سے الگ
    وہ میرے وطن کا مبشر بھی ہے

    ہے رغبت اسے خاص قران سے
    وہ قاری بھی اس کا مفسر بھی ہے

    نظر اس کی ہے ساری تاریخ پر
    ہر اک دور کا وہ مبصر بھی ہے

    ضرورت ہے اقبال کی آج بھی
    وہ عاکف خودی کا پیمبر بھی ہے



    عاکف غنی (پیرس)​
     
  2. مجیب منصور
    Offline

    مجیب منصور ناظم

    Joined:
    Jun 13, 2007
    Messages:
    3,149
    Likes Received:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    واقعی حضرت علامہ اقبال :ra: ایک حکیم الامت،مفکراسلام ،دانشمند،دردمند،مخلص ، دیانتدار اور کئی خوبیوں کے مالک تھے
    شکریہ نعیم صاحب
     
  3. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم مجیب منصور بھائی ۔
    حوصلہ افزائی اور پسندیدگی کے لیے شکریہ
    :dilphool:
     
  4. مبارز
    Offline

    مبارز ممبر

    Joined:
    Aug 3, 2008
    Messages:
    8,835
    Likes Received:
    26

    بہت خوب۔۔۔۔اچھا ہے۔۔۔ :dilphool:

    کلاس 5 یا 6 میں کچھ اشعار یاد کیئے تھے۔۔۔خوبصورت بصارتوں کی نظر۔۔۔

    ملتِ اسلام میں اقبال جس کا نام تھا
    مرد مومن تھا سراسر واقف انجام تھا

    اس کے ارشادات کیا تھے غیب کی آواز تھی
    شاعری کی شاعری الہام کا الہام تھا

    قدرت نے ایک بےچین روح کو فلسفیانہ دماغ ، شاعرانہ تخیل، سیاسی بصیرت۔۔۔۔ ولیوں والا مزاج دے کر جس پیکرِ خاکی میں سمویا اسے ہم اقبال رحمتہ اللہ علیہ کے نام سے جانتے ہیں۔۔۔۔۔

    پورا ایک مضمون یاد تھا اقبال رحمتہ اللہ علیہ پر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کچھ کچھ یاد ہے کچھ کچھ بڑھاپے کی وجہ سے غائب ہوتا جارہا ہے۔۔۔
     
  5. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب کاشفی بھائی ۔
    آخری جملہ " بڑھاپے کی وجہ " بھی خوب ہے :hasna:
     

Share This Page