1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عرضِ حال بجنابِ سَرورِ کائنات (ص)

Discussion in 'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' started by عبدالجبار, Sep 14, 2006.

  1. عبدالجبار
    Offline

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 27, 2006
    Messages:
    8,595
    Likes Received:
    71

    عرضِ حال بجنابِ سَرورِ کائنات (ص)


    اے خاصہءِ خاصانِ رُسُل وقتِ دُعا ہے
    اُمت پہ تِری آ کہ عجب وقت پڑا ہے

    جو دین بڑی شان سے نکلا تھا وطن سے
    پردیس میں وہ آج غریب الغربا ہے

    وہ دین، ہوئی بزمِ جہاں، جس سے چراغاں
    آج اُس کی مجالس میں نہ بتّی نہ دیا ہے

    جو دین کہ تھا شرک سے عالم کا نگہباں
    اب اُس کا نگہبان اگر ہے تو خدا ہے

    جس دین نے دل آ کہ تھے غیروں‌کے ملائے
    اُس دین میں‌خود بھائی سے اب بھائی جُدا ہے

    عالم ہے سو بے عقل ہے، جاہل ہے سو وحشی
    مُنعم ہے سو مغرور ہے، مُفلِس سو گدا ہے

    چھوٹوں میں اطاعت ہے نہ شفقت ہے بڑوں میں
    پیاروں میں محبت ہے، نہ یاروں میں وفا ہے

    فریاد ہے اے کشتیءِ اُمت کے نگہباں
    بیڑا یہ تباہی کا قریب آن لگا ہے

    (خواجہ الطاف حُسین حالی)
     
  2. Admin
    Offline

    Admin منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    Aug 12, 2006
    Messages:
    687
    Likes Received:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب
    ماشاء‌اللہ
     
  3. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    یہ تو فریاد ہے۔ اس میں ماشاء اللہ والی کیا بات ہے ؟؟
    مقامِ صد افسوس ہے۔
    مقامِ تفکر ہے۔
    مقامِ عبرت ہے
    مقامِ تدبر ہے۔
    اور ترغیبِ عمل ہے۔
     

Share This Page