1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عبدالجبار کے ذاتی کلام کی اشاعت

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از الف لام میم, ‏28 مئی 2006۔

  1. الف لام میم
    آف لائن

    الف لام میم ممبر

    شمولیت:
    ‏23 مئی 2006
    پیغامات:
    331
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    اب آپ کی ڈرنے کی عمر ختم ہو چکی ہے۔ آپ بے دھڑک اپنی شاعری شائع کرنا شروع کر دیں۔ ہماری طرف سے ذاتی کلام کی اشاعت پر ایسی کوئی پابندی نہیں ہے۔

    بس اتنا یاد رہے کہ ہر نظم/غزل کو الگ پیغام کے طور پر ارسال کریں اور اس کے نیچے اپنا نام ضرور لکھیں۔
     
    ساتواں انسان نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    یہاں آپ کو کچھ نہیں کہا جائے گا۔

    عبدالجبار بھائی! آپ یقین مانیں، الف لام میم کی بات درست ہے، یہاں آپ کو کچھ نہیں کہا جائے گا۔
     
  3. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    اعتبار

    “جاؤ ہم اعتبار کرتے ہیں۔“ :)
     
  4. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    دیکھیئے! کچھ آپ بھی فرمائیے۔۔۔۔۔

    دیکھیئے! کچھ آپ بھی فرمائیے
    اِس طرح تو ہم کو نہ تڑپائیے

    بولیئے! بے شک غلط ہی بولئیے
    ہاتھ منہ پہ رکھ کہ نہ شرمائیے

    حُسن کو سوچیں تو ہے کچھ بھی نہیں
    دیکھیئے تو دیکھتے رہ جائیے

    آپ آئیں گے بہاریں آئیں گی
    آئیے، آپ آئیے، آپ آئیے

    میرے دل میں ہیں بہت سی حسرتیں
    بس ذرا اذنِ سخن فرمائیے

    تم غلط، نہ میں غلط، نہ وہ غلط
    جھگڑا اپنا بس یہیں نمٹائیے

    دل میں ہیں طوفاں زباں پر خامشی
    آپ نہ میری زباں کھلوائیے

    دُور جائیں گے تو مر جائیں گے ہم
    اِس طرح تو چھوڑ کر نہ جائیے

    دل یہ کہتا ہے صنم! جبّار کا
    آئیے تو پھر کبھی نہ جائیے

    (عبدالجبار)​
     
  5. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    مرے لب سے مری اپنی کہانی۔۔۔۔

    میرے لب سے مری اپنی کہانی کیوں نہیں جاتی؟
    جدائی کے دنوں میں رُت سہانی کیوں نہیں جاتی؟

    بہت غم ہے مجھے تڑپا کہ تو نے مجھ کو چھوڑا ہے
    تجھے پانے کی یہ حسرت پرانی کیوں نہیں جاتی؟

    مجھے کہتے ہو ،ہوں تیرا، تو پھر یہ کیسی دوری ہے
    ترے دل سے یہ میری آنی جانی کیوں نہیں جاتی؟

    کبھی سولہ، کبھی سترہ، کبھی سترہ سے پھر سولہ
    زمانہ بیت جاتا ہے، جوانی کیوں نہیں جاتی؟

    جو تو داغ ہے دل پر لگایا، کیوں نہیں جاتا
    جو دی تھی تو نے مجھ کو وہ نشانی کیوں نہیں جاتی؟

    سنا ہے ہم نے کہ برسات کا مخصوص موسم ہے
    مری آنکھوں سے آنسو کی راوانی کیوں نہیں جاتی؟

    ہے تو مانوس کیوں جبّار اتنا اُن کے کوچے سے
    تری اُن کی گلی میں‌آنی جانی کیوں نہیں جاتی؟

    (عبدالجبار)​
     
  6. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    کبھی تو اِس طرح بھی ہو۔۔۔۔

