1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عاطف حسین کی ڈائری

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از عاطف حسین, ‏5 نومبر 2006۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: کچھ میری ڈائری سے!

    بہت خوب عاطف بھائی ! بہت عمدہ کلام ہے ۔
     
  2. عاطف حسین
    آف لائن

    عاطف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    190
    موصول پسندیدگیاں:
    20
    ملک کا جھنڈا:
    Re: کچھ میری ڈائری سے!

    شام تنھائی میں

    اب بھی شاعر رہوں؟
    کس کی خاطر رہوں ؟

    کون ہے جو مرے لفظ و معنی کی آنکھوں سے بہتے ؟
    آنسوؤں میں چھپے درد چنتا پھرے؟
    خواب بنتا پھرے ؟

    کون ہے جو مرے خون ہوتے ہوئے دل کی آواز پر ؟
    اپنی آواز کے ہونٹ رکھتا پھرے ؟

    کون آنکھیں مری دیکھ کر یہ کہئے ؟

    کیا ہوا جانِ جاں ؟
    کب سے سوئے نہیں ؟
    اِس سے پہلے تو تم اتنا روئے نہیں؟

    اب بھلا کس لئے خوبصورت سی آنکھیں پریشان ہیں ؟
    اپنی حالت پہ خود اتنی حیران ہیں ؟

    کون بے چین ہو ؟
    کون بے تاب ہو ؟

    موسمِ ہجر کی شامِ تنھائی میں، آبلہ پائی میں !
    کون ہو ہمسفر، گرد ہے رہگزر

    کوئی رستہ نہیں، کوئی راہی نہیں ؟
    در پہ دستک کی کوئی گواہی نہیں ؟

    دل کے برباد و ویران صفحات پر
    جس قدر لفظ لکھے تھے بے کار ہیں
    ایک لمبی جدائی کے آثار ہیں

    سوچتا ہوں کہ اب !
    اِن خیالوں سے خوابوں سے باہر رہوں !

    کیوں میں شاعر رہوں ؟
    کس کی خاطر رہوں ؟
     
  3. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    Re: کچھ میری ڈائری سے!

    بہت خوب عاطف صاحب !

    بہت اچھی نظم ہے
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: کچھ میری ڈائری سے!

    بہت خوب !‌ بہت اچھا کلام ہے
     
  5. عاطف حسین
    آف لائن

    عاطف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    190
    موصول پسندیدگیاں:
    20
    ملک کا جھنڈا:
    Re: کچھ میری ڈائری سے!

    عظیم لمحہ

    شعور نکھرا، خمار پھیلا
    بدن میں تازہ حرارتوں سے

    تڑپتے دل کو قرار آیا
    نظر نے دیکھی قتیل منزل

    سفر کی ساری تھکان اُتری
    تو آرزؤ نے نئے گھروندے بنا لئے پھر

    ا ُڑے پرندے کھلی ہوا میں
    تو زندگی کا جمود ٹوٹا

    چلے مسافر تو راستوں کے
    نصیب جاگے

    جو خوف ذہنوں میں بس گیا تھا
    ہُُوا ہوّا وہ

    بس ایک لمحہ عظیم ٹھہرا
    جو منزلوں کو مسافروں سے
    ملا گیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ !

    (قتیل شفائی)
     
  6. عاطف حسین
    آف لائن

    عاطف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    190
    موصول پسندیدگیاں:
    20
    ملک کا جھنڈا:
    Re: کچھ میری ڈائری سے!

    پڑی تھیں اپنے چہرے پر خراشیں
    میں سمجھی آیُنہ ٹوٹا ہوا ہے۔
     
  7. عاطف حسین
    آف لائن

    عاطف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    190
    موصول پسندیدگیاں:
    20
    ملک کا جھنڈا:
    Re: کچھ میری ڈائری سے!

    ہر سو بھٹک رہا ہے یہ اپنی تلاش میں
    انساں کو اِس قدر یہاں تنہا کیا گیا


    ××××××××××××××××××××××××××××


    کیا بھلا مجھ کو پرکھنے کا نتیجہ نکلا
    زخمِ دل آپکی نظروں سے بھی گہرا نکلا
     
  8. عاطف حسین
    آف لائن

    عاطف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    190
    موصول پسندیدگیاں:
    20
    ملک کا جھنڈا:
    Re: کچھ میری ڈائری سے!


    ہائے آدابِ محبت کے تقاضے ساغر
    لب ہلے اور شکایات نے دم توڑ دیا

    ----------------------------------------------------------------

    خواب میں بھی تجھے بھولوں تو روا رکھ مجھ سے
    وہ رویہ جو ہوا کا خس و خاشاک سے ہے

    ----------------------------------------------------------------

    احساس مر نہ جائے تو انسان کے لیئے
    کافی ہے ایک راہ کی ٹھوکر لگی ہوئی
     
  9. عاطف حسین
    آف لائن

    عاطف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    190
    موصول پسندیدگیاں:
    20
    ملک کا جھنڈا:
    Re: کچھ میری ڈائری سے!

    - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - -

    روز کھا لیتے ہیں ہنستے ہوئے چہروں سے فریب
    کیا کریں اپنی نگاہوں میں مروت ہے ابھی

    - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - -

    زرا سی بات پہ کیوں اس قدر خفا ہوتا
    اگر وہ میری محبت سے آشنا ہوتا

    - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - -

    کس قدر نادم ہوا ہوں میں برا کہہ کر اسے
    کیا خبر تھی جاتے جاتے وہ دعا دیے جائے گا

    - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - -​
     
  10. عاطف حسین
    آف لائن

    عاطف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    190
    موصول پسندیدگیاں:
    20
    ملک کا جھنڈا:
    Re: کچھ میری ڈائری سے!

    تعبیر کا اعزاز ہوا ہے اسے حاصل ۔۔۔۔۔۔۔۔
    جس نے میرے خوابوں میں شراکت بھی نہیں کی​
     
  11. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: کچھ میری ڈائری سے!


    عاطف بھائی !!‌ بہت خوب ۔ بہت عمدہ انتخابِ کلام ہے
     
  12. عاطف حسین
    آف لائن

    عاطف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    190
    موصول پسندیدگیاں:
    20
    ملک کا جھنڈا:
    Re: کچھ میری ڈائری سے!

    جانے والوں سے پیار مت کرنا
    اب میرا انتظار مت کرنا۔ ۔ ۔ ۔ ۔

    مدتوں بعد مسکرایا ہوں ۔ ۔ ۔
    اب مجھے سوگوار مت کرنا

    جو بظاہر دکھائی دئے خاموش
    ایسے دریا کو پار مت کرنا ۔ ۔ ۔ ۔

    میری جانب نکلنے والا کوئی
    راستہ اختیار مت کرنا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

    بے یقینی میں مبتلا ہوں میں
    اب میرا اعتبار مت کرنا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
     
  13. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: کچھ میری ڈائری سے!

    عاطف بھائی ! ماشاءاللہ بہت پیارا کلام ہے آپ کی ڈائری سے !!
     
  14. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    Re: کچھ میری ڈائری سے!

    اچھے اشعار ہیں
     
  15. فیصل سادات
    آف لائن

    فیصل سادات ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,721
    موصول پسندیدگیاں:
    165
    ملک کا جھنڈا:
    Re: کچھ میری ڈائری سے!

    [/quote:1tz7em0p]
     
  16. عاطف حسین
    آف لائن

    عاطف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    190
    موصول پسندیدگیاں:
    20
    ملک کا جھنڈا:
    Re: کچھ میری ڈائری سے!

    لوگ کہتے ہیں کہ وہ مجھ سے جدا رہتا ہے
    بن کہ دھڑکن جو میرے دل میں سدا رہتا ہے

    یوں میری ذات میں شامل ہے اسکی ہستی بھی
    جس طرح سارے ذمانے میں خدا رہتا ہے​
     
  17. عاطف حسین
    آف لائن

    عاطف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    190
    موصول پسندیدگیاں:
    20
    ملک کا جھنڈا:
    Re: کچھ میری ڈائری سے!

    اُسکے ہونٹوں کا تبسم رہے قائم “یا رب“
    اُسکے جیون میں خوشیوں کا بسیرا کر دے

    تو میری کرب کی راتوں کو بھلے ختم نہ کر
    اُسکی ہر شام کے آخر میں سویرا کر دے

    اُسکے دل کے کسی کونے میں جگہ دے مجھکو
    اُسکی آنکھوں کو میرے سپنوں سے خیرہ کر دے

    یہ میرے دل کی دعا ہے “میرے مولا“ سن لے
    ساری دنیا سے چھپا کر اُسے میرا کر دے​
     
  18. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: کچھ میری ڈائری سے!

    بہت خوب عاطف بھائی ۔ بہت عمدہ کلام ہے۔

    کافی دنوں بعد آپ کی زیارت کرکے بہت خوشی ہوئی۔ :lol:
     
  19. عاطف حسین
    آف لائن

    عاطف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    190
    موصول پسندیدگیاں:
    20
    ملک کا جھنڈا:
    Re: کچھ میری ڈائری سے!

    تم کو معلوم بھی شاید یہ کبھی ہو کہ نہ ہو

    میری راتیں تیری یادوں سے سجی رہتی ہیں
    میری راتیں تیری خوشبو میں بسی رہتی ہیں

    میری آنکھوں میں تیرا سپنا سجا رہتا ہے
    ہاں میرے دل میں تیرا عکس بسا رہتا ہے

    اسطرح سے میرے دل کے بہت پاس ہو تم
    جسطرح پاس ہی شہ - رگ کے خدا رہتا ہے


    تم کو معلوم بھی شاید یہ کبھی ہو کہ نہ ہو

    میرے آنگن میں لگے پھول گواہی دینگے
    میں نے عرصے سے کسی پھول کو دیکھا بھی نہیں

    تجھ کو سوچا ہے تو پھر تجھ کو ہی سوچا ہے فقط
    تیرے سوا تو کسی اور کو سوچا بھی نہیں


    تم کو معلوم بھی شاید یہ کبھی ہو کہ نہ ہو​
     
  20. عاطف حسین
    آف لائن

    عاطف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    190
    موصول پسندیدگیاں:
    20
    ملک کا جھنڈا:
    Re: کچھ میری ڈائری سے!

    چاند سے روز پوچھتا تھا میں
    کس لئے اس قدر اُداس ہو تم

    کس کی چاہت میں سال بھر پھیرے
    سال بھر گھٹتے بڑھتے رہتے ہو تم

    اُجڑے اُجڑے سے بکھرے بکھرے ہو
    کیا خسارے تمہیں جگاتے ہیں

    میرے ایسے کئی سوالوں پر

    چاند نظریں چرا کے چھپ جاتا
    اُوٹ میں بادلوں کی چھپ جاتا

    آج مجھ پر جدائی آئی ہے !
    چاند سرگوشیوں میں پوچھتا ہے

    ساتھی، اِتنے اُداس کیوں کر ہو ؟

    کس لئے تیری پلکیں بھیگی ہیں؟
    کس لئے نیند تم سے روٹھی ہے ؟

    چاند سے ایسی گفتگو سن کر
    آج میں نے نظر چرائی ہے

    اپنے ہاتھوں میں منہہ چھپایا ہے
    اور رویا ہوں سسکیاں لئے کر !
     
  21. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: کچھ میری ڈائری سے!

    بہت خوب عاطف بھائی ۔ اچھی شاعری ہے۔

    لیکن غالباً یہ آزاد شاعری ہے تو کیا بہتر نہیں کہ اسے آزاد نظم کے معروف طریقہ پر ہی لکھا جاتا۔ مثلاً

    ویسے نظمیں بہت اچھی ہیں۔ مجھے بہت پسند آئیں۔ بہت خوب :87:
     
  22. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    Re: کچھ میری ڈائری سے!

    عاطف بھائی ۔ آپ کا کلام بہت اچھا ہے۔ ماشاءاللہ
     
  23. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    Re: کچھ میری ڈائری سے!

    بہت خوب عاطف صاحب
    ماشااللہ آپ کا انتخاب بہت عمدہ ہے
     
  24. عاطف حسین
    آف لائن

    عاطف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    190
    موصول پسندیدگیاں:
    20
    ملک کا جھنڈا:
    Re: کچھ میری ڈائری سے!

    بہت شکریہ لاحاصل اور برادر ،نعیم بھائی، درستگی کا شکریہ۔

    امتحان کی وجہ سے مصروفیت ہے۔

    دعاوں میں یاد رکھئیے گا۔
     
  25. F@lZ@ @Ll
    آف لائن

    F@lZ@ @Ll ممبر

    شمولیت:
    ‏23 مئی 2007
    پیغامات:
    140
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    Re: کچھ میری ڈائری سے!

    VERY NICE DIARY
     
  26. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: کچھ میری ڈائری سے!

    عاطف بھائی اب واپس آ جائیں یار۔ اب کیا پی-ایچ۔ڈی کر کے واپس آئیں گے؟؟

    اب تو واصف بھائی بھی لوٹ آئے ہیں۔ آپ تو پھر بھی ابھی “چھڑے (سنگل)“ ہیں۔ جلدی جلدی آجائیں اور ہمیں اپنی شاعری سنائیں۔ پلیز
     
  27. عاطف حسین
    آف لائن

    عاطف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    190
    موصول پسندیدگیاں:
    20
    ملک کا جھنڈا:
    Re: کچھ میری ڈائری سے!

    بارشوں کے موسم میں
    تم کو یاد کرنے کی
    عادتیں پرانی ہیں
    اب کی بار سوچا تھا
    عادتیں بدل ڈالیں
    پھر خیال آیا کہ
    عادتیں بدلنے سے
    بارشیں نہیں رکتیں
     
  28. عاطف حسین
    آف لائن

    عاطف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    190
    موصول پسندیدگیاں:
    20
    ملک کا جھنڈا:
    Re: کچھ میری ڈائری سے!

    تمہں بخشی ہے دل کی حکمرانی اور کیا دیتے
    یہی تھی بس ہماری حکمرانی اور کیا دیتے

    سجا کے سر ہتھیلی پر گئے تھے کوہ جاناں میں
    ہم اپنے عشق کی ان کو نشانی اور کیا دیتے

    وہ ہم سے مانگتا تھا عمر کا اک دلنشیں حصہ
    نہ دیتے ہم اگر اپنی جوانی اور کیا دیتے

    ستاروں‌سے کسی کی مانگ بھرنا اک فسانہ ہے
    تمہارے نام لکھ دی زندگانی اور کیا دیتے

    بچھڑتے وقت اس کو اک نہ اک تحفہ تو دینا تھا
    ہمارے پاس تھا آنکھوں میں پانی اور کیا دیتے
     
  29. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    Re: کچھ میری ڈائری سے!

    بہت خوب عاطف صاحب۔ بہت عمدہ کلام ہے
     
  30. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: کچھ میری ڈائری سے!

    عاطف بھائی ۔ بہت اچھا کلام ہے۔ کیا شاعر کا نام معلوم ہوسکتا ہے ؟ :a180:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں