1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عجب بے ذوق لڑکی ہے از دلپسند سیال

Discussion in 'آپ کی شاعری' started by دلپسند سیال, Dec 11, 2011.

  1. دلپسند سیال
    Offline

    دلپسند سیال ممبر

    Joined:
    Dec 10, 2011
    Messages:
    33
    Likes Received:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    میں کوئی شاعر تو نہیں ،بس بے تکی شاعری کبھی کبھار کرلیتا ہوں ،میری شاعری میں وزن تلاش کرنے کی کوشش مت کیجئے گا کہ میری شاعری وزن بس اتنا ہی ہے جتنا وطن عزیز کی حکومت میں ایمانداری ۔جس طرح آپ ایسی بے ایمان حکومت کو برداشت کررہے ہیں وہاں میری بے وزن شاعری کو بھی برداشت کرلیجئے گا :)

    عجب بے ذوق لڑکی ہے

    عشق کو مشکل امتحان کہتی ہے
    محبت کو دماغ کا خلجان کہتی ہے

    میں نے کہا محبت ہوئی ہے تجھ سے
    ارے بکواس نہ کر وہ شیطان کہتی ہے

    مطلب ہو اگر تو مکھن لگانا دیکھیے
    مسکرا کر مجھے دلبرجان کہتی ہے

    عشق نے تمہیں نکما کردیا بیٹے
    یہ اکثر مجھے اماں جان کہتی ہے

    ”ڈیڈ‘‘ کہتی ہے ہر وقت اپنے ابا کو
    اپنے دادا اور نانا کو اباجان کہتی ہے

    سوکھا،کمزور ولاغر سہی مرد تو ہوں
    مگر چڑانے کو وہ مجھے پہلوان کہتی ہے

    کل سے وہ روٹھی ہوئی ہے دلپسند
    لادو مجھےمیک اپ کا سامان کہتی ہے

    طے جب سے ہوئی ہے منگنی اس کی
    اب وہ ظالم مجھے بھائی جان کہتی ہے

     
  2. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 12, 2010
    Messages:
    22,418
    Likes Received:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: عجب بے ذوق لڑکی ہے از دلپسند سیال

    :y_rofl:
    بہت دکھی آپ بیتی ہے آپ کی تو۔ اور قافیے خوب ملائے ہیں۔ ویسے مقطعہ خوب ہے لیکن تخلص اس سے پہلے شعر میں آ گیا۔
    اچھی لگی آپ کی شاعری۔ مزید بھی لکھیے گا۔
     
  3. خوبصورت
    Offline

    خوبصورت ممبر

    Joined:
    Oct 9, 2011
    Messages:
    6,517
    Likes Received:
    35
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: عجب بے ذوق لڑکی ہے از دلپسند سیال

    ہا ہا ہا ہا ہا ہا۔۔ :y_rofl:
    مزہ آیا پڑھ کر۔۔ :a180:
     
  4. دلپسند سیال
    Offline

    دلپسند سیال ممبر

    Joined:
    Dec 10, 2011
    Messages:
    33
    Likes Received:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: عجب بے ذوق لڑکی ہے از دلپسند سیال

    ملک بلال بھائی شاعری پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ

     
  5. دلپسند سیال
    Offline

    دلپسند سیال ممبر

    Joined:
    Dec 10, 2011
    Messages:
    33
    Likes Received:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: عجب بے ذوق لڑکی ہے از دلپسند سیال

    شکریہ شکریہ
     
  6. صدیقی
    Offline

    صدیقی مدیر جریدہ Staff Member

    Joined:
    Jul 29, 2011
    Messages:
    3,476
    Likes Received:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: عجب بے ذوق لڑکی ہے از دلپسند سیال

    اچھی کاوش ہے۔۔۔۔جاری رکھیں
     
  7. شاہ جی
    Offline

    شاہ جی ممبر

    Joined:
    Aug 8, 2011
    Messages:
    146
    Likes Received:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: عجب بے ذوق لڑکی ہے از دلپسند سیال

    کیا بات ہےبھائی اب وہ ظالم مجھے بھائی جان کہتی ہے
    دلپسند جی اب بات نکلی ہے تو دور تلک جائےگی
     
  8. دلپسند سیال
    Offline

    دلپسند سیال ممبر

    Joined:
    Dec 10, 2011
    Messages:
    33
    Likes Received:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: عجب بے ذوق لڑکی ہے از دلپسند سیال

    بالکل جی بالکل۔بھائی جان کے بعد اگلی منزل ماموں کی ہوتی ہے :hasna:
     
  9. سیم علی
    Offline

    سیم علی ممبر

    Joined:
    Dec 15, 2011
    Messages:
    5
    Likes Received:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: عجب بے ذوق لڑکی ہے از دلپسند سیال

    Maslehat ne kardiya donon mein paida Ikhtelaaf,
    Warna Fitrat ka bura Tu bhi Nahi , Main b Nahi
     
  10. معصومہ
    Offline

    معصومہ ناظم Staff Member

    Joined:
    Nov 2, 2011
    Messages:
    15,314
    Likes Received:
    167
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: عجب بے ذوق لڑکی ہے از دلپسند سیال

    واہ واہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:D
     
  11. فیصل سادات
    Offline

    فیصل سادات ممبر

    Joined:
    Nov 20, 2006
    Messages:
    1,721
    Likes Received:
    165
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: عجب بے ذوق لڑکی ہے از دلپسند سیال

    بہت خوب دلپسند صاحب۔ کمال کی شاعری ہے آپکی ماشاءاللہ۔۔ باذوق، ادب کی حد میں رہتے ہوئے لطیف سا مزاح۔۔ مزہ آ گیا۔
     

Share This Page