1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عبد القوی ذہنی مریض، مفتی کا لقب واپس لیا جائے: چچا کا مطالبہ

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏24 جنوری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    عبد القوی ذہنی مریض، مفتی کا لقب واپس لیا جائے: چچا کا مطالبہ

    ملتان: (ویب ڈیسک) ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی طرف سے تھپڑ مارنے کی ویڈیو شیئر کرنے اور ہراسانی کے الزامات لگانے کے مفتی عبدالقوی کے چچا نے انہیں ذہنی مریض قرار دتیے ہوئے ان سے مفتی کا لقب واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

    ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی کے چچا عبدالواحد ندیم نے کہا کہ ہم کبھی سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ ہمارے خاندان کا ہونہار فرزند ایسی کوئی حرکت کرسکتا ہے جس سے پورا خاندان غم کی کیفیت میں ہیں۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس لیے ہم نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ جب تک ان کی دماغی حالت صحیح نہیں ہوتی اور وہ اپنی حالت ٹھیک نہیں کرلیتے اس وقت تک ان سے لفظ مفتی واپس لے لیا گیا ہے کیونکہ اس میں صرف خاندان کی نہیں علمِ دین اور اسلام کی توہین ہے۔

    مفتی عبدالقوی کے چچا کا کہنا تھا کہ بہت دکھ کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ آج کے بعد ہم عبدالقوی صاحب تو کہہ سکتے ہیں لیکن ہم ان سے مفتی کا لفظ واپس لے چکے ہیں۔ ایسا اس لیے کیا کہ ہمارے دادا، والد اور بڑے بھائی اور پھر ہم سب کو مفتی کہا جاتا تھا اور پھر انہیں کہا جانا شروع کیا گیا مگر اپنی خراب دماغی حالت کی وجہ سے انہوں نے اس لفظ کو داغدار کردیا ہے۔

    مفتی عبدالقوی کے چچا نے مزید کہا کہ ہمارے خاندانی اصول کے لحاظ سے وہ اس لفظ کے حقدار نہیں رہے۔ وہ بچپن سے بہت ذہین، لائق تھے۔ جب انتہائی غلیظ گفتگو، انتہائی غلط حرکات تک مسئلہ پہنچا تو اس پر پورا خاندان ان کو ملامت کررہا ہے، سب سخت پریشان ہیں، صبح سے شام تک فون آتے رہتے ہیں کہ آپ کے کیا لگتے ہیں؟

    یہ بھی پڑھیں: مفتی عبدالقوی کو حریم شاہ نے تھپڑ مار دیا، ویڈیو وائرل

    مفتی عبدالقوی کے چچا نے کہا کہ وہ میرے بھتیجے ہیں لیکن ان کو کیا ہوا؟ کیسے وہ اس عادت کا شکار ہوئے؟ کس طریقے سے وہ لوگ جو مقامی شہرت کے مالک تھے آج ان کو خواہش ہوئی کہ کیوں نہ ہم ایسے آدمی کا سہارا لیں۔ مفتی عبدالقوی کے نام کے ساتھ کسی کا نام جائے گا تو یقینی بات ہے کہ اس کو بھی شہرت ملی گی، اس کا نام بھی آئے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مفتی عبدالقوی کو میل جول سے روک دیا گیا ہے اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ جب تک ان کا علاج مکمل نہیں ہوتا ان کی حالت درست نہیں ہوتی اس کو وقت انہیں محفوظ رکھا جائے۔

    یاد رہے کہ معروف عالم دین مفتی عبدالقوی کو ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی جانب سے تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور یہ تھپڑ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے مارا۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد طرح طرح کے تبصرے کیے جارہے ہیں۔

    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ عبد القوی کل سے بہت غلط حرکتیں کر رہے تھے، عبد القوی نے ہمارے ساتھ انتہائی نازیبا گفتگو کی، ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا تھا، میں نے اپنی دوست کے ساتھ مل کر عب دالقوی کو مارا، عبد القوی کو مارنے کا کوئی افسوس نہیں، ان کی باتیں سن کر عوام خود فیصلہ کریں گے مارنا چاہیے تھے یا نہیں۔

    اس موقع پر مفتی عبد القوی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں تو چائے پی رہا تھا ایک بچی نے آ کر تھپڑ مارا، لڑکیاں ایک سے دو منٹ کے لیے آئیں، تھپڑ مار کر چلیں گی، معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں، سانپ سانپ ہی ہوتا ہے چاہے جتنی دوستی کر لو۔

    دوسری طرف ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مفتی عبدالقوی کے ساتھ اپنی ایک اور ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہیں مفتی قوی کے ساتھ باتیں کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو میں مفتی قوی اور حریم شاہ ڈریسنگ روم میں بیٹھے نظر آرہے ہیں اور حریم شاہ ان سے کچھ سوال جواب کررہی ہے جس کا مفتی قوی بڑے تحمل کے ساتھ جواب دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔

     

اس صفحے کو مشتہر کریں