    کبھی تو اِس طرح بھی ہو
    کہ میں تیرے خیالوں میں
    کہیں کھویا ہوا بیٹھا
    تمہی کو یاد کرتا ہوں
    نجانے پھر کہاں سے تم
    دبے پاؤں چلی آؤ
    اور اپنے مرمریں ہاتھوں
    کو میری آنکھوں پر رکھ کر
    ذرا دھیرے سے یہ پوچھو
    “بتاؤ تو کون ہوں میں؟“
    تمہاری اِس شرارت پر
    مری دھڑکن ٹھہر جائے
    مری سانسیں ہی رک جائیں
    میں چاہوں بھی تو کچھ کہنے کی ہمت نہ رہے مجھ میں
    مگر ایسا نہیں ہوتا
    کبھی تو اِس طرح بھی ہو۔۔۔۔۔۔

    (عبدالجبار)
     
  7. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    اِک نہ اِک دن سامنے وہ آیئں گے۔۔

    اِک نہ اِک دن سامنے وہ آیئں گے
    ہم سے آخر کب تلک شرمائیں گے

    دل کے بہلانے کو ہے اتنا بہت
    آئیں گے، وہ آئیں گے، وہ آئیں گے

    آئیں گے وہ رخ پہ زلفیں ڈال کر
    ہو کہ بے پردہ کبھی نہ آئیں گے

    پھر کوئی اپنی ادا سے دلربا
    غزل کہنے کا سماں فرمائیں گے

    جب بھی اُن کو چاہا ہم نے بھولنا
    پھر وہ ہم کو پھر سے یاد آ جائیں گے

    جب بھی مجھ سے کرتے ہیں وہ کوئی بات
    دل میں میرے وہ اُترتے جائیں گے

    جب بھی اُن سے یہ کہا “اچھے ہو تم“
    رُخ پہ زلفیں ڈال کر شرمائیں گے

    پھر تو دن‘ پِھر‘ جائیں گے جبّار کے
    جب وہ ہم سے یہ کہیں‌گے ‘ آئیں گے‘

    (عبدالجبار)​
     
  8. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    ہم نئی بستیاں بسانے لگے۔۔

    ہم نئی بستیاں بسانے لگے
    پہلے زخموں کو بھول جانے لگے

    ڈر ہے اپنی زباں نہ کُھل جائے
    لوگ باتیں بہت سنانے لگے

    سنگ رہنے کی کھائی جس نے قسم
    وہ ہمیں چھوڑ کر ہیں جانے لگے

    بستیاں وہ اُجڑ گئیں پل میں
    جن کو بسنے میں تھے زمانے لگے

    وہ جو آئیں دل بہلتا ہے
    وہ جو جائیں تو دل ُرلانے لگے

    چاند سے کہہ دو ڈوب جائے کہیں
    رُخ سے پردہ ہیں وہ اٹھانے لگے

    جو یہ کہتے نہ جُدا ہوں گے
    قبر میں رکھ کہ چھوڑ جانے لگے

    کون جبّار کا سہارا ہے ؟ ؟
    بس یہی خوف جو ستانے لگے

    (عبدالجبار)​
     
  9. پیاجی
    آف لائن

    پیاجی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    1,094
    موصول پسندیدگیاں:
    19
    بہت خوب! اللہ تعالیٰ آپ کی صلاحیتوں میں اضافہ فرمائے۔ مزیز کوشش جاری رکھئے۔
     
  10. ساجدحسین
    آف لائن

    ساجدحسین ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مئی 2006
    پیغامات:
    182
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ایک اچھی کاوش ہے۔
     
  11. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    واہ جبار جی! آپ نے تو کمال ہی کر دیا۔ لگتا ہے کہ آپ نصیرالدین نصیر سے خاصا لگاؤ ہے۔ آپ کی شاعری میں ان کا رنگ جھلکتا نظر آتا ہے۔

    ؎ اللہ کرے زورِ سخن اور زیادہ
     
  12. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    سید نصیرالدین نصیر میرے پسندیدہ شاعر ہیں۔
    میں‌کبھی ان سے ملا نہیں، کبھی دیکھا نہیں، مگر پھر بھی لگتا ہے کے ناچیز نے جو لفظوں کو جوڑنے کی کوشش کی ہے یہ انہیں کی عطا کردہ ہے۔
     
  13. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    ایک شعر

    کل چودھویں کی شب ہے صنم تم بھی تو آنا
    کرتا ہے بہت ناز چاند اپنے حسن پر ۔ ۔ ۔


    (عبدالجبار)​
     
  14. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    ایک شعر

    کسی کی ہار نے ہم کو رُلا دیا یارو ! ! ! ! ! ! !
    بہت تھا شوق ہمیں جیت پہ خوش ہونے کا

    (عبدالجبار)​
     
  15. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    Re: اعتبار

    بڑے وثوق سے دنیا فریب دیتی ہے
    بڑے خلوص سے ہم اعتبار کرتے ہیں
    :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol:​
     
  16. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    Re: اعتبار

    واہ! کیا بات ہے واصف بھائی! :)
     
  17. گھنٹہ گھر
    آف لائن

    گھنٹہ گھر ممبر

    شمولیت:
    ‏15 مئی 2006
    پیغامات:
    636
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    بہت خوب جبار بھائی آپ تو چھپے رستم نکلے
    اللہ آپ کی صلاحیتوں میں اور اضافہ فرمائے​
     
  18. افضال اَمر
    آف لائن

    افضال اَمر ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اگست 2006
    پیغامات:
    86
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جبّار جی آپ کمال ہیں :shock:
     
  19. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
  20. نادیہ خان
    آف لائن

    نادیہ خان ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جون 2006
    پیغامات:
    827
    موصول پسندیدگیاں:
    9
    ماشااللہ!
    اللہ کرے زورِقلم اور زیادہ
     
  21. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    2006-10-03

    جو ذرّے خاک میں ہوں، خاک میں‌ہی رہتے ہیں
    کبھی ستاروں میں جا کر چمک نہیں سکتے

    جو اُن کے دَر سے ہی بس لَو لگائے بیٹھے ہیں
    وہ مَر تو سکتے ہیں لیکن بھٹک نہیں سکتے

    بہار آئے تو گلشن سے خوشبو آتی ہے
    خزاں میں پھول یقیناً مہک نہیں سکتے

    اَنا عزیز ہے اتنی ہمیں‌ ، کہ ہم دونوں
    ہاں ٹوٹ سکتے ہیں لیکن لچک نہیں سکتے

    سُنا ہے نام سے ملتی ہیں فطرتیں ‘جبّار‘
    سو اپنی آنکھ سے آنسو چَھلک نہیں سکتے

    (عبدالجبار)​
     
  22. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    بہت خوب عبدالجبار صاحب دوسرا اور چوتھا شعر تو کمال ہیں
     
  23. فیصل سادات
    آف لائن

    فیصل سادات ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,721
    موصول پسندیدگیاں:
    165
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب بھئی عبدالجبار بھائی :wink:
     
  24. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    پسندیدگی کے اظہار پر آپ سب کا بہت شکریہ
     
  25. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب عبد الجبار بھائی
    یہ اشعار تو بہت ہی کمال کے ہیں۔ پروازِ تخیل اچھی ہے ماشاءاللہ
     
  26. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب استعمال ہے نام کا۔ واہ واہ
    اور مقطع سے پہلے شعر میں بھی کچھ ایسا ہی عکس ہے۔
    اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ
     
  27. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    شکریہ! نعیم بھائی!
     
  28. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    دو شعر

    اور بھی چہرے زمانے میں ہزاروں ہوں گے
    اُس کے چہرے پہ نظر ہو یہ ضروری تو نہیں

    ہمیں اپنانے کو ، دنیا ہے ترسی یارو !
    اُس کے رشتے پہ فخر ہو یہ ضروری تو نہیں

    (عبدالجبار)​
     
  29. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    واہ جی واہ ۔۔ بہت خوب

    ویسے اب “ ان “ کو جواب دے دیا کیا ؟ :p
     
  30. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    جواب تو کب کا دے چکا۔ :cry:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں