1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عربی چوپال کی تجویز

'اِعلانات، تبصرے، تجاویز، شکایات' میں موضوعات آغاز کردہ از این آر بی, ‏16 نومبر 2008۔

  1. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    :salam:

    اسلامی تعلیمات میں ایک 'بنیادی عربی' کی لڑی شروع کرنے اور کچھ ساتھیوں کے فیڈ بیک سے یہ خیال آیا ہے کہ کیوں نہ سیکشن 'اسلام' میں ایک 'عربی چوپال' بنانے کی تجویز انتظامیہ اور صارفین کے سامنے رکھی جائے۔

    ایسی چوپال میں

    1۔ بنیادی عربی، بنیادی عربی گرامر، تفصیلی عربی گرامر، اور ایڈوانسڈ عربی جیسی مختلف تعلیمی لڑیاں بنائی جا سکتی ہیں۔

    2۔ بنیادی عربی بول چال کے لئے لڑیاں مختص کی جا سکتی ہیں، جہاں صارفین کو روز مرہ عربی کی بول چال کی پریکٹس کا کھلا موقع مل سکے۔

    3۔ عربی ادب سے منتخب اقتباسات اور اُن کے اردو ترجمے پوسٹ کئے جا سکتے ہیں۔

    4۔ ذخیرہ الفاظ میں‌ اضافے کے لئے تصویری لڑیاں بنائی جا سکیں گی۔


    یہی کام 'اسلامی تعلیمات' میں مختلف لڑیاں بنا کر بھی کیا جا سکتا ہے، لیکن

    1۔ ایک الگ چوپال ہونے سے عربی سے متعلقہ تمام لڑیاں ایک جگہ دیکھی جا سکیں گی (اور انہیں دیگر اسلامی تعلیمات کی لڑیوں میں تلاش نہیں کرنا پڑے گا)۔

    2۔ الگ چوپال سے 'ہماری اردو' پر عربی زبان کی ترویج کی محنت کی 'وژیبیلیٹی' میں اضافہ ہو گا اور یقیناً عربی سیکھنے کے شوق میں نئے صارفین 'ہماری اردو' کا رخ کریں گے۔

    دوسری طرف، انتظامیہ شاید عربی زبان سے متعلقہ چوپال کی ذمہ داری نہ لینا چاہے (کیونکہ بنیادی طور پر یہ فورم ہے تو اردو کا)۔ ایسی صورت میں ہم چوپال 'اسلامی تعلیمات' پر ہی اکتفا کر لیں گے۔

    صارفین اور انتظامیہ سے درخواست ہے کہ اپنی آراء سے آگاہ کریں۔

    (سب سے پہلے تین جواب دینے والوں کا نام لکی ڈرا میں شامل کیا جائیگا :hpy: )
     
  2. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    آپ کی دی گئی تجویز کی تائید کرتا ہوں۔۔۔۔
    شکریہ۔۔۔
     
  3. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    میرے خیال میں درس و تدریس کے نام سے ایک چوپال شروع کی جانی چاہیئے۔ جس میں نہ صرف عربی بلکہ دوسری کئی زبانوں کے لیئے بھی لڑیاں شروع کی جا سکتی ہیں :a191:
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    السلام علیکم این آر بی بھائی ۔
    آپ کی تجویز بنیادی طور پر درست ہے۔ میں اتفاق کرتا ہوں۔
    البتہ اسکو ہمہ جہت بنایا جانا چاہیے۔ جیسا کہ مسزمرزا بہن نے تجویز دی کہ کسی مناسب جگہ پر پورا چوپال ہی درس و تدریس یا " آئیے علوم سیکھیں " وغیرہ کے نام سے عربی ، سندھی ، یا دیگر زبانیں بھی سکھائی جا سکتی ہیں۔ میں نے بہت پہلے ایک تجویز دی تھی کہ اگر کوئی آئی ٹی یا ماہر دستیاب ہوجائے تو سافٹ وئیر یا ویب میکنگ وغیرہ کی بھی کلاسز ہونی چاہیں۔ آپ عربی سکھا چکیں تو پھر آپ سے سویڈش (سویٹ ڈش نہیں بلکہ سویڈش)‌بھی سیکھیں گے۔

    اس لیے جزو کی بجائے ہمیں ہمہ جہتی شروعات کرنی چاہیں۔
     
  5. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    اس مقصد کے لئے 'فروغِ علم و فن' کی چوپال بنانے پر انتظامیہ کا بہت شکریہ۔ :flor:
     
  6. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    واہ کیا عنوان ہے یا شیخ ایدھر ویخ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں