1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عالم اسلام کو شبِ برأت مبارک ہو۔

'مبارک باد' میں موضوعات آغاز کردہ از شہباز حسین رضوی, ‏22 مئی 2016۔

  1. شہباز حسین رضوی
    آف لائن

    شہباز حسین رضوی ممبر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2013
    پیغامات:
    839
    موصول پسندیدگیاں:
    1,321
    ملک کا جھنڈا:
    salam.gif
    عالم اسلام کو شبِ برأت مبارک ہو۔

    شب برات یا شب براءت اسلامی تقویم کے آٹھویں مہینے شعبان کی 15ویں رات کو کہتے ہیں، مسلمان اس رات میں نوافل ادا کرتے، قبرستان کی زیارت کرتے اور ایک دوسرے سے معافی چاہتے ہیں۔ اس رات کو مغفرت کی راتاوررحمت کی رات بھی کہا جاتا ہے۔

    shab e barat cover.jpg

    حضرت سیدنا کثیر بن مرہ رضی اللہ تعالی عنه سے روایت ہے که تاجدار رسالت، سراپا رحمت صلی اللہ علیه وسلم نے فرمایا: ” اللہ عزوجل شعبان کی پندہرویں شب میں تمام زمین والوں کو بخش دیتا ہے سوائے کافر اور مشرک کے“-
    (شعب الایمان، جلد٣، صفحه ٣٨١، حدیث ٣٨٣)


    imagehost.gif imagehost.gif imagehost.gif

    عرش سجایا جائے گا آج کی رات
    تحت لگا یا جاے گا آج کی رات
    تفد یر لکھی جا ے گی آج کی رات
    مقدر سنوارا جاے گا اج کی رات
    ملائک کو عر ش بریں کی رونق
    بنایا جاے گا آج کی رات
    باب رحمت کھولا جاے گا
    ھے کوئ بحشش کا طلبگار
    تو اسے پکارا جاے گا آج کی رات


    imagehost (1).gif imagehost (1).gif imagehost (1).gif

    1.jpg

    امُّ المؤمِنین حضرتِ سَیِّدَتُنا عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا فرماتی ہیں :میں نے ایک رات سرورِ کائنات، شاہِ موجودات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو نہ دیکھا تو بقیع پاک میں مجھے مل گئے ،آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے مجھ سے فرمایا : کیا تمہیں اس بات کا ڈر تھا کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اور اس کا رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ تمہاری حق تلفی کریں گے؟ میں نے عرض کی: یَارَسُولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ! میں نے خیال کیا تھا کہ شاید آپ اَزواجِ مطہرات (مُ۔طَہْ۔ہَرات) میں سے کسی کے پاس تشریف لے گئے ہوں گے۔ تو فرمایا: ’’بیشک اللہ تَعَالٰی شعبان کی پندرَہویں رات آسمانِ دُنیا پر تجلی فرماتا ہے ،پس قبیلۂ بنی کلب کی بکریوں کے بالوں سے بھی زیادہ گنہگاروں کو بخش دیتا ہے۔‘‘(سُنَنِ تِرمِذی ج ۲ ص ۱۸۳ حدیث ۷۳۹ )

    2.jpg

    کوئی محروم نہ رہ جائے زمین پر سائل
    آسمانوں سے یہ آتی ہے صدا آج کی رات
    کرم خاص سے مت جاتا ہے کلفت کا نشاں
    رحمت عام سےملتی ہے جزا آج کی رات
    ہم خطا کاروں پہ لطف اور فراواں کرنے
    چرخ اول پہ اتر آیا خدا آج کی رات
    آج کی رات نہ غفلت میں گزاری جائے
    رب اکبر کی کرو حمد و ثنا آج کی رات

    shab e barat profile.jpg
    جاگو شبِ براءت عِبادت کی رات ہے
    سجدے میں سَر جُھکاؤ شفاعت کی رات ہے

    اپنی دعاؤں میں‌عالم اسلام کی سر بلندی کیلئے خصوصی التجائیں‌کیجئے





     
    پاکستانی55 اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ جی
     
    شہباز حسین رضوی نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں