1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عشق حقیقی کا خزینہ۔۔۔۔۔

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از غوری, ‏23 جون 2021۔

  1. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    غوریات

    کسی نے کہا ہر شے کی انتہاء ہوتی ہے
    لیکن محبت کیوں بے انتہاء ہوتی ہے؟

    سوچا کہ سچ بتادوں کچھ نہ چھپاؤں
    کچھ اب بتا دوں کچھ آئندہ پہ اٹھاؤں

    سچ یہ ہے کہ محبت کوئی شغف نہیں
    سچ یہ ہے کہ محبت کوئی سبق نہیں

    اس میں کوئی شریف ہے نہ آوارہ گرد
    اس میں کوئی استاد ہے نہ کوئی شاگرد

    محبت دو دلوں کی آپس کی گفتگو ہے
    محبت جذبوں کی مہک اور خوشبو ہے

    محبت میں کوئی امیر ہے نہ ہی غریب
    محبت میں حیثیت پرکھنا بہت عجیب

    محبت زندگی کو چار چاند لگا دیتی ہے
    محبت بندگی کا سلیقہ بھی بتا دیتی ہے

    اے غوری رازہائے محبت سبھی عیاں نہ کر
    زمانے کو حکایاتِ محبت سبھی بیاں نہ کر

    محبت میں محبوب کی کھوج گنجینہ ہے
    محبت میں چھپا عشقِ حقیقی کا خزینہ ہے

    غوری
    8مئی 21
     

اس صفحے کو مشتہر کریں